مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

نئے بہار ودھان منڈل کیلئے بہار کو اگلی جنریشن کے نئے نیٹ ورک ٹیلی فون ایکسچینج کی سہولت ملی


مواصلات کے وزیر روی شنکر پرساد نے بہار میں دیہی علاقوں کیلئے پوری طرح  سے وائر لیس بی ایس این ایل بھارت ایئرفائبر شروع کیا

بھارت ایئرفائبر بنالائسنس والے اسپیکٹرم پر کام کرتاہے جو لگانے میں آسان اور زیادہ  قابل اعتماد ہے سبسکرپشن 349 روپئے ماہانہ سے شروع

بہار میں اگلے چھ مہینوں کےاندر 50 اور ایئرفائبر سیکٹر انٹینا لگائے جائیں گے:روی شنکر پرساد

Posted On: 29 AUG 2020 4:13PM by PIB Delhi

سبھی کیلئے براڈ بینڈ کی حکومت کے تصور کو حقیقت بناتے ہوئے بی ایس این ایل نے ایک بڑی چھلانگ لگائی ہے۔ مواصلات اور الیکٹرانکس اور آئی ٹی ، قانون اور انصاف کے وزیر جناب روی شنکر پرساد نے 29 اگست کو نئی دہلی میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بہار میں دانا پور ٹیلی فون ایکسچینج میں نئے بہار ودھان منڈل احاطے میں ایک اگلی جنریشن کے نیٹ  ورک ٹیلی فون ایکسچینج اور بھارت ایئرفائبر خدمات کا افتتاح کیا۔ بہار کے نائب وزیراعلیٰ جناب سشیل کمار مودی، بہار قانون ساز کونسل کے چیئرمین جناب اودھیش نارائن سنگھ سمیت دیگر معزز شخصیات نے اس موقع کو رونق بخشی۔

یہ نیکسٹ جنریشن نیٹ ورک ٹیلی فون ایکسچینج بہار ودھان منڈل میں ایک سہولت کو بڑھانا ہے جو آپٹیکل فائبر پر جڑے ہونے کے بعد سے قابل اعتماد وائر لائن اور براڈ بینڈ خدمات کی اضافی مانگ کو پورا کریگا۔ اس ایکسچینج میں 512 ٹیلی فون وائر لائن اور 128 براڈ بینڈ کنکشن کی صلاحیت ہے جسے اور بڑھایا جاسکتاہے۔ نئے اور پرانے ودھان منڈل اور تین نئے سکریٹریٹ بلاک  اے بی اور سی میں یہ نئی سہولت کام کریگی۔

نیا بھارت ایئرفائبر دیہی علاقے میں تیز اور قابل اعتماد انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنے میں مدد کریگا۔ بھارت فائبر کی تیز رفتار والےفائبر ایف ٹی ٹی ایچ کے برابر اسپیڈ ہے اور یہ داناپور ٹیلی فون ایکسچینج سے آر کے پورم آنند پور، دانا پورمارکٹ اوردانا پور چھاؤنی سے چھ کلو میٹر علاقے تک خدمات فراہم کریگا۔

پوری طرح سے وائر لیس تکنیک ہونے کے سبب اسے لگانا آسان ہے، یہ زیادہ قابل اعتماد ہے، اسے کم رکھ رکھاؤ کی ضرورت ہے اور یہ غیرممکنہ علاقوں اور گاؤں میں کنیکٹویٹی فراہم کریگا جنہیں ایف ٹی ٹی ایچ سے نہیں جوڑا جاسکتا ہے۔ بھارت ایئر فائبر بنالائسنس والے اسپیکٹرم پر کام کرتاہے اور اس میں بہت کم دخل اندازی ہوتی ہے جوصارفین کو ریلے کا بہتر معیار فراہم کرتا ہے۔

بھارت ایئرفائبر اپنی فیس کی شروعات 349 روپئےماہانہ سے کریگی، جس سے گاؤں اور مشکل علاقوں میں یوزرس کو سستا انٹرنیٹ مل سکے گا۔

مواصلات کے وزیر روی شنکر پرساد نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کاوِژن آتم نربھر بھارت کیلئے چیلنجز کو موقع میں بدلنا ہے اور اسی طرح میرامشن بھارت کے دیہی ہونے تک ہی مواقع کو لے جانا ہے۔ بالخصوص کووڈ-19 وبا کے دور میں ڈیجیٹل تعلیم ، ڈیجیٹل اسکلنگ اور ٹیلی میڈیسن وغیرہ کیلئے وسیع امکانات ہیں اور دیہی ہندوستان میں براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی اہم کردار ادا کریگی۔ بھارت ایئرفائبر ہمیں تیزی سے آگے بڑھنے اور ایک ہزار دنوں میں چھ لاکھ گاؤں کو شامل کرنے کے ہدف کو پورا کرنے میں مدد کریگا۔

پروگرام کے دوران مواصلات کے وزیر نے اگلے چھ مہینوں کے اندر بہار میں 50 مزید ایئرفائبر سیکٹر انٹینا لگانے کا اعلان کیا۔

پروگرام میں بہار کے نائب وزیراعلیٰ جناب سشیل مودی نے اپنے خطاب میں کہا ‘‘بہار سرکار نے حال ہی میں ریاست میں موبائل ٹاور انٹینا کی بہتر تعیناتی اور فائبر آپٹک کیبل بچھانے کی سہولت کیلئے رائٹ آف وے (آر او ڈبلیو) ضابطوں کو نوٹیفائی کیا ہے۔ اس کے علاوہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ حال ہی میں مجھے نیا بی ایس این ایل ایف ٹی ٹی اے براڈ بینڈ کنکشن ملا ہے اور میں اس کی ہائی اسپیڈ کنیکٹیویٹی سے متاثر ہوں’’۔

سرکار نے بی ایس این ایل کو قومی اہمیت کے مختلف پروجیکٹ مختص کیے ہیں جو ملک کی تعمیر میں تعاون دینے کیلئے جموں وکشمیر اور لداخ جیسے اسٹریٹیجک مرکز کےزیر انتظام علاقوں کی 3 ہزار سے زیادہ گرام پنچایتوں کو اسپیکٹرم کیلئے نیٹ ورک (این ایف ایس) آپٹیکل فائبر کنیکٹیویٹی کیلئے بھارت نیٹ پروجیکٹ دیکر بی ایس این ایل کی مدد کریگا۔

بھارت سرکار نے بی ایس این ایل کو 4جی اسپیکٹرم دیاہے جس کی قیمت بھی لگ بھگ 14ہزار کروڑ روپئے ہے۔ بی ایس ا ین ایل ملک بھر میں 4 جی خدمات کو شروع کرنے کی پوری تیاری کررہاہے اور اس طرح میک اِن انڈیاکی سرکار کی پہل کو بڑھاوا دینے میں مدد کررہا ہے۔

مختلف سرکاری پروجیکٹوں کے علاوہ بی ایس این ایل نے پچھلے چھ مہینوں کے دوران گھر سے کام کی بڑھی ہوئی انٹرنیٹ ضرورتوں کو پوراکرنے کیلئے ملک بھر میں لگ بھگ 3 لاکھ ایف ٹی ٹی ایچ / براڈ بینڈ کنکشن مہیاکرائے ہیں۔ اس کے علاوہ صارفین کو خوش کرنےکیلئے بی ایس این ایل نے مختلف لبھانے والے ٹیرف پلان پیش کیے ہیں اور زیادہ سے زیادہ ڈیجیٹل جڑاؤ کیلئے بی ایس این ایل پورٹل پر مختلف طریقہ کار کو آسان بنایا ہے۔

 

-----------------------

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO:4926



(Release ID: 1649893) Visitor Counter : 111