سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے اس سال کے اپریل - اگست کے عرصے میں قومی شاہراہ کے تعمیراتی ہدف کو عبور کیا
تقریبا 2700 کلومیٹر کے ہدف کے مقابلہ میں 3100 کلومیٹر سے زیادہ قومی شاہراہ کی تعمیر کی گئی
گذشتہ سال کے اسی عرصے میں 1300 کلومیٹر کے مقابلے 3300 کلومیٹر طویل قومی شاہراہ کی تعمیر کا کام دیا گیا
Posted On:
03 SEP 2020 5:17PM by PIB Delhi
نئی دہلی 03ستمبر :
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے گزشتہ ہفتے کے اختتام تک ملک میں قومی شاہراہوں کی تعمیر کے اپنے ہدف کو عبور کر لیا ہے۔ اس سال اپریل سے اگست کے دوران اس مدت کے لئے 2771 کلو میٹر کے ہدف کے مقابلے 3181 کلومیٹر طویل قومی شاہراہ کی تعمیر کی گئی۔ اس میں پی ڈبلیو ڈی کے ذریعہ 2104 کلومیٹر، این ایچ اے آئی کے ذریعہ 879 کلومیٹر اور این ایچ آئی ڈی سی ایل کے ذریعہ 198 کلومیٹر شاہراہ کی تعمیر شامل ہے۔
اس کے علاوہ، اس سال اگست تک 3300 کلومیٹر لمبائی کے قومی شاہراہ کی تعمیر کا کام دیا گیا ہے جو پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران 1367 کلومیٹر کے دوگنا سے زیادہ ہے۔ اس میں پی ڈبلیو ڈی کے ذریعہ این ایچ کے 2167 کلومیٹر، این ایچ اے آئی کے ذریعہ 793 کلومیٹر اور این ایچ آئی ڈی سی ایل کے ذریعہ 341 کلومیٹر کی تعمیرات شامل ہیں۔
اس مدت کے دوران ملک بھر میں 2983 کلومیٹر قومی شاہراہ کی تعمیر کے لئے منظوری دی گئی تھی۔ اس میں پی ڈبلیو ڈی کے ذریعہ 1265 کلومیٹر، این ایچ اے آئی کے ذریعہ 1183 کلومیٹر اور این ایچ آئی ڈی سی ایل کے ذریعہ 535 کلومیٹر کی تعمیر شامل ہے۔
**************
م ن۔ن ا ۔م ف
U: 5065
(Release ID: 1651160)
Visitor Counter : 200