ریلوے کی وزارت
بھارتی ریلویز اور زیادہ خصوصی اضافی 40 ریل گاڑیاں 12 ستمبر 2020 سے شروع کرے گا
یہ ریل گاڑیاں 30 خصوصی راجدھانی انداز کی موجودہ ریل گاڑیوں کے علاوہ ہوں گی جو 12.5.2020 سے چلائی گئی تھیں اور 200 خصوصی ریل ایکسپریس گاڑیاں جو 1.6.2020 سے چلائی گئی تھیں (مجموعی طور پر 230 ریل گاڑیاں)
ان ریل گاڑیوں کے لیے بکنگ 10 ستمبر 2020 سے شروع کی جائے گی ؛ یہ ریل گاڑیاں پوری طرح ریزروڈ ہوں گی
Posted On:
05 SEP 2020 9:48PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 05 ستمبر ، 2020 / ریلویز کی وزارت نے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت اور وزارت داخلہ کے ساتھ صلاح مشورے سے 12 ستمبر 2020 سے مزید خصوصی ریل گاڑیوں کی 40 جوڑیاں (80 ریل گاڑیاں) چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان خصوصی ریل گاڑیوں کی 40 جوڑیوں کو ضمیمے میں دی گئی تفصیلات کے مطابق چلایا جائے گا (لنک مندرجہ ذیل دیا گیا ہے)۔ان ریل گاڑیوں کی بکنگ 10 ستمبر 2020 سے شروع ہو جائے گی۔ یہ ریل گاڑیاں پوری طرح ریزروڈ ہوں گی۔
یہ ریل گاڑیاں راجدھانی انداز کی ان موجودہ 30 ریل گاڑیوں کے علاوہ ہوں گی جو 12.05.2020 سے چلائی گئی تھیں اور 200 خصوصی میل ایکسپریس ریل گاڑیوں کے علاوہ ہوں گی جو 01.06.2020 سے چلائی گئی تھیں (کل 230 ریل گاڑیاں)۔
قابل ذکر ہے کہ فی الحال بھارتی ریلویز راجدھانی انداز کی 30 خصوصی ریل گاڑیاں چلا رہا ہے جو 12.05.2020 سے شروع کی گئی تھیں اور 200 خصوصی میل ایکسپریس ریل گاڑیاں چلا رہا ہے جو 01.6.2020 کو شروع کی گئی تھیں (کل 230 ریل گاڑیاں)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
2020۔09۔06
U – 5130
(Release ID: 1651915)
Visitor Counter : 266