نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ نے ملک میں کھیل کے کلچر کو پھر سے زندہ کرنے کی اپیل کی



غیرمعمولی کھلاڑی ممتاز لیڈر بھی بن سکتے ہیں: نائب صدر جمہوریہ

نائب صدر نے نوجوان کھیل صلاحیتوں کی نشان دہی کرنے کے لئے مؤثر ٹیلنٹ نگرانی نظام کی اپیل کی

ملک میں بالخصوص دیہی علاقوں میں کھیل کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کی ضرورت: نائب صدر

زیادہ صلاحیت مند بھارتی کوچوں کا بڑا پول بنایا جانا چاہئے: نائب صدر

کھیل بندوبست کے سلسلے میں کورس کی پیشکش کرنے کے لئے مزید تعلیمی اداروں سے اپیل

ملک میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے، ضرورت ہے تو مضبوط سپورٹ سسٹم کی: نائب صدر

پنجاب یونیورسٹی کو سال 2020 کے لئے مولانا ابوالکلام آزاد ٹرافی جیتنے پر مبارکباد دی

Posted On: 11 SEP 2020 1:59PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  11 /ستمبر 2020 ۔ نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے بھارت میں کھیل کے کلچر کو پھر سے زندہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ لوگوں کو تناؤ سے پاک زندگی اور اچھی صحت کے لئے کھیل، یوگ یا پھر کسی دیگر جسمانی سرگرمی کو اپنے روزمرہ کی زندگی کا لازمی جزو بنانا چاہئے۔

جناب نائیڈو پنجاب یونیورسٹی کو سال 2020 کے لئے مسلسل دوسری مرتبہ کھیلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے باوقار مولانا ابوالکلام آزاد ٹرافی جیتنے پر مبارک بادی خطاب دے رہے تھے۔ انھوں نے اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں کو سرگرم طریقے سے کھیلوں کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔

جناب نائیڈو نے پنجاب یونیورسٹی کے افسروں کو اس ٹرافی کے لئے مختصر نام کا استعمال نہ کرنے کی ہدایت دی، بلکہ انھیں ہمیشہ اسے مولانا ابوالکلام آزاد ٹرافی کے طور پر ذکر کرنے کی صلاح دی۔

انھوں نے کہا کہ طلبہ کو اپنا آدھا وقت کلاسیز میں اور باقی آدھا وقت میدان میں گزارنا چاہئے۔ جناب نائیڈو نے کہا کہ میدان سے ان کی مراد کھیل میدان، زرعی شعبے اور سماجی شعبے سے ہے۔

اس بات کو مشاہدے میں لاتے ہوئے کہ کھیلوں میں امتیازی حیثیت غیرمعمولی محنت، منصوبہ بندی اور عزم مصمم سے آئے گی، نائب صدر جمہوریہ نے تعلیمی صلاحیت کے ساتھ ساتھ کھیل میں امتیازی مقام حاصل کرنے کے لئے پنجاب یونیورسٹی کے کوچیز، مینجمنٹ، اسٹاف اور طلبہ کی ستائش کی۔

ملک میں بالخصوص نوجوانوں میں طرز زندگی سے متعلق امراض کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو غیر صحت بخش غذا اور آرام طلب طرز زندگی کے خطرات سے واقف کرانا سب سے زیادہ اہم ہے۔

جناب نائیڈو نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے شروع کی گئی ’’فٹ انڈیا‘‘ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ یقیناً لوگوں کو فٹ اور صحت مند رکھنے کے لئے تحریک دے گا۔

جناب نائیڈو نے کہا کہ کھیل اور کھیل سے متعلق دیگر سرگرمیاں ہماری زندگی کا اہم حصہ ہیں اور یہ ہماری جسمانی فٹنس کو بہتر بناتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کھیل ہماری ادراکی صلاحیتوں کو بہتر بناتا ہے اور اجتماعی کھیل، ہماری سماجی ہنرمندیوں میں اضافہ کرتا ہے۔ نائب صدر نے کہا کہ کھیل مساوات کے نقطہ نظر کو فروغ دینے میں مدد کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ توازن بغیر کسی تلخی، کینہ یا بدخواہی کے جذبے کے بغیر ناکامیوں اور رکاوٹوں کو قبول کرنے کے لئے ضروری ہے۔

جناب نائیڈو نے کم عمر سے ہی کھیل صلاحیتوں کی نشان دہی کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے اس مقصد کے حصول کے لئے ایک موثر اور وسیع ٹیلنٹ نگرانی اور اسکاؤٹنگ نظام وضع کرنے کی اپیل کی۔

ملک میں بالخصوص دیہی علاقوں میں کھیل کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے جناب نائیڈو نے ملک میں ہی تربیت یافتہ اعلیٰ صلاحیت مند بھارتی کوچوں کا پول بنانے کی اپیل کی۔ انھوں نے کہا کہ کوچ کافی اہم ذمے داری نبھاتے ہیں۔

نائب صدر نے کالجوں اور یونیورسٹیوں سے کھیل بندوبست میں بڑی تعداد میں ڈگری اور ڈپلوما دینے کی درخواست کی۔ انھوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کو زیادہ بہتر بنانے کے لئے صلاحیت مند کھیل میڈیسن ماہرین اور پیشہ وروں کا ایک پول بنانا چاہئے۔

جناب نائیڈو نے ان شعبوں میں زیادہ وسائل لگانے کی اہمیت کو اجاگر کیا جن میں بھارت کو مسابقتی فائدہ ہے۔ کھلاڑیوں کو قومی فخر قرار دیتے ہوئے انھوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ محنت کے ساتھ، بھارت بین الاقوامی کھیل مقابلوں میں مزید اعزاز حاصل کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ضرورت ہے تو اس کے لئے مضبوط سپورٹ سسٹم کی۔

اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر جناب راج کمار اور کھیل ڈائریکٹر، کوچ اور ایوارڈ یافتگان موجود تھے۔

 

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 5285

11.09.2020



(Release ID: 1653534) Visitor Counter : 159