کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
محکمہ کھاد یکم سے 15 ستمبر 2020 تک سوچھتا پکھواڑہ منارہا ہے
کووڈ-19 کی وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر اس سال سوچھتا پکھواڑہ اور بھی اہم
Posted On:
01 SEP 2020 2:57PM by PIB Delhi
نئی دہلی، یکم ستمبر 2020 ۔ مرکزی محکمہ کھاد یکم سے 15 ستمبر 2020 تک سوچھتا پکھواڑہ منارہا ہے۔ محکمہ کے تحت آنے والی سرکاری زمرے کی سبھی کمپنیاں اور دیگر تنظیمیں بڑے پیمانے پر سوچھتا ابھیان میں حصہ لے رہی ہیں۔
کیمیا اور کھاد کے مرکزی وزیر جناب ڈی وی سدانند گوڑا نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کووڈ-19 کی وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر اس سال سوچھتا پکھواڑہ اور بھی اہم ہوگیا ہے۔
جناب گوڑا نے کہا کہ پوری کھاد کی صنعت، ڈیلروں اور تاجروں کی کوششوں سے ملک کی صفائی ستھرائی کے معاملے میں مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
وزیر موصوف نے محکمہ کے سبھی افسروں اور ملازمین کی ان کی کوششوں کے لئے ستائش کی اور سوچھتا پکھواڑے کو کامیاب بنانے کے لئے نیک خواہشات پیش کیں۔
سکریٹری (کھاد) جناب چھبیلندر راؤل نے آج سوچھتا کا حلف دلایا۔ محکمہ کے سینئر افسروں نے حلف لیا۔
******
م ن۔ م م۔ م ر
U-NO. 4994
01.09.2020
(Release ID: 1650549)
Visitor Counter : 131