امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے قومی یوم کھیل کے موقع پر ملک کے کھلاڑیوں کو نیک خواہشات پیش کیں


’’قومی یوم کھیل کے موقع پر میں ان سبھی کھلاڑیوں کو سلام کرتا ہوں ، جو اپنے جنون اور سخت محنت سے ہندستان کے فخر کو دوبالا کررہے ہیں‘‘ْ: امت شاہ

مودی حکومت’’ کھیلو انڈیا‘‘ اور’’ فٹ انڈیا ‘‘جیسی پہل سے نہ صرف کھیلوں کو بڑھاوا دے رہی ہے بلکہ نوجوانوں کے ہنر اور ٹیلنٹ کوسنوارنے کے تئیں پرعز م بھی ہے‘‘۔

جناب امت شاہ نے ہاکی کے جادو گر میجر دھیان چند کو ان کی سالگرہ کے موقع پر گلہائے عقیدت نذر کئے

میجر دھیان چند ایک عظیم کھلاڑی تھے ۔ انہوں نے اولمپک میں تین طلائی تمغے جیتے اور اپنے جادوئی تکنیک سے کھیل کے کروڑوں شائقین کو محظوظ کیا’’ ان کے ٹیلنٹ اور ہنر ، حصولیابیوں اور حب الوطنی ہمیشہ آنے والی نسلوں کو ترغیب دیتے رہیں گے

Posted On: 29 AUG 2020 3:28PM by PIB Delhi

نئی دہلی،29اگست  2020/ مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے قومی یوم کھیل کے موقع پر ملک کے کھلاڑیوں کو نیک خواہشات  پیش کیں۔ اپنے ٹوئٹ میں جناب امت شاہ نے کہا کہ ’’قومی یوم کھیل پر میں ان تمام کھلاڑیوں  کو سلام کرتا ہوں جو  اپنے جنون ،  لگن  اور سخت محنت سے  ہندستان کے فخر کو دوبالا کررہے ہیں۔‘‘مرکزی وزیر داخلہ نے کہا  کہ  ’’مودی حکومت  کھیلو انڈیا اور فٹ انڈیاجیسی   پہل سے نہ صرف   کھیلوں کو بڑھاوا دے رہی ہے بلکہ  نوجوانوں کی صلاحیت اور ہنر کو  سنوارنے کے تئیں  پابند عہد بھی ہے‘‘۔

جناب امت شاہ نے  ہاکی کے جادو گر میجر دھیان چند کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر گلہائے عقیدت نذر کرتے ہوئے کہا کہ ’’میجر دھیان چند  ایک عظیم کھلاڑی تھے، انہوں نے  اولمپک میں   تین طلائی تمغے  جیتے اور اپنے جادوئی  تکنیک سے  کروڑو ں کھیل شائقین کو محظوظ کیا۔  ان کے ہنر، حصولیابیوں اورحب الوطنی کے تئیں خود سپردگی  ہمیشہ   آنے والی نسلوں کو ترغیب دیتی رہیں گے۔

عظیم ہاکی کھلاڑی  میجر دھیان چند کی پیدائش 29 اگست 1905 کو ہوئی تھی۔  ان کے اعزاز میں ہر سال   29 اگست کا دن قومی یوم  کھیل  کے طور پر منایا جاتا ہے۔

 

***

م ن۔   ش ت  ۔ ج

Uno-4907



(Release ID: 1649666) Visitor Counter : 91