نیتی آیوگ

اے آئی ایم اسٹارٹ اپ انوویٹرز کو بااختیار بنانے کے لئے اٹل انوویشن مشن اور فریش ورکس کی پارٹنرشپ

Posted On: 07 SEP 2020 2:25PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،07 ستمبر :

ملک میں جدت پسندوں اور کاروباری افراد کو مضبوط حمایت فراہم کرنے کےلئے ،اٹل انوویشن مشن اور نیتی آیوگ نے صارف کے رابطے والی سافٹ ویئر کمپنی فریش ورکس انکارپوریشن کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔

اس تعاون کا مقصد اے آئی ایم میں شامل اداروں اور اسٹارٹ اپس کی افادیت اور اسٹارٹ اپ جدت پسندوں کے درمیان اختراع اور کاروبار کو فروغ دینا ہے۔

اس شراکت داری کے تحت ، فریش ورکس اے آئی ایم اور اس کے استفادہ کنند گان کو اپنے مصنوعات کی مناسبت سے قرض فراہم کرے گی ،جس سے اسٹارٹ اپس اپنی سرگرمیوں پر آنے والی خرچ کو قابو کر سکیں گے۔فریش ورکس کی جانب سے اے آئی ایم کے استفادہ کنندگان کو جن چیزوں کےلئے قرض فراہم کیا جائے گا ان میں فریش سیلز سیلز سی آر ایم سافٹ ویئر ، فریش ڈیسک — کسٹمر سپورٹ سافٹ ویئر ، فریش چیٹ — کسٹمر میسیجنگ سافٹ ویئر ، فریش ریلیز — ایجائل پراجیکٹ مینجمنٹ سافٹ ویئر ، فریش کالر — کلاؤڈ ٹیلی فونی سافٹ ویئر ، فریش مارکیٹر — مارکیٹنگ آٹومیشن سافٹ ویئر ، فریش ٹیم ایچ آر مینجمنٹ سافٹ ویئر ، فریش سروس — اور آئی ٹی سروس مینجمنٹ سافٹ ویئرشامل ہیں۔

اسٹیٹمنٹ آف انٹیٹ کے مطابق ،فریش ورک اے آئی ایم کے اسٹارٹ اپ کے لئے فروخت ،مارکیٹنگ اور گاہکوں کو مدد اور بہتر تجربات فراہم کرنے کے لئے کلاؤڈ ٹکنالوجی میں ٹریننگ کی سہولت مہیا کرے گی ۔

فریش ورکس اسٹارٹ اپس کو وسائل اور رہنمائی کے شعبہ میں اپنی مہارت بھی مہیا کرائے گی۔ اس میں فریش ورکس اور ایک توسیعی سرپرست نیٹ ورک کے ذریعہ ورچوئل اور فزیکل انداز میں دفتر کے کام کاج کےلئے رابطہ بنانے کی سہولت بھی دی جائے گی۔

اے آئی ایم کے ساتھ مختلف ویبینارس کا اہتمام کیا جائے گا ، جن میں ورکشاپس ، ماڈیولز کی تربیت اور دیگر متعلقہ عنوانات شامل ہیں۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے اے آئی ایم مشن کے ڈائریکٹر جناب آر رامانن نے کہا،’’یہ ہمارے انکیوبیٹرس اور اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کے لئے ایک بہترین موقع ہے تاکہ وہ اپنے جدت طرازی کے سفر میں مزید تقویت حاصل کرسکیں۔ ہم فریش ورکس کے ساتھ کام کرکے بےحد شکر گزار ہیں۔ یہ ہمارے مستفید افراد کے لئے ایک نیا اور دلچسپ سفر ہوگا۔ ہمارا بنیادی مقصد ملک بھر میں اسٹارٹ اپ کی دنیا کی اہمیت اور استحکام میں بہتری لانا ہے۔

فریش ورکس کے ٹیکنولوجی پارٹنرشپس کے ڈائریکٹر راجیو رامانن نے اتفاق ظاہر کیا کہ ’’ان مشکل حالات میں بھی ہندوستان میں کاروباری کوششیں زندہ اور بہتر ہیں۔ ابھی ایس ایم ای / ایم ایس ایم ای اور اسٹارٹ اپ کیلئے متعدد مواقع موجود ہیں، ہم صحیح طریقوں اور ضرورت کے مطابق رہنمائی کے ساتھ ان کی کوششوں کی حمایت کرنے کے منتظر ہیں جس سے وہ گاہکوں کو ہمیشہ کےلئے جیتنے کا بہترین تجربہ حاصل کر سکیں۔

اس ورچوئل پروگرام میں اے آئی ایم ، نیتی آیوگ اور فریش ورکس کے حکام نے شرکت کی ۔ان کے علاوہ اے آئی ایم انکیوبیٹرس ،اسٹارٹ اپس، اے آئی ایم کے حمایت یافتہ اسکولوں ،رہنماؤں اور اے سی آئی سی شارٹ لسٹڈ درخواست گزار بھی موجود تھے۔

فریش ورکس ایک کلاؤڈ پر مبنی سافٹ ویئر خدمات (ایس اے اے ایس) فراہم کرنے والی کمپنی ہے یہ چھوٹے بڑے کاروباروں کےلئے انوویٹو کسٹمر انگیجمنٹ سافٹ ویئر مہیا کراتی ہے،جس سے ان کے لئے گاہکوں سے قریب رہنا اور انہیں بنائے رکھنا آسان ہوجاتا ہے۔ فریش ورکس پروڈکٹس گاہکوں کے بارے میں پوری معلومات مہیا کراتی ہے ، جو استعمال میں آسان ہونے کے ساتھ ہی آسانی سے سمجھے جاسکتے ہیں اور ان پر سرمایہ کاری جلد فائدہ دلاتی ہے۔

 

**************

م ن۔ا م

U:5157

 


(Release ID: 1652134) Visitor Counter : 217