امور داخلہ کی وزارت

پد م  ایوارڈز 2021 کے لئے نامزدگی کی آخری تاریخ 15 ستمبر، 2020

Posted On: 14 SEP 2020 3:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی،14ستمبر  2020/ یوم جمہوریہ  ، 2021 کے موقع پر اعلان کئےجانے والے پدم ایوارڈز کے لئے آن لائن  نامزدگی  /سفارش کی آخری تاریخ  کل (15 ستمبر 2020) تک ہے۔  پدم ایوارڈز کے لئے  نامزدگی کی شروعات یکم مئی ، 2020 سے ہوچکی ہے۔ پدم ایوارڈز کے  لئے نامزدگی /سفارشیں صرف ایوارڈ https://padmaawards.gov.inپورٹل  پرآن لائن توسط سےحاصل کی جائیں گی۔

پدم ایوارڈز میں پدم وبھوشن ، اور پدم شری   ملک کے  اعلی ترین  شہری ایوارڈز میں شامل ہیں۔ 1954 میں قائم کئے گئے  ان اعزازات کا اعلان   ہر سال   یوم جمہوریہ کے موقع پر کیا جاتا ہے۔   یہ ایوارڈ  کام میں مہارت یا خصوصیت  ’’کی پہنچان کرنے کی  کوشش کرتا ہے اور  فن ، ادب ، تعلیم ، کھیل کود ، میڈیسن، سماجی  کام ، سائنس ،  انجیئنرنگ ، سرکاری معاملوں ، سول  سروسیز  ، تجارت اور صنعت   وغیرہ جیسے  تمام شعبوں/موضوعات  میں خصوصیت اور مہارت  اور غیر معمولی حصولیابیوں/ خدمات کے لئے  عطا کیا جاتا ہے۔  ان ایوارڈز کے لئے  پیشہ ، پوزیشن  یا صنف وغیرہ   کے کسی بھی امتیاز کے بغیر   تمام اہل لوگوں کو عطا کئے جاتے ہیں۔  سرکاری ملازمین ،  سرکاری صنعتوں /پی ایس یوز کے ملازمین  ، ڈاکٹر اور سائنس داں ان پدم ایوارڈز کے  اہل نہیں ہیں۔

حکومت ان پدم ایوارڈز کو  ’’لوگوں کو پدم ‘‘ کی شکل میں  تبدیل کرنے کے لئے   عہد بستہ  ہے۔ اس لئے تمام شہریوں سے  گذارش ہے کہ وہ خود نامزدگی سمیت  نامزدگیوں /سفارشوں کو بھیجیں۔

 نامزدگی /سفارشوں میں مذکورہ بالا ویب سائٹ پر دستیاب  پرفورما میں  ہدایت  دیئے گئے تمام   متعلقہ تفصیلات  شامل ہونے چاہئیں جس میں  واضح طور سے    معروف افراد  کی غیر معمولی  حصولیابیوں/ خدمات/متعلقہ شعبے / ڈسپلن  اور اس کی  /اس کے لئے   نریشن کہانی یا داستانی  شکل میں حوالہ سمیت (زیادہ سے زیادہ 800الفاظ)  شامل ہوں۔

وزارت داخلہ نے  تمام  مرکزی وزارتوں /محکموں/ ریاستوں/ مرکز  کے زیر انتظام علاقوں ، بھارت رتن اور  پدم وبھوشن  جیتنے والوں،  بہترین کارکردگی پیش کرنے والے اداروں سے   ان اثر دار افراد  کی پہنچان   کرنے کی سمت میں    مکمل کوشش کی جائے ،  جن کی   خصوصیت اور مہارت   اور کامیابیاں حقیقت میں خواتین ، سماج کے کمزور طبقوں ،  درج فہرست ذاتوں اور   درج فہرست قبائل، دیویانگوں اور سماج کے لئے  بے لوث خدمت میں لگے   ہوئے ہوں اور    ان کی نامزدگی کرنے کی درخواست     کی گئی ہو۔

اس سلسلہ میں اور وسیع تفصیلی معلومات کے لئے   وزارت داخلہ کی ویب سائٹ(www.mha.gov.in)  پر عنوان  ’اعزاز اور تمغہ‘ کے تحت  دستیاب ہیں۔ ان اعزازات سے متعلق  قائدوں اور قانون  ویب سائٹ https://padmaawards.gov.in/AboutAwards.aspx.    کے لنک پر  دستیاب کرائے گئےہیں۔

 

م ن۔   ش ت  ۔ ج

Uno-5366

 


(Release ID: 1654341) Visitor Counter : 163