کامرس اور صنعت کی وزارتہ
جناب پیوش گوئل نے کہا کہ نئے دور کے صنعت کار بھارت کی تقدیر بدلیں گے
انہوں نے بھارت کو حقیقی معنوں میں اختراع کا مرکز بنانے کے لئے مل جل کر کام کرنے کی اپیل کی
جناب پیوش گوئل نے سینئر بزنس لیڈروں سے اپیل کی کہ وہ نئے دور کےصنعت کاروں کی سرپرستی کریں
Posted On:
03 SEP 2020 2:35PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 03 ستمبر 2020 کامرس اورصنعت اورریلویز کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہاکہ نئے دور کے خیالات عالمی سپلائی چین میں زور دار طریقے سے تعاون کے لئے بھارت کو تیار کرنے میں ہماری مدد کریں گے۔آج ’ بھارت کے مستقبل کے بزنس گروپ کے لانچ ‘ کی سی آئی آئی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے دور کے صنعت کار بھارت کی تقدیر بدل دیں گے۔ انہوں نے کہا :’’ ہمیں ہم خیال ملکوں اورقابل اعتماد شراکتداروں کے ساتھ بھارت میں نئے دور کے کاربار کو فروغ دینے کے لئے ایک پلیٹ فارم تیار کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ نئےدور کے کاروبار کو فروغ دینے کے لئے بھارت دیگر ملکوں کی مدد لے سکتا ہے اور قابل اعتماد شراکتداروں کے ساتھایک پلیٹ فارم تیار کرسکتا ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ نوجوان ہی بھارت کی تقدیر بدلیں گے ، روزگارپید ا کریں گے اور عوام کے لئے خوشحالی لائیں گے۔انہوں نے کہا:’’ بھارت میں ایک بڑا اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم موجود ہے۔اس کا تعلق ہماری صلاحیتوں کا اعتراف کئے جانے اور صنعتوں کے فروغ سے زیادہ ہے۔نوجوان جن خیالات کو لے کرآئے ہیں ان میں سے کچھ تو حقیقت میں انقلابی ہیں۔‘‘انہوں نے کہا کہ کالجوں کو صعنت کاری یا نئے دور کے کاروبار سے متعلق دیگر کورسز کے بارے میں غورکرنا چاہئے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ہمیں نوجوانوں کے ذہن میں کیا ہے؟ اس کا پتہ لگانے کے لئے مزید پیشہ ورانہ تربیت اور اندازہ قدر کے طریقہ کار پر بھی غور کرنا چاہئے ۔
اختراع کے عالمی عدداشاریہ میں بھارت کے 52 ویں مقام سے 48ویں مقام پر پہنچنے کا ذکر کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ ’’ بھارت کو حقیقی معنوں میں اختراع کا مرکز بنانے کے لئے ہمیں مل جل کر کام کرنا چاہئے۔ہمارے پاس ایک بڑا اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم ہے۔مجھے اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ صنعت کے جذبے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور حکومت بھارت میں کاروبار کو آسان بنانے کے لئے نئے خیالات اور طریقہ کار کو فعال طریقےسے آگے بڑھائے گی۔دنیا کی کوئی بھی طاقت ہمیں کامیاب ہونے سے نہیں روک سکتی ۔‘‘
ریلویز میں اختراع کا ذکر کرتے ہوئے جناب پیوش گوئل نے کہا کہ گذشتہ 6 برسوں میں ہماری انڈین کوچ تیار کرنے والی فیکٹریوں نے نہ صرف پرانے کوچ تیار کرنا بند کردیا ہے بلکہ اب ہم بہتر قسم کے ایل ایچ بی کوچز تیار کررہے ہیں۔اس کے نتیجے میں گزشتہ 17 ماہ میں ریلوے کا کوئی بھی مسافر ریلوے حادثے میں ہلاک نہیں ہوا ہے۔جناب گوئل نے کہا کہ نظڑیات کے ساتھ حقیقی اسٹارٹ اپ صنعت کاروزیر اعظم ہیں ۔ایک مثال دیتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ تیز رفتار ٹرینوں کے لئے ریلوے ٹریک کے دونوں طرف باڑھ لگانے کے ضرورت پر بات کرتے ہوئے جناب نریندر مودی نے ریلوے ٹریک کے ساتھ ساتھ سولر پروجیکٹ کا مشورہ دیا جس سے کم لاگت کی بجلی تیار ہوگی ۔نجی سرمایہ کاری سے ٹریک محفوظ ہوگا اور ریلوے بھی ماحول دوست ہوگا۔
جناب پیوش گوئل نے سینئر بزنس لیڈروں سےاپیل کی کہ وہ نہ صرف اپنے خاندان یا کاروبار بلکہ نئے دور کے نوجوان صنعت کاروں کی بھی سرپرستی کریں۔ انہوں نے کہا:’’ میں ان سے اپیل کروں گا کہ وہ اس کے لئے ہمیں اپنا وقت دیں ۔اس سے حقیقت میں نوجوانوں کی ہمت افزائی ہوگی۔‘‘
وزیرموصوف نے آتم نربھر بھارت کا ذکر کیا کیونکہ اپنی صلاحیت کااحساس ہونےسے ہی بھارت عالمی معیشت میں تعاون کرسکے گا۔انہوں نے کہاکہ بھارت میں نئے کاروبار کے لئے بہت زیادہ امکانات ہیں۔ انہوں نے کہا :’’ اس کا مقصد بھارت میں ترقی کو واپس لانا ہے ۔اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے ہمیں اجتماعی طور پر کام کرنا ہوگا۔ وزیر اعظم نے ایک بار کہا تھا کہ ہمارے پاس لاکھوں مثائل ہیں لیکن ہمارے پاس کروڑوں اذہان بھی ہیں۔ ہماری صنعت میں داشمند بھارتی صنعت کارکی صلاحیتوں کا حقیقت میں مظاہرہ کیا ہے اور اس میں روایتی کاروبار سے آگے بڑھ کر نئے دور کے کاروبار کو فروغ دینے کے صلاحیت بھی ہے۔مستقبل کو گرفت میں لینے کے لئے بھارت میں زبرست صلاحیت موجودہے ۔ہم عالمی وبا پر اتنی تیزی سے قابو پائیں گے کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا‘‘
*************
م ن۔ اگ۔رم
U- 5056
(Release ID: 1650994)
Visitor Counter : 190