سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے سکریٹری نے آئی این وی آئی ٹی سرمایہ کاروں کی میٹنگ سے خطاب کیا، اثاثو ں کے احتیاط کے ساتھ انتخاب سرمایہ کاروں کو دلکش رٹرن کی یقین دہانی کی
وزارت نے 50 ہزار کلو میٹر شاہراہ کی تعمیر کا منصوبہ بنایا ہے، جس میں سے زیادہ تر چار اور چھ لین والے ہوں گے
Posted On:
11 SEP 2020 2:09PM by PIB Delhi
نئی دہلی،11ستمبر 2020/حکومت نے بھارتی معیشت کی صلاحیت کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کے لئے بنیادی ڈھانچہ سرمایہ ٹرسٹ (آئی این وی آئی ٹی)کی شکل میں ایک بدلاؤ لانے والا پروگرام شروع کیا ہے ۔ سڑکوں کی ترقی اور اس پروگرام کے اہم اجز ا میں سے ایک ہے جس کا پروگرام کے انعقاد خرچ میں ایک چوتھائی حصہ ہے۔ ملک میں سڑکوں کی توسیع سے لاجسٹک خدمات کی لاگت کو کم کرنے ، دور دراز کے علاقوں کو اہم مرکزوں سے جوڑنے اور بڑی تعداد میں گاڑیوں اور ٹرانسپورٹ کی خریداری کے ذریعہ معیشت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
مرکزی کابینہ پہلے ہی آئی ایم آئی ٹی کو منظوری دے چکی ہے۔ یہ سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت کے تحت ہندستانی قومی شاہراہ اتھارٹی (این ایچ اے آئی) سے پیسہ حاصل کرنے کے اہل بنائے گا جو کم سے کم ایک سال سے ٹول ٹیکس وصول کرررہے ہیں اور ایسے ٹیکس وصولی کا حق این ایچ اے آئی کے پاس ہے ۔ وزارت اس حوصلہ افزا مہم میں ممکنہ سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے ٹھوس کوششیں کررہی ہے۔
نئی دہلی میں اس آئی این جی آئی ٹی پر بڑے سرمایہ کار گروپ کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزارت کے سکریٹری جناب گریدھر ارمانی نے کہا کہ وزارت کے پاس پچاس ہزار کلو میٹر سے زیادہ شاہراہوں کی تعمیر کا منصوبہ ہےجن میں زیادہ تر چار اور چھ لین والے ہوں گے۔ انہوں نے سرمایہ کاروں سے درخواست کی کہ وہ اس کے لئے بنیادی ڈھانچہ سرمایہ کاری کے تحت دی گئی .سرمایے کاری سہولیات کا فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے سرمایہ کاروں کو اس میں درپیش خطروں کو دھیان میں رکھتے ہوئے سرمایہ کےلیے اثاثوں کے انتخاب کے ساتھ ہی دلکش رٹرن کی بھی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ مجوز ہ شاہراہ پروجیکٹوں کا ٹول جمع کرنے کے معاملے می ں اچھا ریکارڈ رہا ہےایسے میں ان سے ہونے والی آمدنی بھی اچھی خاصی ہوگی ۔ وزارت ہر ممکن کوشش کرے گی کہ سرمایہ کاروں کو اچھا رٹرن ملے۔
جناب ارمانی نے کہا کہ ایک پیشہ ور طریقے سے کمپنی کا انتظام کرنے کے لئےسرمایہ شراکت داروں کو ڈائریکٹر بورڈ میں شامل کرکے کام کاج کا جمہوریہ طریقہ اپنایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ منتظمین کو ان کی پیشہ ور صلاحیت کی بنیاد پر چنا جائے گا۔
م ن۔ ش ت ۔ ج
Uno-5292
(Release ID: 1653550)
Visitor Counter : 136