صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ہندستان میں کووڈ-19 سے ٹھیک ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 26 لاکھ سے زیادہ ہوئی
ٹھیک ہونے کی شرح میں مسلسل اضافہ ہونے کے ساتھ ہی شرح اموات میں لگاتار گراوٹ درج کی جارہی ہے
Posted On:
29 AUG 2020 4:10PM by PIB Delhi
نئی دہلی،29اگست 2020/ ہندستان میں کووڈ-19 کے معاملوں کے انتظام کی ایک اہم خصوصیت ٹھیک ہونے والے مریضوں کی تعداد میں لگاتار ہورہا اضافہ ہے، مریض اب زیادہ تعداد میں ٹھیک ہورہے ہیں اور انہیں اسپتالوں اور گھریلو آئسولیشن (ہلکے اور درمیانہ درجے کے معاملات میں ) سے چھٹی دی جارہی ہے۔ بازیابی، ملک بھرمیں تمام صحت سےمتعلق سہولیات کےساتھ ساتھ گھریلو آئسولیشن کے تحت آنے والے مثبت معاملوں کی باقاعدہ اور مسلسل طور پر روزانہ نگرانی کے ذریعہ ’’نیشنل اسٹینڈر ٹریٹمنٹ پروکول‘‘کی تعمیل کرنے کے سبب حاصل ہورہی ہے۔
کووڈ -19 سے ٹھیک ہونے والے مریضوں کی تعداد آج 26 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے ۔ 26 لاکھ 48ہزار 998 مریضوں کی ریکوری، بروقت اور اسٹرٹیجک پالیسی کے تحت تیزرفتار سے ٹسٹ ، وسیع پیمانے پرٹریکنگ اور موثر علاج کے ساتھ گھریلو آئسولیشن اور سہولت مراکز میں آئسولیشن اور اسپتالوں میں نگرانی کےباعث ممکن ہوسکی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں 65050 مریض ٹھیک ہوئےہیں۔ مرکزی حکومت کے ذریعہ باقاعدگی سے ایسی ریاستوں کے ساتھ بات چیت کی جارہی ہے جہاں پر شرح اموات زیادہ ہے۔آئی سی یو میں کام کرنے کےلئے ماہر ڈاکٹروں پر خصوصی طور سے توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔ ایمس ، نئی دہلی ہر منگل اور جمعہ کے روز اپنے ٹیلی کنسلٹیشن اجلاس کے ذریعہ ریاستوں /مرکز کے زیر انتطام علاقوں کی ڈاکٹروں کی کلینیکل ٹریٹمنٹ صلاحیتوں اور ہنر کیپسٹی بلڈنگ کا کام کررہے ہیں۔ کم وقت میں بہتر ایمبولینس خدمات کو یقینی بنانے کے ساتھ ، دیکھ بھال کےمعیارات پر توجہ دی جارہی ہے اور نان انویسیو آکسیجن، اسٹریرائڈ پر اینٹی-کوگلینٹس کا استعمال کیا جارہا ہے، جسکی وجہ سے ٹھیک ہونے کی شرح اب بڑھ کر 76.47 فی صد ہوچکی ہے۔ اس کے نتیجے میں ، عالمی رسد کے مقابلے میں ہندستان میں کووڈ کے معاملات میں شرح اموات (سی ایس ایف آر )بھی کم رہی ہے۔ اس میں مسلسل گرواٹ درج کی جارہی ہےاور فی الحال یہ 1.81 فی صد ہے۔
ہندستان میں ٹھیک ہونے کی شرح لگاتار اوپر کی جانب بڑھ رہی ہے جب کہ شرح اموات نے مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے۔
ْْْْْْ
ملک میں دراصل کیس لوڈ یعنی سرگرم معاملوں (7لاکھ 52ہزار 424) کی تعدادہے، جو کل مثبت معاملوں کا صرف 21.72فی صد ہے۔ یہ سبھی سرگرم معاملے کلینکل آبزرویشن کے تحت ہیں۔ ٹھیک ہونے کی شرح میں لگاتار اور مسلسل اضافہ ہونے کے ساتھ ، کووڈ-19 سے ٹھیک ہونے والے مریضوں اور سرگرم معاملوں کے درمیان کا فرق بڑھ کر تقریباً 19 لاکھ تک پہنچ چکا ہے۔
کووڈ-19 سے متعلق معاملات، رہنما ہدایات اور صلاح مشورے کے بارے میں تمام مصدقہ اور تازہ ترین معلومات کے لئے باقاعدگی سے دیکھیئے https://www.mohfw.gov.in/ and @MoHFW_INDIA. ۔
کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی سوالوں کو technicalquery.covid19[at]gov[dot]in پر اور دیگر سوالات کو ncov2019[at]gov[dot]in پر ای میل اور @CovidIndiaSeva . پر ٹوئیٹ کے ذریعہ پوچھا جاسکتا ہے۔
کووڈ 19 سے متعلق کسی بھی معلومات کے لئے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 یا 1075 ). : ٹول فری) پرکال کریں۔ کووڈ-19پر ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست
https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر دستیاب ہے۔
م ن۔ ش ت ۔ ج
Uno-4906
(Release ID: 1649707)
Visitor Counter : 219