امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے قابل احترام سوامی سری نارائن گرو جی کو آج ان کی جینتی پر خراج عقیدت پیش کیا


ایک سماجی مصلح  ، روحانی پیشوا اور مساوات و بھائی چارے کے مضبوط پیروکار سوامی سری نارائن  گروجی نے کیرالہ میں تفریق اور بے انصافی کے خلاف سماجی اصلاح کے لئے بنیادیں تیار کرنے میں انتہائی اہم رول ادا کیا

دبے کچلے لوگوں  کے امپاور منٹ اور تعلیم کے سلسلے میں سوامی سری نارائن گروجی کی انتھک کوششوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا

سوامی سری نارائن گروجی کی فلاسفی ،تعلیمات اور خیالات ملک کے طول وعرض میں لاکھوں افراد کی زندگیوں کو بہتر بنانے کا کام کرتے رہیں گے 

Posted On: 02 SEP 2020 2:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  02 ستمبر 2020۔ مرکز ی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے قابل احترام سوامی سری نارائن گروجی کو آ ج ان کی جینتی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ ایک ٹویٹ میں جناب امت شاہ نے کہا کہ’’ ِِِِ ایک سماجی مصلح  ، روحانی پیشوا اور مساوات و بھائی چارے کے مضبوط پیروکار سوامی سری نارائن  گروجی نے کیرالہ میں تفریق اور بے انصافی کے خلاف سماجی اصلاح کے لئے بنیادیں تیار کرنے میں انتہائی اہم رول ادا کیا۔‘‘

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ’’دبے کچلے لوگوں  کے امپاور منٹ اور تعلیم کے سلسلے میں سوامی سری نارائن گروجی کی انتھک کوششوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ان کی  فلاسفی ْ تعلیمات اور خیالات ملک کے طول وعرض میں لاکھوں افراد کی زندگیوں کو بہتر بنانے کا کام کرتے رہیں گے‘‘۔

*************

  م ن۔ م م  ۔رم

U- 5020



(Release ID: 1650616) Visitor Counter : 177