صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

یوم اساتذہ سے قبل شام صدر جمہوریہ کی طرف سے مبارکباد

Posted On: 04 SEP 2020 4:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  04  ستمبر ، 2020  / صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے یوم اساتذہ سے قبل شام ملک بھر کے اساتذہ کو مبارکباد دی ہے۔

ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ‘‘بڑی خوشی کے ساتھ میں پورے ملک کے اساتذہ کو تہہ دل سے مبارکباد اور خیرمقدم پیش کرتا ہوں۔ ہم جدید دور کے عظیم ترین اساتذہ میں سے ایک اور مجھ سے پہلے کے عہدیدار ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کے یوم پیدائش پر یوم اساتذہ مناتے ہیں ۔

ڈاکٹر رادھا کرشنن ایک مشہور فلسفی بھی تھے۔ انہوں نے استاد کے رول کی اس طرح  تعریف بیان کی ہے کہ وہ محض ایک تعلیم دینے والا شخص بھی نہیں ہوتا بلکہ ایک اخلاقی مدرس بھی ہوتا ہے اور اپنے شاگردوں میں اقدار کو بیدار کرتا ہے۔ اس کے لیے ایک زبردست استقلال اور صبر چاہیے ہوتا ہے کہ کوئی استاد اپنے طلبا کی  ہماری ثقافت کی مالا مال وراثت کو جامع شکل دینے میں مدد کرے۔  مثالی اساتذہ شاگردوں کی اس بات کے لیے لگاتار حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ اس مقصد کو حاصل کریں اور اپنے مقاصد کو حقیقت کی شکل دیں۔  اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اساتذہ طلبا اور ہمارے ملک کے سچے معماروں کے لیے رہنمائی کی طاقت ہیں۔  یہی سیدھی سیدھی وجہ ہے کہ بھارتی ثقافت میں گرو ششیہ پرمپرا کا خاص طور پر احترام  کیا جاتا ہے۔

  بدلتے ہوئے وقت میں درس و تدریس کے نئے طریقوں کے تقاضے ہیں، جن سے ہمیں اپنی نوجوان نسل کو قابل بنانے میں مدد مل سکتی ہے کہ وہ سماج کے لیے مزید علم حاصل کریں ، موقعے تلاش کریں اور مزید موثر طریقے سے تعاون دیں۔ مجھے امید ہے کہ ہمارے دانشور اساتذہ کی طرف سے ہمیں رہنمائی ملتی رہے گی اور اس عظیم ملک کا مستقبل تعمیر ہوگا۔

میں اساتذہ کی برادری کو گرم جوشانہ مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان طلبا کی ایک روشن  خیال برادری تشکیل دینے میں ان کی کوششوں میں بڑی کامیابی کی تمنا کرتا ہوں، جو آنے والے وقت میں ہمارے ملک کو ایک شاندار حیثیت کی طرف لے کر جائیں گے’’۔

صدر جمہوریہ کا پیغام  ہندی میں دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

2020۔09۔04

U – 5093

 

 


(Release ID: 1651499) Visitor Counter : 291