ریلوے کی وزارت

مشن طریقہ کار کے طور پر اگست 2020 مہینے میں ریلوے کی سامان کی نقل وحمل کی صلاحیت گزشتہ برس کے دوران اسی مہینے میں سامان نقل وحمل کی صلاحیت سے زیادہ ہوگئی


اگست 2020 کے مہینے میں ہندوستانی ریلوے نے 94.33 ملین ٹن سامان کی نقل وحمل کی جو کہ پچھلے برس اسی مہینے کی مدت کے دوران نقل وحمل کے مقابلے میں3.31 ملین ٹن زیادہ ہے

ریلوے کی سامان کی نقل وحمل کی تحریک کو اور زیادہ مرغوب بنانے کے لئے ہندوستانی ریلوے کے ذریعہ بڑی تعداد میں رعایتیں اور ڈسکاؤنٹ فراہم کرائے جارہے ہیں

Posted On: 01 SEP 2020 2:53PM by PIB Delhi

مشن طریقہ کار پر ہندوستانی ریلوے نے نقل وحمل کی ٹریفک کو اور زیادہ بہتر کرنے میں اہم سنگ میل حاصل کیا ہے۔ ا گست 2020 مہینے کے لئے بھارتی ریلوے کی سامانی نقل وحمل کی صلاحیت گزشتہ برس اسی مہینے کے دوران نقل وحمل سے زیادہ ہوگئی ہے۔

اگست 2020 کے مہینے میں ہندوستانی ریلوے نے 94.33 ملین ٹن سامان کی نقل وحمل کی جو کہ پچھلے برس اسی مہینے کے دوران نقل وحمل کے مقابلے میں3.31 ملین ٹن زیادہ  رہی ہے(91.02 ملین ٹن)

اگست 2020 کے مہینے میں ہندوستانی ریلوے نے 94.33 ملین ٹن سامان کی نقل وحمل کی جس میں 40.49 ملین ٹن کوئلہ، 12.46 ملین ٹن ابرق،6.24 ملین ٹن اناج،5.32 ملین ٹن فرٹیلائز،4.63 ملین ٹن سمینٹ( کلنکر کے علاوہ)،  اور3.2 ملین ٹن معدنی تیل کی نقل و حمل  شامل ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ سامان کی نقل وحمل میں  فروغ کو آنے والے صفر پر مبنی ٹائم ٹیبل میں ادارہ جاتی  اور  کارپوریٹ جاتی شکل دی جائے گی۔

 اس  بات  کا بھی ذکر کرنا  بھی ضروری ہے کہ ریلوے کی سامانی نقل وحمل کی تحریک کو اور زیادہ مرغوب بنانے کے لئے  ہندوستانی ریلوے   میں بڑی تعداد میں رعایتیں اور ڈسکاؤنٹ فراہم کرائے جارہے ہیں۔

ریلوے ، کووڈ۔19 کے  اس دور   کو کل جہتی کارکردگی کو فروغ دینے کے  ایک موقع کے طور پر استعمال کررہا ہے۔

****

 ( م ن ۔ا ع ۔رض)

U- 4992


(Release ID: 1650344) Visitor Counter : 170