صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈبلیو ایچ او کے جنوب مشرقی ایشیائی خطے کا 73 واں اجلاس


رکن ممالک نے جنوب مشرقی ایشیائی خطے میں کووِڈ۔19 کے خلاف اجتماعی ردعمل سے متعلق اعلامیہ کو اپنایا

Posted On: 10 SEP 2020 4:56PM by PIB Delhi

تھائی لینڈ کے وزیر صحت اور نائب وزیر اعظم جناب انوتن چرن وراکل، کی زیر صدارت، ڈبلیو ایچ او کے جنوب مشرقی ایشیائی خطے کے 73ویں اجلاس کے اختتام پر، رکن ممالک کے وزرائے صحت نے جنوب مشرقی ایشیائی خطے میں کووِڈ۔19 کے خلاف اجتماعی ردعمل کے لئے ایس ای اے آر رکن ممالک کے اعلامیہ پر اتفاق رائے کا اظہار کیا۔

اعلامیہ کا متن درج ذیل ہے:

ہم، ڈبلیو ایچ او کے جنوب مشرقی ایشیائی خطے کے رکن ممالک کے وزرائے صحت، جنو مشرقی ایشیا کی ڈبلیو ایچ او کی علاقائی کمیٹی کے 73ویں اجلاس میں

عوام کی جسمانی ذہنی و سماجی خیر و عافیت پر، ان کی معیشت اور ان کے سماج پر، اور خاص طور پر خطے کے رکن ممالک میں صحتی خدمات میں پیدا ہونے والے خلل، خصوصاً غیر کووِڈ۔19 معاملات میں لازمی صحتی نگہداشت اور عوامی صحتی پروگراموں پر کووِڈ۔19 وبائی مرض کے ذریعہ مرتب ہونے والے تباہ کان اثرات کے مدنظر

علاقائی استحکام اور وبائی مرض کے خلاف صحتی نظام کو تقویت بخشنے والی علاقائی پہل قدمیوں کو تسلیم کرتے ہوئے، جن میں خاص طور پر ایمر جنسی رسک منیجمنٹ میں آفاقی صحتی احاطہ اور ہیلتھ ایمرجنسی سے متعلق جنوب مشرقی ایشیائی خطے کی فلیگ شپ اسکیم ؛ ایس ای اے آر ایچ ای ایف اسکیم جو پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر مالی وسائل فراہم کراتی ہے، اور خطے میں ڈیزاسٹر رسک منیجمنٹ اور ایمرجنسی تیاری کو لے کر اہلیت میں اضافہ کرنے والا ایمرجنسی تیاری (ایس ای اے/آرسی72/آر1) سے متعلق 2019 دہلی اعلامیہ اور کووِڈ۔19 کے خلاف ردعمل کے سلسلے میں ڈبلیو ایچ اے 73 ریزولوشن (ڈبلیو ایچ اے 73.1) شامل ہیں،

مندرجہ ذیل نکات پر اتفاق رائے کا اظہار کرتے ہیں:

  • کووِڈ۔19 اور غیر کووِڈ۔19 دونوں طرح کے معاملات میں کوالٹی صحتی خدمات تک رسائی میں عوام کے لئے تحفظاتی دائرے کے طور پر آفاقی صحتی احاطہ اور پرائمری ہیلتھ کیئر کی اہمیت کی ازسر نو تصدیق، وبائی مرض کے دوران بغیر مالی رکاؤٹوں کے، تمام تر ضروری صحتی خدمات تک، کمزور طبقات سمیت تمام افراد کی مساوی طور پر رسائی کو یقینی بنانے کے لئے آفاقی صحتی احاطے اور پرائمری ہیلتھ کیئر نظام میں ترجیحاتی سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور؛
  • ضروری صحتی خدمات اور پبلک ہیلگھ پروگراموں کو برقرار رکھنے کوشش، خصوصاً پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کی صورت میں، اور اس موقع کو ہمارے صحتی نظام کو بہتر بنانے کے لئے
  • وبائی مرض کے دوران اور بعد میں بلا رکاوٹ صحتی خدمات کو برقرار رکھنے کے لئے وافر صحتی بجٹ مختص کرتے ہوئے عوام کی صحت کو ترجیح دینا اور ان کی زندگیوں کا تحفظ کرنا
  • ڈجیٹل تکنالوجی کا استعمال اور پالیسی فیصلے کے لئے معلومات ساجھا کرتے ہوئے، وبائی مرض کے پھوٹ پڑنے کی بروقت رپورٹنگ کرنے والے صحتی اطلاعاتی نظام کو مضبوط بنانا
  • صحتی پیشہ واران اور دیگر متعلقہ کارکنان کی تصرفی صحت، حفاظت اور خیرو عافیت کو یقینی بنانا، ماسب عوامی صحت اور سماجی اقدامات کے توسط سے مریضوں اور عوام تحفظ کو تقویت فراہم کرنا، اور مختلف اقسام کی اعلیٰ کوالٹی کے حامل نجی تحفظاتی آلات تک رسائی فراہم کرنا؛
  • طبی فضلہ انتظام کاری نظام کے توسط سے پیشہ وارانہ اور ماحولیاتی تحفظ کو تقویت فراہم کرنا:
  • قومی پالیسی فیصلے اور ایس ای اے آر رکن ممالک میں معلومات ساجھا کرنے والے، کووِڈ۔19 سے متعلق بایو میڈیکل، ہیلتھ پالیسی اور سسٹمز ریسرچ کو مضبوط بنانا؛
  • وبا کے نتیجے میں پیدا ہونے والے منفی اثرات کو کم کرنے کی غرض سے سماج میں اہلیت کے اضافے، جس میں خطرے کے تعلق سے مؤثر مواصلات، کمیونٹی کی مصروفیت، اور چھوت کے مرض سے متعلق معلومات کی انتظام کاری شامل ہیں، کے لئے، حکومت اور سوسائٹی کی مکمل رسائی کے توسط سے کثیر شعبہ جاتی تعاون کو جاری رکھنا اور اس کو توسیع دینا؛
  • تیاری سے متعلق اہلیت میں اضافے، نگرانی اور فوری کاروائی، وبائی مرض سے نمٹنے کے لئے فیلڈ تربیت، ادویہ و دیگر طبی سازو سامان کی انتظام کاری کی سپلائی چین، ضروری صحتی وسائل کی علاقائی طور پر ذخیرہ اندوزی جیسے اہم امور میں ایس ای اے آر رکن ممالک کی حمایت کے لئے علاقائی تعاون کو مضبوط بنانا؛
  • بین الاقوامی ہیلتھ ریگولیشن 2005 کے ذریعہ درکار بنیادی اہلیت کو تقویت فراہم کرنا اور کمیوں کی شناخت؛
  • ٹیکوں، ادویہ اور ڈائیگناسٹکس کی مساوی مختصی کے موضوع پر عالمی مباحثوں میں مکمل طور پر شامل ہونا؛

ہم، ڈبلیو ایچ او کے جنوبی ایشیائی خطے کے رکن ممالک کے وزرائے صحت، نے خطے میں پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کی انتظام کاری میں علاقائی اہلیت کو تقویت فراہم کرانے کے لئے جنوبی مشرقی ایشیائی خطے کے لئے ڈبلیو ایچ او کے ڈائرکٹر جنرل اور ریجنل ڈائرکٹر کی ستائش اور حمایت کرتے ہیں۔

10 ستمبر 2020 کو اپنایا گیا۔

****

م ن۔ ا ب ن

U:5262



(Release ID: 1653224) Visitor Counter : 204