وزارتِ تعلیم

تعلیم کے مرکزی وزیر، وزارت تعلیم کے رہنما خطوط کے تحت این سی ای آر ٹی کا 8 ہفتے کا متبادل تعلیمی کلینڈر جاری کیا ہے

Posted On: 15 SEP 2020 12:23PM by PIB Delhi

کووڈ-19 کی وجہ سے والدین اور اساتذہ کی مدد سے گھر پر تعلیمی سرگرمیوں کے ذریعے طلبا کو گھروں پر رہنے کے دوران انہیں مشغول رکھنے کی غرض سے تعلیم وزارت کے رہنما خطوط کے تحت این سی ای آر ٹی کےذریعے پہلی کلاس سے 12 ویں کلاس کے لئے طلبا، والدین اور اساتذہ کے رابطے متبادل تعلیمی کلینڈرس تیار کئے گئے ہیں۔ پرائمری اور اپر پرائمری مرحلوں کے لئے چار ہفتے اور اگلے 8 ہفتوں کے لئے متبادل تعلیمی کلینڈر اے اے سی پہلے جاری کردیاگیا ہے۔ اس سے پہہلے تعلیم کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک کی جانب سے آج چارہفتوں کے لئے سکینڈری اور ہائر سکینڈری مرحلوں کے لئے متبادل تعلیمی کلینڈر بھی جاری کیاگیا۔ اسے یہ ورچوئل طور پر جاری کیاگیا تھا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب رمیش پوکھریال نے کہا کہ کلینڈر مختلف ٹکنالوجیکل ٹولز (وسیلوں) اور سوشل میڈیا ٹولز کے استعمال پر ٹیچروں کو رہنما خطوط فراہم کر تا ہے، جو دلچسپ انداز میں تعلیم دینے کے لئے دستیاب ہے۔جیسے گھر پر سیکھنے والے ٹیچر اور والدین کے ذریعے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ البتہ موبائل فون، ریڈیو، ٹیلی ویژن، ایس ایم ایس اور مختلف سوشل میڈیا جیسے رسائل کی رسائی کی مختلف سطحوں کو مدنظر رکھنا ہوگا۔ وزیر موصوف نے اس بات کو اجاگر کیا کہ ہوسکتا ہے کہ ہم سے بہت سوں کے پاس موبائل فون میں انٹرنیٹ سہولت نہیں ہو یا وہاٹس ایپ، فیس بک، ٹوئٹر، گوگل جیسے مختلف سوشل میڈیا ٹولز کا استعمال نہ کرپاتے ہوں۔ تاہم کلینڈر وائس کال کے ذریعے یا موبائل فون پر ایس ایم ایس کے ذریعے طلبا اور والدین کی مزید مدد کرنے کے لئے اساتذہ کی رہنمائی کرتا ہے۔

 توقع ہے کہ والدین اس کلینڈر کے نفاذ کے لئے ایلیمنٹری اسٹیج کے طلبا کی مدد کریں گے۔جناب پوکھریال نے کہا کہ یہ کلینڈر دویانگ جنوں (خاص کر ضرورت مند بچوں) سمیت سبھی کی ضرورت پوری کرے گا۔ اس میں آڈیو بک، ریڈیو پروگرام، ویڈیو پروگرام میں دستیاب ہیں۔

اس کلینڈر میں سیلبس یا ٹیکس بک سے لیے گئے تھیم (موضوع) چیپٹر کے حوالے کے ساتھ دلچسپ اور چیلنجنگ سرگرمیوں کو شامل کیاگیا ہے۔ یہ کلینڈر ہفتے کے اعتبار سے منصوبے پر مشتمل ہے۔ اس کا سب سے اہم مقصد سیکھنے کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔ اس سے اساتذہ اور والدین کو بچوں کے سیکھنے کی رفتار کا اندازہ کرنے میں مدد ملے گی۔ کلینڈر میں دی گئی سرگرمیوں کے مرکز میں سیکھنے کی صلاحیت کو بڑھاوا دینا ہے اور اس مقصد کو مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بچوں کے ذریعے استعمال کئے جانے والے وسائل اور نصابی کتابوں کے توسط سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

اس میں آٹرس تعلیم، جسمانی ورزش، یوگا، پری ووکیشنل ہنرمندی جیسی سیکھنے کی سرگرمیوں کو بھی شامل کیاگیا ہے۔ اس کلینڈر میں ہندی، انگلش، اردو اور سنسکرت جیسی چار زبانوں کو سے جڑی سرگرمیوں کو شامل کیاگیا ہے۔ یہ کلینڈر ٹیچروں، طلبا اور والدین میں تناؤ اور فکر کو کم کرنے کی حکمت عملی کو بھی شامل کیاگیا ہے۔ اس کلینڈر میں حکومت ہند کے پورٹل دکشا، این آر او آئی آر اور ای پاٹھ شالہ پر موجود چیپٹر وائز ای متن کے لئے لنک کو شامل کیاگیا ہے۔

این سی ای آر ٹی طلبا والدین اور اساتذہ کے ساتھ انٹرایکٹیو سیشن شروعات پہلے ہی کرچکی ہے، جو ٹی وی چینل (کشور منچ) پر دستیاب ہے۔ اسے فری ڈی ٹی ایچ پر چینل نمبر 128 کے علاوہ ڈش ٹی وی #950، سن ڈائریکٹ #793، جی او ٹی وی اور ٹاٹا اسکائی #756، ایئرٹیل #440، ویڈیو کون چینل #477 پر پر ٹیون کرکے دیکھا جاسکتا ہے۔ کشور منچ ایپ پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے اور این سی ای آر ٹی کے سرکاری یوٹیوب چینل سے لائیو جوڑا جاسکتا ہے۔

ہر ہفتے پیر سے ہفتے کے پہلی کلاس سے دسویں کلاس تک کے طلبا کو ہفتے میں ایک بار 2 بجے سے 4 بجے تک کے ٹائم اسٹال میں لائیو سیشن کی سہولت ملتی ہے، جبکہ 11 ویں اور 12 ویں کے لئے ہر ہفتے دو دو گھنٹے کے لائیو سیشن کی سہولت دی گئی ہے۔ ان لائیو سیشنز میں ناظرین کے لئے ٹاپکس کی پڑھائی کے ساتھ سرگرمیاں نشر ہوتی ہیں۔

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے سکینڈری سطح کے لئے 8 ہفتوں کا یہ کلینڈر این سی ای آر ٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

یہ کلینڈر طلبا، اساتذہ، اسکول کے پرنسپل صاحبان کو بااختیار بنائے گا اور کووڈ کا مقابلہ کرتے ہوئے گھر پر آن لائن تعلیم کے رد عمل کو دلچسپ بنائے گا اور گھر پر موجود اسکول سے سیکھنے کی روایت کو مضبوطی فراہم کرے گا۔

...............................................................

                                                                                                          م ن، ح ا، ع ر

U-5420



(Release ID: 1654834) Visitor Counter : 258