صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

وزارت صحت کے ذریعے نجی اسپتالوں کے ساتھ ہوئے ایک ورچول کنکلیو میں نیشنل کلینکل ٹریٹمنٹ پروٹوکول اور بہترین طور طریقوں کو اپنانے پر زور دیا گیا


اسپتالوں سے اپیل کی گئی کہ وہ مریضوں کے آسان و سہل داخلے کو یقینی بنائیں

Posted On: 12 SEP 2020 4:49PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  12/ستمبر 2020 ۔ صحت و کنبہ بہبود کی وزارت نے فکی اور ایمس نئی دہلی کے تعاون سے ملک میں کووڈ-19 کے علاج کی سہولت فراہم کرنے والے نجی اسپتالوں کے ساتھ ایک ورچول کنکلیو کا انعقاد کیا۔ اس کے توسط سے کووڈ-19 کے سبب ہونے والی اموات کی شرح میں کمی لانے کے لئے کووڈ-19 کے بندوبست میں کلینکل پروٹوکول اور بہترین طور طریقوں پر تبادلہ خیال کے لئے ایک پلیٹ فارم دستیاب کرایا گیا۔

ویسے تو کووڈ-19 نے ملک کے صحت نظامات کے سامنے غیرمعمولی چیلنجز پیش کئے ہیں، لیکن حکومت کے ساتھ ساتھ نجی شعبے میں بھی اس کے تئیں اپنی فعال سرگرمیوں کا مظاہرہ کیا۔ اس کنکلیو کا انعقاد ملک میں سرکاری اور نجی شعبے کے اسپتالوں کے ذریعے اپنائے جارہے بہترین طور طریقوں اور مؤثر طریقہ علاج کو مشترک کرنے کے لئے کیا گیا۔ وزارت نے اسپتال کے نمائندوں کو ان کی صحت سہولیات میں کووڈ-19 کا بندوبست کرتے وقت ہونے والی اہم تشویشات اور چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

مرکزی صحت سکریٹری نے اس ورچول کانفرنس کا افتتاح کیا۔ انھوں نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کووڈ-19 کے مریضوں کو بستروں سے محروم نہیں کیا جانا چاہئے اور ان کا فوری علاج کیا جانا چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا اجتماعی ہدف یقیناً ایک ایسے صحت نظام کی تعمیر ہونا چاہئے جو سبھی کے لئے دستیاب، سستا اور قابل رسائی ہو۔ انھوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کا مقصد ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے ساتھ مل کر شرح اموات کو ایک فیصد سے کم رکھنے کی کوشش کرنا ہے۔

بہترین طور طریقوں کے معاملے میں مختلف ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں آئی سی یو کے ڈاکٹروں کےکلینکل مینجمنٹ کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے ای-آئی سی یو، سینٹرس آف ایکسیلنس (سی او ای) اور کلینکل گرانڈ راؤنڈس کے توسط سے ایمس، نئی دہلی کے ذریعے منعقدہ ٹیلی- کنسلٹیشن سیشنس پر تبادلہ خیال کو شامل کیا گیا۔ یہ روک تھام، بچاؤ، ابتدائی پہچان کے لئے مختلف مرکوز حکمت عملیوں کا تکملہ ہے، جس کا نتیجہ صحت یابی کی شرح میں اضافے اور شرح اموات میں مسلسل کمی کی صورت میں برآمد ہورہا ہے۔

میٹنگ کے دوران شرح اموات کو کم کرنے کے لئے کووڈ-19 کے مریضوں کا وقت پر علاج کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ اسپتالوں کو انفیکشن کی روک تھام اور کنٹرول کرنے کے لئے سبھی ضابطوں پر عمل کرتے ہوئے اپنے صحت عملے کا تحفظ کرنے اور ملازمین کو رغبت دلانے کے لئے حوصلہ افزائی کی گئی۔ اسپتالوں سے کہا گیا کہ وہ مریضوں کے بلا روک ٹوک داخلے کو یقینی بنائیں۔  شواہد پر مبنی معالجاتی پروٹوکول کی اہمیت اور کووڈ-19 کے مریضوں کے علاج میں تفریق کو ختم کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

نجی اسپتالوں کے سینئر ڈاکٹروں نے بھی کووڈ-19 کے خلاف اپنی لڑائی میں اپنے تجربات اور درپیش چیلنجوں کو مشترک کیا۔ نجی اسپتالوں کے ذریعے کئی بہترین طور طریقوں کو بھی مشترک کیا گیا، جس میں ادارے کی سطح پر اہم میٹرکس کی نگرانی اور ٹیئر-2 اور ٹیئر-3 شہروں کے اسپتالوں میں عملے کو مدد دینے کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا شامل ہے۔ چھوٹے مراکز کے ذریعے مریضوں کو تاخیر سے ریفر کرنا اور صحت بیمہ کی کمی کے سبب مالی تشویشات پر بھی تبادلہ کیا گیا۔ اس کنکلیو میں پورے ملک کے 150 سے زیادہ اسپتالوں کے نمائندوں اور سینئر ڈاکٹروں نے حصہ لیا۔

اس کنکلیو میں پروفیسر بلرام بھارگو، ڈائریکٹر جنرل، آئی سی ایم آر، ڈاکٹر رندیپ گلیریا، ڈائریکٹر ایمس، جناب لو اگروال، جوائنٹ سکریٹری وزارت صحت و کنبہ بہبود، ڈاکٹر سنگیتا ریڈی، صدر فکی اور جے ایم ڈی، اپولو ہوسپیٹلس انٹرپرائزیز، ڈاکٹر آلوک رائے، چیئر فکی ہیلتھ سروسیز کمیٹی اور چیئرمین میڈیکا گروپ آف ہوسپیٹلس بھی موجود تھے۔

 

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 5325

12.09.2020



(Release ID: 1653717) Visitor Counter : 188