کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

سدانند گوڑا نے پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا (پی ایم بی جے پی) کے تحت جن اوشدھی کیندروں کے توسط سے فروخت کے لئے 8 نیوٹریسیوٹیکل-امیونٹی بڑھانے والی مصنوعات کا آغاز کیا

Posted On: 03 SEP 2020 4:48PM by PIB Delhi

نئی دہلی 03ستمبر     :   

مرکزی وزیر برائے کیمیا اور کھاد شری ڈی وی سدانند گوڑا نے آج یہاں پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا (پی ایم بی جے پی) کے تحت ملک بھر میں جن اوشدھی کیندروں کے ذریعہ فروخت کے لئے امیونٹی بڑھانے والی 8 مصنوعات کا آغاز کیا۔

اس موقع پر شری گوڑا نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ آج کورونا 19 وبائی مرض کے پیش نظر نئے نیوٹریسیوٹیکلز کی لانچنگ اہم ہے۔ یہ مصنوعات لوگوں کی امیونٹی کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوں گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مصنوعات معیاری ہیں اور مارکیٹ کی قیمت سے 26 فیصد زیادہ سستی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جن اوشدھی کیندروں کے وسیع پیمانے پر نیٹ ورک کے ذریعہ قوت مدافعت کو فروغ دینے والی پروٹین کی مصنوعات اچھی صحت کو فروغ دینے کے لئے بڑی آبادی تک پہنچ جائیں گی۔ شری گوڑا نے مزید کہا کہ حکومت اب لوگوں کی مجموعی صحت اور غذائیت کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے پروٹین سپلیمنٹس، مالٹ پر مبنی غذائی مشروبات اور امیونٹی کو بڑھانے والی مصنوعات جیسی کئی نیوٹریسیوٹیکلز فراہم کر رہی ہے۔

وزیر موصوف نے یہ بھی بتایا کہ روزانہ تقریبا 10 لاکھ مریض ہمارے 6500 زائد اسٹوروں پر پہنچتے ہیں تاکہ معیاری جینرک اور سستی دوائیں خرید سکیں۔ یہ اسکیم ان مریضوں کے لئے نعمت ثابت ہو رہی ہے جو ذیابیطس، بلڈ پریشر اور سائیکو ٹروپک جیسی مزمن بیماریوں کے لئے دوائیں لیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان جن اوشدھی کیندروں کی اہمیت کو وزیر اعظم نے خود اپنی یوم آزادی کی تقریر میں اس وقت اجاگر کیا تھا جب انہوں نے خواتین کی ماہواری حفظان صحت کو یقینی بنانے کے لئے سوویدھا اسکیم کے نام کے تحت 1 روپے فی پیڈ پر سینیٹری نیپکن بیچنے والے جن اوشدھی کیندروں کا تذکرہ کیا تھا۔ پیڈ میں جو مواد استعمال ہوتا ہے اس میں آکسو بایوڈیگریڈیبل خصوصیات ہوتی ہیں ، اس طرح یہ نہ صرف سستی ہوتی ہے بلکہ ماحول دوست بھی ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ یہ اسکیم 2008 میں شروع کی گئی تھی لیکن مارچ 2016 کے آخر تک صرف 99 اسٹور ہی چل رہے تھے۔ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق 2017 میں خریداری ، لاجسٹک ، آئی ٹی اور کیندروں کے کھلنے جیسے تمام پہلوؤں میں اس اسکیم کو نئے سرے سے تیار کیا گیا تھا۔ موجودہ وقت میں ، 6587 کیندر ہیں۔ 734 میں سے 732 اضلاع کا احاطہ کیا گیا ہے۔

اس موقع پر وزیر مملکت برائے کیمیا اور کھاد جناب منسکھ ماندویا نے کہا کہ جنرک دواؤں کا تناسب اب بہتر ہونے کے بعد بڑھ گیا ہے ، وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق جن اوشدھی کیندر شروع کیے گئے تھے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ نئے غذائی اجزاء پر مبنی مصنوعات امیونٹی کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں گی اور موجودہ وقت میں اس لئے اہم ہیں جب ملک میں کورونا وبائی بیماری پھیل گئی ہے۔ شری مانڈویا نے یہ بھی بتایا کہ جن اوشدھی کیندروں نے سستی لیکن معیاری جنرک ادویات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کیا ہے جن کی فروخت اور استعمال موجودہ حکومت کی جانب سے ان کیندروں کو بہتر بنانے کے بعد تیزی سے بڑھا ہے۔ اس موقع پر ادویہ سازی کے سکریٹری ڈاکٹر پی ڈی واگھیلا نے بھی خطاب کیا۔

پی ایم بی جے پی کے تحت نیوٹریسیوٹیکل مصنوعات کی تفصیلات

نمبر شمار

مصنوعات کے نام

پیک سائز

پی ایم بی جے پی ایم آر پی

(روپئے)

اوسط ۔ ٹاپ تین برانڈڈ مصنوعات کی ایم آر پی

روپئے)

بچت

(فیصد میں)

1

جن اوشدھی پوشن

مالٹ پر مبنی

1’s Screw Cap Plastic Jar 500gm

175

236

26%

2

جن اوشدھی پوشن

کوکا کے ساتھ مالٹ پر مبنی

1’s Screw Cap Plastic Jar 500gm

180

243

26%

3

پروٹین پاوڈر

(چاکلیٹ)

1's Tin 250 gm

200

380

47%

4

پروٹین پاوڈر

(ونیلا)

1's Tin 250 gm

200

380

47%

5

پروٹین پاوڈر

( کیسر پستہ)

1's Tin 250 gm

200

380

47%

6

جن اوشدھی جننی

1's Tin 250 gm

225

300

25%

7

پروٹین بار

35 gm

40

80

50%

8

جن اوشدھی امیونٹی بار

10 gm

10

20

50%

 

 

وزارت ہندوستان میں مختلف ذرائع جیسے پرنٹ ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعہ، ڈاکٹروں، فارماشسٹس اور صارفین وغیرہ جیسے سماجی اثرات کے حامل گروپوں کو شامل کر کے سیمینار منعقد کر جنرک دواوں کے استعمال کو فروغ دے رہی ہے۔ اس نے گذشتہ پانچ سالوں میں اس مقصد کے لئے لگ بھگ 21 کروڑ روپے خرچ کئے ہیں۔ اس سال 12.90 کروڑ روپئے کا منظور شدہ بجٹ ہے۔

مزید درخواست دہندگان کو مدعو کرنے اور اسٹورز کی عملی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے مراعات فراہم کی جا رہی ہیں جو تقریبا دوگنا ہو کر ڈھائی لاکھ سے پانچ لاکھ ہو گئی ہیں۔ حکومت ایس سی ، ایس ٹی ، خواتین اور دیوانگ زمرے سے تعلق رکھنے والے افراد اور شمال مشرقی ریاستوں ، توقعاتی اضلاع اور ہمالیائی ریاستوں میں کسی بھی درخواست دہندہ کو اسٹور کھولنے کے لئے اسٹور قائم کرنے کے لئے دو لاکھ روپئے کی ایک مرتبہ کے لئے مالی امداد بھی فراہم کر رہی ہے۔

 

**************

م ن۔ن ا ۔م ف  

U: 5064



(Release ID: 1651164) Visitor Counter : 231