صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ہندوستان میں مجموعی ٹیسٹ کی تعداد تقریباََ 5 کروڑتک پہنچ گئی
گزشتہ دو ہفتہ میں 1.33 کروڑ کووڈ ٹیسٹ کئے گئے
Posted On:
07 SEP 2020 6:30PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 08 ستمبر 2020 –ہندوستان ان چند ممالک میں سے ایک ہے جس میں بہت بڑی تعداد میں روزانہ ٹیسٹنگ کی جارہی ہے۔ ٹیسٹنگ کی روزانہ کی صلاحیت 11 لاکھ 70 ہزارکے اعداد کو تجاوز کرگئی ہے۔
آج کی تاریخ میں ہندوستان میں مجموعی ٹیسٹوںکی تعداد تقریباََ 5 کروڑ ہے(49551507)ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوںمیں 720362 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔
ملک گیر پیمانے پر وسیع ترٹیسٹنگ کے نتیجے میں صرف گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ہی13333904 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔
مرکز کی پالیسیاں ،وسیع ترعالمی تناظر میں مسلسل تبدیل ہورہی ہے۔عوام کے ذریعہ بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کی سہولت فراہم کرنے کے لئے کئے گئے بہت سے اقدامات کے مدنظر، مرکزی حکومت نے حال ہی میں تازہ ترین اور نظر ثانی شدہ ایڈوائزری جاری کی ہے ،جس میں پہلی مرتبہ ’’ مطالبے پر ٹیسٹنگ ‘‘ فراہم کی جارہی ہے۔ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو بھی بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کو ممکن بنانے کے لئے طورطریقوں کو سہل بنانے کی غرض سے ، وسیع ترموزوں اقدامات کرنے کا اختیار دیا گیا۔
روزمرہ کی ٹیسٹنگ کے اوسط میں مسلسل اضافہ ہورہا ہےجو کہ اگست کےتیسرے ہفتے میں 7لاکھ ٹیسٹ روزانہ کرنے کے مقابلے میں ستمبر کے پہلے ہفتے میں 10 لاکھ ٹیسٹ یومیہ تک پہنچ گئے۔
بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ سے کنفرم معاملوں کی جلد شناخت کی جاسکتی ہے جس کی وجہ سے زیر نگرانی گھر یا کسی سہولت میں آئیسولیشن یا اسپتالوںمیں موثر علاج بروقت شروع کیا جاسکتا ہے۔ان اقدامات سے تیز تراور بڑ ے پیمانے پرری کوری کرنے، کم شرح اموات اور زیادہ زندگیاں بچانے میں مددملتی ہے۔
کووڈ-19سے متعلق تکنیکی معاملات ،رہنما خطوط اور صلاح سے متعلق مصدقہ اور تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کے لئے برائے مہربانی باقاعدگی کے ساتھ وزٹ کریںvisit: https://www.mohfw.gov.in/ and @MoHFW_INDIA.
کووڈ-19سے متعلق تکنیکی سوالات آپ اس پر بھیج سکتے ہیں:
technicalquery.covid19[at]gov[dot]in and other queries on ncov2019[at]gov[dot]in and @CovidIndiaSeva .
جبکہ دیگر معلومات کی جانکاری کے لئے ncov2019[at]gov[dot]in and @CovidIndiaSeva پر آپ اپنے سوالات بھیج سکتے ہیں۔
کووڈ-19سے متعلق کسی بھی طرح کی معلومات کے لئے ، برائے مہربانی صحت اورخاندانی بہبود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر:
+91-11-23978046 or 1075 (Toll-free). پر رابطہ قائم کیاجاسکتا ہے۔ کووڈ -19 سے متعلق ،ریاستوںاور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر دستیاب ہے۔
*************
م ن۔ اع۔رم
U- 5174
(Release ID: 1652221)
Visitor Counter : 220