قبائیلی امور کی وزارت

کووڈ عالمی وبا سے  ٹی وی ٹی جی کے تحفظ کے لئے  انڈومان و نکوبار انتظامیہ مستعد


ملک کے قبائلی  گروپوں کے تحفظ اور بہبود  کے سلسلے میں  قبائلی امور کی وزارت انڈو مان و نکوبار انتظامیہ کے مسلسل رابطے میں ہے: جناب ارجن منڈا

قبائلی کے تحفظ اور سلامتی کے لئے متعدد فعال اقدامات کئے گئے

Posted On: 29 AUG 2020 7:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  29  اگست 2020، انڈومان و نکوبار انتظامیہ نے بتایا ہے کہ  وہ خصوصی طور پر  مخصوص کمزور قبائلی گروپوں (ٹی وی ٹی جی) کے تحفظ کے بارے میں مستعد ہے۔ قبائلی امور  کی وزارت کے پاس جمع کرائی  ایک رپورٹ میں  انڈومان و نکوبار جزائر انتظامیہ نے بتایا ہے کہ  جزائر میں  کووڈ ۔ 19 کے کسی معاملے کی اطلاع ملنے سے قبل ہی  مارچ 2020 کے وسط سے  قبائل کے تحفظ اور سلامتی کے لئے  متعدد فعال اقدامات کئے گئے ہیں۔ انڈومان و نکوبار جزائر میں نوٹیفائڈ  درج فہرست قبائل ہیں۔ نکوباریوں کے علاوہ  باقی پانچ قبیلوں یعنی  گریٹ انڈومانی، جاراوا، سینٹی نلیز ہوں گے اور شومپین  کو  پی وی ٹی جی کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔

قبائلی امور کے وزیر جناب ارجن منڈا نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ انڈومان و نکوبار انتظامیہ اپنے  قبائل خصوصی طور پر کمزور قبائلی گروپوں (پی وی ٹی جی) کے تحفظ کے لئے  انٹیگریٹیڈ ٹرائبل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ذریعہ مستعد ہیں اور  قبائلی امور کی وزارت  اس سلسلے میں انڈومان و نکوبار انتظامیہ کے افسران  کے مسلسل رابطے میں ہے۔

انڈومان و نکوبار انتظامیہ اپنے قبائل خصوصی طور پر کمزور قبائلی گروپوں (پی وی ٹی جی) کے تحفظ کے لئے  انٹیگریٹیڈ ٹرائبل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ذریعہ مستعد ہیں

انڈومان  آدِم  جن جاتی وکاس سمیتی (اے اے جے وی ایس) ایک رجسٹرڈ سوسائٹی ہے جو  پی وی ٹی جی کی بہبود اور تحفظ کی  نگرانی کررہی ہے جبکہ  نکوبار ضلع کے ڈپٹی کمشنر  انٹیگریٹیڈ  ٹرائبل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (آئی ٹی ڈی اے ) کے ذریعہ  نکوباری قبیلے   کی فلاح و بہبود کا کام کررہے ہیں۔ انتظامیہ نے اس سے قبل  گریٹ انڈومانیوں اور جاراوی کو  باہر کے لوگوں کے رابطے میں آنے سے بچانے کے لئے  بالترتیب  اسٹریٹ آئی لینڈ اور  مغربی ساحل پر پہنچا دیا  تھا ۔ جاراوا قبیلے کے تحفظ کے لئے   قافلوں کی تعداد محدود کردی گئی ہے۔ فیلڈ میں کام کرنے والے اہلکاروں کو مسلسل مشورہ دیا جارہا ہے کہ وہ  قبائلیوں سے بات چیت کرتے وقت  فیس ماسک، دستانے پہنیں اور ان سے ایک دوری  برقرار رکھیں۔  قبائلیوں کو  فیلڈ  اسٹاف نے کووڈ۔ 19 کے بارے میں حساس بنایا ہے اور  ان کو ان کی زبان میں  تصویریں/ ویڈیو دکھاکر  ہوشیار کیا گیا ہے۔ اے اے جے وی ایس اور دیگر  متعلقہ محکموں کے  اہلکاروں کو  کووڈ کی مناسب جانچ کے بعد ہی  قبائلی آبادیوں میں جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔ قبائلی آبادیوں میں تعینات افسروں کو  مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ  قبائلی آبادیوں سے باہر نہ جائیں اور  اور باہری لوگوں  کے رابطے میں نہ آئیں۔

اس کے علاوہ میدان میں کام کرنے والے تمام اہلکاروں  کی وقتاً فوقتاً کووڈ، 19 کی جانچ کی جارہی ہے۔ جاراوا کو  مصروف رکھنے کے لئے  انہیں  تیر  بنانے کے لئے اوزار اور  فولادی چھڑیں  وغیرہ فراہم کرائی گئی ہیں۔ مغربی ساحل پر  اے اے جے  وی ایس ، پولیس اور  محکمہ جنگلات کی  پٹرولنگ  بڑھادی گئی ہے۔ ماہی گیری کے محکمے  نے ماہی گیروں سے کہا ہے کہ وہ جاراوا کے رابطے میں نہ آئیں۔ جاراوا کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ  کووڈ۔ 19 کے پھیلنے سے بچنے کےلئے چھوٹے گروپوں میں رہیں۔ یہ ترجیح   بیمبوفکری، پھول تلا، سانتی پور اور کٹائی ڈیرہ  کی اے اے جے وی ایس اسٹاف سخت نگرانی کررہا ہے۔

کووڈ۔ 19 کی جانچ کرتے وقت کچھ انڈومانی قبائلی  ہلکی علامات یا بغیر علامات کے پازیٹیو پائے گئے ہیں۔  ان میں سے  تین قبائلی صحت یاب ہوچکے ہیں بقیہ جی بی پنت اسپتال میں ہیں یا گھر پر آئسولیشن میں ہیں۔ انڈومان و نکوبار انتظامہ نے  پی وی ٹی جی کے تحفظ کے لئے اپنی عہد بندی  کا اعادہ کیا ہے اور ان کا تحفظ ان کے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ وہ  انسانیت کی اس وراثت کے تحفظ کے لئے کوئی دقیقہ اٹھا نہیں رکھے گا۔

                                                        ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-4919



(Release ID: 1649737) Visitor Counter : 138