صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مرکز نے ریاستوں کو تاکیدکی ہے کہ ترسیل کے سلسلہ کےعمل کو تیزی سے روکیں اور اموات کو ایک فی صد سےنیچے لائیں


وزارت صحت 5 ریاستوں کے 15 اضلاع میں کووڈ منجمنٹ اور ریسپانس کا جائزہ لے رہی ہے جن میں سرگرم معاملات اور اموات ظاہر ہورہی ہیں

Posted On: 04 SEP 2020 6:58PM by PIB Delhi

نئی دہلی،4ستمبر  2020/ مرکزی  صحت سکریٹری جناب راجیش بھوشن نے آج پانچ اضلاع آندھراپردیش،  پنجاب ، کرناٹک ، تمل ناڈو اور اترپردیش  کے 15 اضلاع کے ہیلتھ سکریٹریوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ (وی سی) کے ذریعہ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ ان 15 اضلاع  میں چتوڑ، پراکسم ، میسورو، بنگلورو اوبن، بلاری، کوپل ، تکشلا کنڑا ، واونجیر،  لدھیانہ  ، پٹیالی  ، چنئی، کوئمبٹور ، سالم، لکھنؤ اور کانپورنگر شامل  ہیں۔ یہ اضلاع گزشتہ چار ہفتوں سے کووڈ میں زیادہ فعال معاملوں، اموات کی شرح اور کووڈ کیسوں میں اضافے  کو ظاہر کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ اس ڈیجیٹل جائزہ میٹنگ میں ریاستوں کے صحت سکریٹریوں ، ضلع  کلیکٹروں ، میونسپل کمشنروں اور دیگر ضلع عہدیداران بھی موجود تھے۔

مرکزی  سکریٹریوں نے ریاستوں کی مجوعی صورتحال اور کارکردگی کو جانچنے ، پوزیٹوٹی،  اموات معاملے وغیرہ کو مشتر کیا جس میں معاملات  پرمسلسل قابو پانے کے اقدامات ، بڑھتے ہوئے ٹسٹ مریضوں کےموثر کلینکل انتظام کی ضرورت پر توجہ دی جاتی ہے۔ ان 15 اضلاع میں کووڈ-19 کی موجودہ صورتحال پر گہرائی سے تجزیہ کیا گیا جس میں قابو پانے کے  اقدامات،  رابطوں کا پتہ لگانے ، نگرانی کی سرگرمیاں، سہولیات کے پیش نظر  اموات کی شرح ، ہفتہ وار نئے معاملات،  نئے معاملات اور اموات کے نئے رجحانات شامل ہیں اور اگلے ماہ کے لئے  اپنے  تفصیلی لائحہ عمل اور عملی منصوبوں کو مشتر کیا۔

ضلع  میں کئے گئے آر ٹی پی سی آر اور ریپڈ اینٹیجن ٹسٹوں کی تقسیم کے معاملے میں اینٹیجن ٹسٹوں سے علامتی منفی معاملوں کی دوبارہ جانچ،  جانچ لیب کا یوٹیلائزیشن ، گھریلو آئسولیشن صورتحال ، اسپتالوں میں بھرتی کی صورتحال اور آکسیجن  سےمعاونت  والے بستروں، آئی سی یو بستروں اوروینٹیلیٹرس وغیرہ کی صورتحال  کے بارے میں  مرکز سےمشتر ک کیا۔

ریاستوں کو مندرجہ ذیل مخصوص میدانوں میں اقدامات کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

1-سختی سے بچاؤ کے سخت اقدامات کو نافذ کرکے اور معاشرتی دوری کے اقدامات ، سخت پیر میٹر کنٹرول اور گھر گھر جاکر فعال معاملوں کی  تلاش کرکے انفیکشن کے پھیلاؤ کو محدود اور ختم کرنا۔

2-اضلاع میں جانچ کے سلسلے میں ابتدائی پتہ لگانے سے ،  آر ٹی- پی سی آر  ٹیسٹنگ کی صلاحیت کا  متبادل استعمال اور ہاٹ سپاٹ اور گنجان آباد علاقوں میں اسکریننگ ٹیسٹ کے طور پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کا استعمال۔

3-گھر پر آئیسولیشن کے معاملات کی مؤثر نگرانی اور بیماری کے بڑھنے کی صورت میں جلد اسپتال میں داخل ہونا۔

4- خاص طور پر مختلف بیماریوں میں  مبتلا مریضوں اور بوڑھوں/ بزرگوں کی آبادی کے معاملات میں جلد اسپتال  میں  داخلہ۔

5-اسپتالوں میں انفیکشن کنٹرول کے درج ذیل موثر اقدامات ہیں جو صحت سے متعلق کارکنوں کو انفیکشن سے مستحکم طریقے  سے بچانے  میں مدد کرتے  ہیں۔

6-ضلع کلکٹر اور دیگر کارکنان اسی مخصوص شدت کے ساتھ وبائی امراض کا انتظام کرنے کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھنے کے لئے ضلعی مخصوص منصوبوں کو تیار اور اپ ڈیٹ کریں۔

 

م ن۔   ش ت  ۔ ج

Uno-5104


(Release ID: 1651710) Visitor Counter : 149