وزارت دفاع
’میک ان انڈیا ’کو مزید مہمیز، ہندستانی فوج کو پناکا توپخانوں کی فراہمی کیلئے وزارت دفاع نے ہندستانی کمپنیوں کے ساتھ2580کروڑ روپے کے معاہدوں پر دستخط کئے
Posted On:
31 AUG 2020 6:08PM by PIB Delhi
نئی دلی، یکم ستمبر، حکومت ہندنے دفاعی سیکٹر میں جو میک اِن انڈیا‘ قدم اٹھایا ہے اسے مزید مہمیز لگانے کیلئے وزارت دفاع کے شعبہ ء خریداری نے آج بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ (بی ای ایم ایل)، اٹا پاور کمپنی لمیٹڈ (ٹی پی سی ایل) اور لارسن اینڈ ٹوبرو (ایل اینڈ ٹی) کے ساتھ2580 کروڑ روپے کی لاگت سے ہندوستانی فوج کے آرٹلری کو چھ پناکا توپ خانے فراہم کرنے کے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔
یہ چھ پنکا توپخانے آٹومیٹڈ گن ایمنگ اور پوزیشننگ سسٹم (اے جی اے پی ایس) کے ساتھ 114 لانچرز پر مشتمل ہیں اور 45 کمانڈ پوسٹس کی خریداری ٹی پی سی ایل اور میسرز ایل اینڈ ٹی اسے کی جائیگی ور 330 گاڑیاں بی ایم ایل سے حاصل کی جائیں گی۔ یہ چھ پناکاتوپ خانے ملک کے شمالی اور مشرقی سرحدوں پر فعال کیا جائے گا تاکہ ہماری مسلح افواج کی عملی تیاریوں میں مزید اضافہ ہو سکے۔ حسب منصوبہ چھ پناکا توپ خانوں کو 2024 تک فوج کا حصہ بنادیا جائے گا۔
70 فیصد دیسی سازوسامان کے ساتھ(ہندستانی) درجہ بندی کے تحت اس منصوبے کو وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ اور وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتارامن نے منظوری دے دی ہے۔
پناکا ملٹی پل لانچ راکٹ سسٹم (ایم ایل آر ایس) کا خاکہ دیسی طور پر ڈی آر ڈی او نے بنایا اور مذکورہ بالا دفاعی صنعتوں میں اس کی تیار ی عمل میں آئی۔ یہ حکومت ہند (ڈی آر ڈی او اینڈ ایم او ڈی)، کے زیراہتمام پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا ایک مثالی پروجیکٹ ہے جوملک کوجدید دفاعی ٹیکنالوجیاں اختیار کرنے میں ''خود انحصار'' بناتا ہے۔
*************
( م ن ۔ ک ا(
U. No. 4975
(Release ID: 1650287)
Visitor Counter : 204