عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے لال بہادر شاستری نیشنل ایڈمنسٹریشن اکیڈمی، (ایل بی ایس این اے اے)، مسوری کےقیام کے 61ویں  یوم اساس کی تقریب سے خطاب کیا


اکیڈمی نے پہلی بارسرکاری شعبے سے 20  سےزائد مختلف خدمات کو شامل کر کے‘‘مجموعی’’ فاؤنڈیشن کورس کا انعقاد کیا:ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 10 SEP 2020 5:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 10ستمبر، شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی (ڈی او این ای آر)، کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن،  جوہری توانائی اور خلا کے مرکزی وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ لال بہادر شاستری نیشنل ایڈمنسٹریشن اکیڈمی، مسوری نے  اپنے کورس کی پہنچ میں اضافہ کر کے مجموعی فاؤنڈیشن کورس  منعقد کرنے کی شروعات کی ہے۔ اس میں پہلے صرف آئی اے ایس اور کچھ دیگر خدمات ہی شامل تھیں۔ پہلی بار اکیڈمی سرکاری شعبے سے 20 سے زائد خدمات کو شامل کر کےمجموعی فاؤنڈیشن کورس کا انعقاد کر رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001NAE3.jpg

انہوں نے  کہا کہ مستقبل میں دیگر خدمات کو بھی شامل کرکے اس  کورس کے دائرے کو مزید وسیع کیا جائے گا۔

یہ وزیراعظم نریندر مودی کے کمرے سے باہر آنے اور اس کی جگہ پر تمام خدمات کے لئے یکساں نظریہ اور تصور کو فروغ دینے کے نقطۂ نظر کے موافق ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اکیڈمی کے 61ویں یوم اساس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لال بہادر شاستری نیشنل ایڈمنسٹریشن اکیڈمی نہ صرف ہندوستانی براعظم بلکہ پوری دنیا کا ایک اہم مقام ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ادارہ کی تاریخ میں 6 دہائی کا عرصہ بے حد اہم ہوتا ہے اور اکیڈمی نے ان برسوں میں جس طرح ترقی کی منزلیں طے  کی ہیں، وہ ان لوگوں کی  کڑی محنت، مشقت اورنظریہ کاثبوت ہےجنہوں نے اسے جلا بخشی۔

مشہور اسکالر اورایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر سندیپ چوپڑا کی قیادت میں اکیڈمی کے عملہ میں شامل تمام اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے اکیڈمی کووقت سے پہلے انوکھے حل پیش کرنے، شمولیتی ٹریننگ اور تدریسی تکنیک تیار کرنے، جدید ترین تکنیک کو اپنانےاور ہر ایک شعبہ میں بہترین عمل کو اپنانے کے ساتھ ساتھ سماجی اور ماحولیاتی اثر ڈالنے کے لئے مبارکباد دی۔ انہوں نے مستقبل کی چنوتیوں کا سامنا کرنے کے لئے اکیڈمی کے ذریعے مسلسل دی جا رہی ٹریننگ پر طمانیت کا اظہار کیا۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LVAX.jpg

 

وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے نظام حکومت میں اصلاحات  میں دلچسپی کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پچھلے سال گجرات کے کیوڈیا میں وزیراعظم کے ایڈمنسٹریٹیو افسران کو دیئےگئے خطاب کو یاد کیا۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا تھاکہ ‘‘ غیر جانبداری اور بلا کسی غرض کے کی گئی ہر ایک کوشش نئے بھارت کی مضبوط بنیاد ہے۔نئے بھارت کے خواب کو پورا کرنےکیلئے 21ویں صدی کی سوچ اور خواب ہماری نوکر شاہی کےلئے ناگزیر ہے۔ نوکرشاہ کو تخلیقی اور تعمیری ، خیالی اوراختراعی، سرگرم اور نرم گو، پیشہ ور اور ترقی پسند،  توانائی سے بھرپور اور باصلاحیت، متحرک اور اثرانگیز، شفاف اور تکنیک سے لیس ہونا چاہئے۔’’

وزیر موصوف نے 2017 میں وزیراعظم کے ذریعے ایل بی ایس این اے اے کے دو روزہ دورے کو بھی یاد کیا، جب انہوں نے 92ویں فاؤنڈیشن کورس کے آفیسر ٹرینیز کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی تھی اور انہیں کمرے سے باہر نکلنے اور  لگاتار سیکھتے رہنے کا منتر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس خواب کو پورا کرنے کے لئے مرکزی کابینہ نے حال ہی میں سول سروسز کی صلاحیت سازی کے لئے مشن کرم یوگی نیشنل پروگرام (این پی سی ایس سی بی)پاس کیا ہے، جو نئے بھارت کےلئے  پہلے سے ہی  سول سروس کو تیار کرنے میں کافی مددگار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش سول سروسز کو ایک حقیقی کرم یوگی میں تبدیل کرنا ہے، جو تخلیقی ، تعمیری، متحرک اور تمام تکنیک سے لیس ہو او رمستقبل کی چنوتیوں کا آسانی سے مقابلہ کر سکے۔ مرکزی کابینہ نے آئندہ امیدواروں کی آسانی کے لئے حال ہی میں این آر اے بھی پاس کیا ہے، لیکن مشن کرم یوگی ان خدمات میں شامل ہونے کے بعد لگاتار سیکھتے رہنے کا موقع فراہم کرے گا۔

اسی طرح ڈی او پی ٹی نے اس سال اپریل میں لرننگ پلیٹ فارم  (https://igot.gov.in) کا افتتاح کیا تھا، جس میں کورونا کے سپاہیوں کےلئے ایک مخصوص ونڈو بنائی گئی تھی۔ اس پلیٹ فارم کے شروع ہونے کے 10 سے 15 دنوں کے اندر 25 سے زیادہ افسروں نے رجسٹریشن کرایا اور پلیٹ فارم پر ٹریننگ حاصل کی۔ کورونا سے نمٹنے سے متعلق 700 ضلعوں کی نگرانی کرنے کے ایک دیگر پروگرام کے بارے میں بولتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ موقع پر فیصلہ لیتے ہوئے نوجوان کلکٹروں نے شاندار رول نبھایا۔ انہوں نے کہا کہ اس اعلیٰ معیاری کارکردگی کی ایک وجہ یہ تھی کہ جو آئی اے اس افسران حکومت ہند کےاسسٹنٹ سکریٹریز کے طورپر اپنی خدمات انجام دے چکے تھے انہوں نے یہ چیزیں مرکزی حکومت سے سیکھی تھیں۔یہ مودی سرکار کاایک انوکھا پروگرام تھا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ گزشتہ چند مہینوں میں بھارت نے پوری دنیا کو دکھایا کہ کورونا بحران سے متاثر ہونے کے بعد بھی وبا سے پہلے کی طرح ہی ملک حسب معمول چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ہے کہ کورونا کے وقت بھی اکیڈمی اب  پہلے اور سب سے وسیع مجموعی فاؤنڈیشن کورس کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے پروگرام کی کامیابی کے لئے مکمل تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔ انہوں نے اکیڈمی کے ذریعے آیوروید، یوگا اور فطرت کے ساتھ تال میل کی ہماری قدیم وراثت  کے پیغام کو پھیلانے پر کورس کی تعریف بھی کی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس موقع پر جدجہد آزادی کےان مجاہدین پر مبنی مضامین کے ایک مجموعہ کو بھی جاری کیا،جن کے بارے میں لوگوں کو کم معلومات     ہیں۔پروگرام کے آخر میں اکیڈمی کے ملازمین کو ان کی شاندار کارکردگی کےلئے انعامات سے نوازا گیا۔

*************

( م ن ۔ ق ت ۔  ک ا(

U. No. 5266

 



(Release ID: 1653252) Visitor Counter : 120