بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

بھارت کو ایک مینو فیکچرنگ ہب بنانےکے لئے ہنر مند افرادی قوت لازمی ہے: جناب نتن گڈکری


جناب گڈکری نے بھیواڑی میں ٹکنالوجی سینٹر (ٹی سی) کا افتتاح کیا؛جلد ہی 15 نئے ٹی سی قائم کئے جائیں گے

Posted On: 31 AUG 2020 3:37PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  31  اگست 2020، بہت چھوٹی، چھوٹی، اور درمیانی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) اور  سڑک ٹرانسپورٹ وشاہراہوں کے  مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے  آج راجستھان کے الور ضلع کے بھیواڑی میں قائم کئے گئے  ٹکنالوجی سینٹر کا  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ  مینوفیکچرنگ کا شعبہ  ملک کی جی ٹی پی میں  22 سے 24 فیصد تک کا تعاون کرتا ہے اور  وزیراعظم کی  ‘آتم نربھر بھارت’ کی اپیل کے  سلسلے میں انہوں نے بتایا کہ  ہم  ہنر مند افرادی قوت تیار کرنے کے لئے  15 نئے ٹکنالوجی سینٹر  (ٹی سی) تیار کررہے ہیں اور 18 موجودہ  ٹی سی کو اپ گریڈ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو ایک مینوفیکچرنگ ہب بنانے کےلئے ہنر مند افرادی قوت لازمی ہے۔

جناب گڈکری نے مزید کہا کہ ٹی سی علاقے میں ایک محرک کے طور پر کام کرسکتے ہیں اور  ہم ٹی سیز کو قرضے فراہم کرانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں تاکہ  وہ مقامی  صنعتوں کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے  نئی مشینری اور نئی ٹکنالوجی خرید سکیں۔ ان  ٹی سیز کے لئے   ایکسٹینش  سینٹرز پر بھی کام ہورہا ہے۔ انہوں نے ریاستی حکومتوں سے اپیل کی کہ وہ  ان ایکسٹینش سینٹرز کو  زمین اور دیگر ساز و سامان کی مدد فراہم کرائیں۔ یہ ایکسٹیشن سینٹر علاقے کی نئی اور موجودہ صنعتوں کی ضرورتوں کو پورا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ  موجودہ پولی ٹیکنک، آئی ٹی آئی، انجینئرنگ کالجوں کے  بنیادی ڈھانچے کو بھی  نوجوانوں کو ہنر مند بنانے  کے لئے استعمال کیا جانا چاہیے اور  اس سلسلے میں  صنعتوں کی مدد بھی لی جاسکت ہے۔

ایم ایس ایم ای اور  مویشی پروری، ڈیری کی صنعت اور  ماہی گیری کے وزیر مملکت جناب پرتاپ چند سارنگی نے   ٹکنالوجی سینٹر کے لئے  بھیواڑی اور راجستھان کے عوام کو مبارکباد دی اور  اس امید کا اظہار کیا کہ یہ علاقے کی ترقی کے لئے ایک سنگ میل  ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ  ملک  ان دنوں  کووڈ۔ 19 عالمی وبا کی وجہ سے  اقتصادی بحران سےدو چار ہے اور  یہ سینٹر  بہت زیادہ اہمیت رکھتے ہیں کیونکہ یہ  پیداوار میں اضافے، بے روزگاری کو کم کرنے اور  ایک خود کفیل ملک کا خواب پورا کریں گے۔ انہوں نے  ملک کے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ  اپنی ہنر مندی  میں بہتری لائیں،  اپنے آپ کو صنعت کے لئے تیار کریں اور  وزیراعظم کی  ‘آتم نربھر بھارت’ کی  اپیل  کا جواب دیں۔

ایم ایس ایم ای کے سکریٹری جناب  اے کے شرما نے کہا کہ  تیار ہونے ٹکنالوجی سینٹر   صنعت اور خصوصی طور پر ایم ایس ایم ای کو  جنرل انجینئرنگ  آٹو موٹیو  فریگرینس اینڈ  فلیبر اور ای ایس ڈی ایم سیکٹروں  میں مدد فراہم کرائیں گے اور ان کو   کثیر کٹنگ مینوفیکچرنگ ٹکنالوجیز مثلاً  سی این سی مشینیں، تھری ڈی مینوفیکچرنگ/ ایڈیٹیو منیوفیکچرنگ، لیزر / الٹرا سانک مشیننگ، روبوٹکس اور  پروسیس آٹومیشن، پریسیزن  میجرمینٹ / میٹرولوجی اکوپمنٹ ، جدید ترین الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ سہولتیں ،  الیکٹرانک سسٹم ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ کے لئے  کیلیبریشن اور ٹیسٹنگ سہولتیں فراہم کرائی جارہی ہیں ۔ ا یم ایس ایم ای کی وزارت  ڈیولپمنٹ کمشنر (ایم ایس ایم ای)  کے ذریعہ  15 نئے ٹی سی قائم کرنے اور  18 موجودہ ٹی سیز کو اپ گریڈ کرنے کے لئے  ٹکنالوجیز سینٹر سسٹم پروگرام   (ٹی سی ایس پی) نافذ کررہی ہے۔

حکومت راجستھان کے  صنعتوں اور ریاستی  انٹرپرائزز کے وزیر جناب پرسادی لال مینا ، رکن پارلیمنٹ جناب  مہنت  بالک ناتھ اور رکن اسمبلی جناب سندیپ یادو بھی اس موقع پر موجود تھے۔

                                                        ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-4963

                          



(Release ID: 1650083) Visitor Counter : 148