نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
راجیہ سبھا کے چیئر مین نے مانسون اجلاس کے آغاز کو یقینی بنانے کے لئے ایوان کے موک سیشن کا انعقاد کیا
متعدد مقامات اور موک ڈویژن سے ووٹنگ کے ذریعے ووٹنگ سسٹم کی بھی جانچ کی گئی
جناب نائیڈو نے پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس شروع کرنے کےلئے کئے گئے خصوصی انتظامات کا جائزہ لیا
اہلکاروں کو متعدد وزارتوں ؍محکموں کے ذریعے صحت سے متعلق جاری کئے گئے پروٹوکول پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت
Posted On:
09 SEP 2020 6:16PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،09ستمبر2020: راجیہ سبھا کے چیئرمین جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آئندہ پیر ، 14 ستمبر سے بلائے گئے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے لئے کئے گئے خصوصی انتظامات کا جائزہ لیا۔
ایوان کا ایک موک سیشن بھی منعقد کیا گیا، جس میں وہ خود چیئراور چیمبر میں موجود تھے اورایوان کے چارگلیاروں میں سیکریٹریٹ کا عملہ سماجی دوری کومدنظر رکھتے ہوئے بیٹھنے کے خصوصی انتظامات کے تحت وہاں موجود تھا۔لوک سبھا کے چیمبر سے بھی عملہ کے ممبران کو بیٹھنے اور اس میں شامل ہونے کے لئے کہا گیا، جو کہ پورے اجلاس کے لئے ایوان کا ایک حصہ ہوتا ہے۔
ایوان کے ایک چیمبر سے دوسرے چیمبرتک آڈیو اور ویڈیو سگنل کی ترسیل کے تمام گوشوں کی بھی گہرائی سے جانچ کی گئی۔ترجمانی والے سگنل بھی اچھی طرح سے کام کررہے تھے۔جو لوگ لوک سبھا کے چیمبر میں بیٹھے تھے، ان سے مباحثہ میں شریک ہونے کے لئے کہا گیا۔ نمونہ کے طورپر ووٹنگ کی بھی کارروائی انجام دی گئی، جس کے تحت تینوں مقامات پر رسیدیں تقسیم کی گئیں۔چیئرمین جناب نائیڈو نے وہاں پر کئے گئے انتظامات پر اپنی طمانیت کا اظہار کیا۔
جناب نائیڈو نے سیکریٹریٹ کے سینئر اہلکاروں کو مشورہ دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ وزارت داخلہ اور صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ذریعے جاری کی گئی رہنما ہدایات پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے۔انہوں نے اہلکاروں کو یہ ہدایت بھی دی کہ وہ معزز ممبران کو آئندہ اجلاس سے پہلے اور اس کے دوران صحت سے متعلق جن پروٹوکول پر عمل کرنا ہے، ایک ایڈوائزری کے ذریعے اس کی یاد دہانی کرائیں۔
جناب نائیڈو نے اس بات پر زور دیا کہ ایوان کی اس کارروائی سے وابستہ عملہ کے ہر ممبر کا ٹیسٹ کرنے کی ضرورت ہے ۔اہلکاروں نے کہا کہ ٹیسٹ کی کارروائی گزشتہ دو دنوں سے جاری ہے۔سیکریٹریٹ، اگر کوئی خامی ہے تو اسے دور کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
چیئرمین نے اپنے چیمبر میں آندھر پردیش سے منتخب ہوکر آنے والے نئے رکن ، جناب پریمل نتھوانی کو حلف دلایا۔معزز رکن سے چیئرمین کے چیمبر میں حلف لینے کے لئے خصوصی درخواست کی گئی تھی۔جن بقیہ ممبران کی حلف برداری 22 جولائی 2020ء کو نہیں ہو پائی تھی، انہیں اجلاس کے پہلے دن یعنی 14 ستمبر 2020ء کو حلف دلایا جائے گا۔
********
م ن۔ق ت۔ن ع
(10.09.2020)
(U: 5229)
(Release ID: 1652904)
Visitor Counter : 169