صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مرکزی صحت سکریٹری، صنعتوں اور داخلی تجارت کے سکریٹری اور سکریٹری فارماسیوٹیکلس نے 7 بڑی ریاستوں سے درخواست کی کہ وہ صحت دیکھ بھال سے متعلق سبھی مراکز میں آکسیجن کی خاطرخواہ دستیابی کو یقینی بنائیں

Posted On: 13 SEP 2020 5:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  13/ستمبر 2020 ۔ مرکزی وزارت صحت نے آج ایک ورچول میٹنگ کی، جس میں مرکزی صحت سکریٹری، سکریٹری ڈی پی آئی آئی ٹی اور سکریٹری فارماسیوٹیکلس نے شرکت کی۔ مہاراشٹر، آندھرا پردیش، کرناٹک، تلنگانہ، گجرات، راجستھان اور مدھیہ پردیش کے ریاستی صحت سکریٹریوں اور صنعتوں کے سکریٹریوں نے بھی میٹنگ میں حصہ لیا۔ اس میٹنگ کا مقصد ان سبھی ریاستوں میں صحت کی دیکھ بھال کے متعلق سبھی مراکز میں آکسیجن کی خاطرخواہ دستیابی کو یقینی بنانا اور ریاست کے اندر اور ایک دوسری ریاست کے درمیان آکسیجن کی بلاروک ٹوک نقل و حمل کو بھی یقینی بنانا تھا۔

آخر میں شرکاء سے صنعت و تجارت اور ریلوے کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے خطاب کیا۔

ریاستوں کو خاص طور پر صلاح دی گئی کہ وہ:

  1. مرکز وار / اسپتال وار آکسیجن انوینٹری مینجمنٹ اور بروقت ری پلینشمنٹ کی پیشگی منصوبہ بندی کو یقینی بنائیں، تاکہ اسٹاک کا فقدان نہ ہو۔
  2. اس بات کو یقینی بنائیں کہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے درمیان میڈیکل آکسیجن کی نقل و حمل پر کوئی پابندی عائد نہ کی جائے۔
  3. شہروں کے درمیان لیکویڈ میڈیکل آکسیجن (ایل ایم او) ٹینکروں کے لئے ’’گرین کوریڈور‘‘ کا التزام۔
  4. اسپتال اور ادارے آکسیجن مینوفیکچرر کے ساتھ آکسیجن کی سپلائی کے لئے طویل مدتی ٹینڈر / کانٹریکٹ ایگریمنٹ کریں اور اس کا احترام بھی کریں۔ اسی طرح سے ریاستیں آکسیجن کے آزادانہ نقل و حمل پر کوئی پابندی عائد نہ کریں۔
  5. مینوفیکچررس اور سپلائرس کو ان کے بقایات کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں، تاکہ کسی رخنہ اندازی کے بغیر آکسیجن کی سپلائی ہوتی رہے۔
  6. بجلی کی سپلائی سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنائیں اور آکسیجن مینوفیکچرنگ یونٹوں تک اس کی بلا روک ٹوک سپلائی کو یقینی بنائیں۔
  7. آکسیجن بھرنے والوں تک سلینڈر بھیجنے کے دوران پروٹوکول کے مطابق آکسیجن سلنڈروں کو معقول طریقے سے جراثیم سے پاک کرنے کو یقینی بنائیں۔
  8. آکسیجن کی خرید کے لئے اسٹیل پلانٹوں کے ساتھ مؤثر تال میل قائم کریں، کیونکہ اسٹیل پلانٹ روزانہ 550 میٹرک ٹن  آکسیجن دستیاب کراتے ہیں، یہ آکسیجن مینوفیکچررس کے ذریعے روزانہ دستیاب کرائے جانے والے 6400 میٹرک ٹن آکسیجن کے علاوہ ہے۔

 

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 5346

13.09.2020



(Release ID: 1653932) Visitor Counter : 202