صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ہندوستان میں کووڈ کے ری کوری کے مجموعی معاملات میں مسلسل اضافہ ،آج یہ 32.5 لاکھ سے زیادہ ہوگئے
ہندوستان میں مجموعی معاملات میں سے 60فیصد، ایکٹو معاملات میں سے 62 فیصد اور مجموعی اموات میں سے 70 فیصد 5 ریاستوںمیں ہوئی ہیں
Posted On:
07 SEP 2020 12:04PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 07 ستمبر 2020 – مسلسل اضافے کی طرف رواں ، ہندوستان میں ری کوری کے مجموعی کیسوں کی تعداد آج 32 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہےجس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 69564 مریضوں کو ڈسچارج کیا جاچکا ہے۔ اس طرح ری کوری کی شرح 77.31فیصدتک پہنچ گئی ہے۔
ٹیسٹ ، شناخت اور علاج کی عام حکمت عملی کے تحت لئے گئے مختلف مربوط اور مرکوز اقدامات سے وسیع اور اعلیٰ سطح پر ٹیسٹنگ کے ذریعہ معاملات کی جلدشناخت ممکن ہوئی ہیں۔ ایمبولینس کی بہتر خدمات اور مریضوں کی موقع برموقع مسلسل انتظامیہ سے مریضوں کو ان کی صحت خراب ہونے سےقبل ہی بروقت اسپتال میں داخل کرنے کی سہولیات فراہم کرنے سے بڑے پیمانے پرکووڈ -19 مریضوں کی ری کوری ہورہی ہے اور انہیں اسپتالوں سے ڈسچارج کیا جارہا ہے۔ان اقدامات کے باعث معاملات میں شرح اموات میں کمی بھی واقع ہوئی ہے جو کہ آج ایک نئی تخفیفی شرح 1.70 فیصدتک پہنچ چکی ہے۔دیکھ بھال کے پروٹوکول کے موثر معیارات کی وجہ سے گھروں میں زیر نگرانی آئسولیشن اور سہولیات کی سیٹنگ کی وجہ سے کم اور اوسط درجے کے متاثر معاملات کی ری کوری میں بڑے پیمانے پر کامیابی ملی ہے۔
5ریاستیں ایسی ہیں جہاں مجموعی معاملات میں سے 60 فیصد معاملات ہیں جن میں سب سے زیادہ مہاراشٹرمیں 21.6 فیصد، اس کے بعد آندھرا پردیش ( 11.8فیصد) ، تمل ناڈو (11.0فیصد) ، کرناٹک (9.5فیصد ) اور اترپردیش میں 6.3 فیصدکیس ہیں۔
مہاراشٹر میں ملک میں مجموعی ایکٹو معاملات کے 26.76 فیصد کیس ہیں جس کے بعد آندھرا پردیش میں (11.30فیصد ) ، کرناٹک میں (11.25فیصد )، اترپردیش میں(6.98فیصد) اور تمل ناڈو میں ( 5.83فیصد) کیس ہیں۔ان 5 ریاستوںمیں اس وقت مجموعی ایکٹو معاملات کے 62فیصد کیس ہیں۔
آج مجموعی ری کوریز کی تعداد 32 لاکھ 50 ہزارسے زیادہ (3250429) رہی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھرا پردیش میں سب سے زیادہ 11915کی تعداد میں ری کوری کے کیس ریکارڈ کئے گئے جب کہ کرناٹک اور مہاراشٹر میں بالترتیب 9575اور 7826 ری کوری کے نئے کیس ہوئے ہیں، اُدھر تمل ناڈو اور اترپردیش میں بالترتیب 5820اور 4779 ری کوری کے نئے کیس ریکار ڈ کئے گئے ۔ان 5ریاستوںمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر ریکارڈ، ری کوری کیسوںمیں سے 57فیصدکیس رہے ہیں۔
کووڈ-19سے متعلق تکنیکی معاملات ،رہنما خطوط اور صلاح سے متعلق مصدقہ اور تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کے لئے برائے مہربانی باقاعدگی کے ساتھ وزٹ کریںvisit: https://www.mohfw.gov.in/ and @MoHFW_INDIA.
کووڈ-19سے متعلق تکنیکی سوالات آپ اس پر بھیج سکتے ہیں:
technicalquery.covid19[at]gov[dot]in and other queries on ncov2019[at]gov[dot]in and @CovidIndiaSeva .
جبکہ دیگر معلومات کی جانکاری کے لئے ncov2019[at]gov[dot]in and @CovidIndiaSeva پر آپ اپنے سوالات بھیج سکتے ہیں۔
کووڈ-19سے متعلق کسی بھی طرح کی معلومات کے لئے ، برائے مہربانی صحت اورخاندانی بہبود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر:
+91-11-23978046 or 1075 (Toll-free). پر رابطہ قائم کیاجاسکتا ہے۔ کووڈ -19 سے متعلق ،ریاستوںاور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر دستیاب ہے۔
*************
م ن۔ اع۔رم
U- 5148
(Release ID: 1651933)
Visitor Counter : 230
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam