جل شکتی وزارت

میڈیاپروفیشنلز کے لئے فاصلاتی تعلیم کے ذریعہ ‘‘بھارت میں آبی وسائل کے شعبے کا جائزہ ’’ کے موضوع پر ٹریننگ کم ورکشاپ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 SEP 2020 5:48PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،11ستمبر2020: جل شکتی کی وزارت کے تحت کام کرنے والا آبی وسائل کا محکمہ ، آر ڈی اینڈ جی آرپانی کے شعبے کے پروفیشنلز کو  آبی وسائل کی منصوبہ بندی ،ڈیولپمنٹ اور بندوبست کے معاملے میں تربیت اور صلاحیت سازی کے میدان میں ‘ مہارت کے مرکز ’ کے طورپر کام کرہا ہے۔

      این ڈبلیو اے ،پُنے  این جی اوز اور میڈیا پروفیشنلز  کے لئے  مستقل طورپر رہائشی تربیتی پروگرام چلاتا ہے۔عالمی وبا کی موجودہ صورتحال کے باعث جل شکتی کی وزارت نے ہدایت جاری کی ہے کہ پروگرام آن لائن پلیٹ فارم  کا استعمال کرتے ہوئے چلائے جائیں ،اس لئے  5 سے 9 اکتوبر 2020 کے دوران میڈیاپروفیشنلز کے لئے فاصلاتی تعلیم کے ذریعہ ‘‘بھارت میں آبی وسائل کے شعبے کا جائزہ ’’ کے موضوع پر ٹریننگ کم ورکشاپ چلائی جائے گی۔

شرکا کو اس پروگرام میں اپنی ڈیوٹی کے موجودہ مقام سے ہی شرکت کرنی ہوگی اور انہیں اس کےلئے این ڈبلیو اے آنے کی ضرورت نہیں۔ پروگرام کے لئے کوئی فیس بھی نہیں ہے۔پروگرام کی تفصیلات درج ذیل لنک پردستیاب ہیں:


Program Brochure https://nwa.mah.nic.in/upcoming.htm

Nomination Call Letter https://nwa.mah.nic.in/upcoming.htm

Course Registration https://forms.gle/ksbuyHi3AwYHfzHL9

 

********

 

 

م ن۔اگ۔رم

(11.09.2020)

(U: 5277)


(ریلیز آئی ڈی: 1653275) وزیٹر کاؤنٹر : 147