وزارت سیاحت

کووڈ-19 وباء کے دور میں، سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ اینڈ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹورزم مینجمنٹ کے مرکزی ادارے ’’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘‘ پر مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کررہے ہیں

Posted On: 28 AUG 2020 10:57AM by PIB Delhi

نئی دہلی،28؍اگست، وزارت سیاحت ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے جذبے کو فروغ دینے کے لئے مختلف سرگرمیوں کا مسلسل اہتمام کررہی ہے۔ کووڈ – 19  وباء  کے دوران بھارت سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ جو این سی ایچ ایم سی ٹی  اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف  ٹورزم نے 8 مئی 2020  سے 24  اگست 2020 تک ایک بھارت شریشٹھ بھارت  پر مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔ یہ سرگرمیاں، ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے حقیقی جذبے  میں پرجوش شرکت کی  شاہد ہیں۔

ای بی ایس بی سرگرمیوں کی تفصیلات درج ذیل ڈی گئی ہیں:

  • مئی  2020  میں،  32 منسلک ریاستوں (پیئرڈ اسٹیٹس)  کے 6141 افراد نے 20  ہوٹل مینجمنٹ کے مرکزی اداروں کی 27 سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
  • جون 2020 میں، 20 ہوٹل مینجمنٹ کے اداروں نے 52 سرگرمیوں کا احافہ کیا، جن میں 26 منسلک ریاستوں سے 4167  لوگو نے شرکت کی۔
  • جولائی 2020 میں ، 20  مرکزی ہوٹل مینجمنٹ اداروں کے ذریعے 17 سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں 26 منسلک ریاستوں کے 2966  لوگو نے شرکت کی۔
  • 24 اگست 2020  تک، ہوٹل مینجمنٹ کے 20  مرکزی ادارون نے 20 مجوزہ  سرگرمیوں کا اہتمام کیا، جس میں 26 منسلک ریاستوں نے حصہ لیا اور اب تک 5 مرکزی  اداروں نئ منتظر پروگرام رپورٹوں اور 15 اداروں کے پروگرام شیڈول بنائے۔
  • کووڈ – 19 کے بعد میلے اور فوڈ فیسٹول عنوان پر آن لائن ڈیبیٹ کا انعقاد۔
  • ان سرگرمیوں میں ورچوول آن لائن کوئز ، ویبنارس ، آئی ایچ ایم -  بینگلور اور آئی ایچ ایم – دہرہ دون  کے درمیان بین ادارہ  کوئز  پروگرام شامل ہیں۔
  • منی پور اور ناگالینڈ کوئز پر مرکوزیت کے ساتھ  ہندوستانی شیف کے ذریعے  علاقائی کھانے ، علاقائی کھانے کی خصوصیات  پرویبنار۔
  • دادر اور ناگر حویلی کی ثقافت، آرٹ اور کھانے (کوزن) پر آن لائن  کوئز  اور ویبنار ۔
  • ’’کشمیر میں سیاحت‘‘  روم کا استعمال کرتے ہوئے  ’’کشمیر اور تمل ناڈو کو باہمی طور پر جوڑنا – ایک ثقافتی سفر‘‘  پر مجازی  یا ورچوول سیمینار۔
  • آئی ایچ ایم احمد آباد کے طلباء اور پنڈت روی شنکر  شکلا یونیورسٹی رائے پور کے طلبا اور نمائندگان کے ساتھ ایک آن لائن میٹنگ کا اہتمام،  چھتیس گڑھ اور گجرات کے فن، ثقافت اور کھانے پر ویبنار،  آن لائن کوئز ، آن لائن  ڈیبیٹ،  مقابلے ،  لائیو کھانا (ریسپی)  بنانے کا مظاہرہ۔
  • آندھرا پردیش اور پنجابی کھانوں کا ویبنار پر پینل تبادلہ خیال کے ذریعے، ماہرین اور طلباء کے ذریعہ مسابقتی تجزیہ، حیرت انگیز آسام  (ٓئی ایچ ایم جے پور کے طلباء کے لئے ) ، راجستھان کا ذائقہ، آئی ایچ ایم گوہاٹی کے لئے آن لائن ویبنار، ای بی ایس بی  پر آئی ایچ ایم ،  حاجی پور کے طلباء کے لئے مختلف عنوانات جن میں جغرافیہ ، تاریخ ، ثقافت،  کھیل  کود، سیاحت اور ہندوستان سے متعلق تمام عنوانات پر آن لائن کوئز مقابلہ۔
  • آئی ایچ ایم  حیدر آباد نے ہریانوی کھانوں پر آن لائن پیش کش، اترپردیش کے کھانوں پر اور ثقافت پر ویبنار، اس میں  آئی ایچ ایم شیلانگ کے طلباء اور آئی ایچ ایم  لکھنو کے طلباء نے شرکت کی۔ آئی ایچ ایم ممبئی  نے اڈیشہ کی مشہور فوڈ ڈشیز اور اڈیشہ کوزن پر  ویڈیو جاری کیا، سوشل میڈیا پر کوئز  اور بین کالج  آن لائن مقابلے۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018QXB.jpg

  • ویبنار- ہماچل پردیش کوزن ( کھانے)  اور ثقافت اور ناگالینڈ کے ہورن بل فیسٹول یو ایس پی،  ایچ  آئی ایم گوالیار کے ذریعہ منسلک ریاستوں کے ٹورزم اسٹیٹ آن لائن ایونیٹ کھانوں،  سیاحتی مقامات اور علاقائی  کھانے پر آن لائن پروگرام۔
  • ریاست کیرالہ کے سیاحتی مقامات پر آن لائن کوئز مقابلے، منی پور کی روایتی آرٹ پر آن لائن پینٹنگ مقابلے، گوگل میٹ پلیٹ فارم پر منسلک ریاستوں کے آن لائن فوڈ مقابلے ، آئی ایچ ایم شیلانگ کے ذریعے میگھالیہ کھانوں پر تحریری مقابلے۔
  • آئی ایچ ایم گوالیار  اور آئی ایچ ایم شملہ کی فیکلٹیز  کے ذریعے  ورچوول میں مجازی مضمون  نگاری ،  لائف کھانے پکانے کا مظاہرہ۔
  • جموں کے عجائبات ،  ’’کشمیر اور لداخ  ‘‘ کے عنوان سے  سی آئی ایچ ایم  کے ذریعے پوسٹل بنانے کا مقابلہ،  آندھرا پردیش اور پنجابی  کھانوں پر آئی ایچ ایم  گرداس پور  کے ذریعے آن لائن ڈیبیٹ  سیشن،  کھانے بنانے سے متعلق بیداری  سرگرمیاں اور  ویبنار ،  آئی  ایچ ایم گواہاٹی کے ذریعے  آسام کی دستکاری پر  آن لائن  پیش کش۔
  • کووڈ – 19 کے بعد ویبنار پر  معاشرتی عنوانات پر  مبنی سیاحت ، ورچوول فوڈ واک ،  مشرقی اور مغربی دیلی کے اسٹریٹ فوڈ  آئی ایچ ایم پوسا نئی دہلی کے ذریعے دہلی کے کھانے تب اور اب۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002CA34.jpg

 

  • آئی آئی ٹی ٹی ایم  کے طلباء  کے لئے ’’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘‘ پر  ایک آن لائن کوئز  مقابلہ منعقد کیا گیا۔ کوئز  کا پہلا راؤنڈ 27 مئی  2020  کو  منسلک ریاستوں مدھیہ پردیش -   منی پور  اور ناگالینڈ پر  منعقد کیا گیا ۔ فائنل  مقابلہ راؤنڈ  پین انڈیا عنوان پر  29  مئی 2020 کو منعقد کیا گیا۔
  • آئی آئی ٹی ٹی ایم  نے  ’’میرا شہر میری ثقافت‘‘ کے عنوان پر  ایک آن لائن قومی  مضمون نگاری مقابلے کا انعقاد کیا، جس میں شرکاء  نے  اپنی انٹریز تین زمروں  کے تحت بھیجیں:

اسکولی طلباء  (کلاس 6 سے 12)

کالج طلباء (یوجی   اور پی جی)

اوپن کیٹگری ( مذکورہ بالا  دو زمروں کے  علاوہ)

یہ مقابلہ دو زبانوں میں منعقد کیا  گیا اور  شرکاء  سے  اپنے مضامین ایک ہفتے کے اندر جمع کرانے کو کہا گیا، اس مقررہ مدت میں آئی آئی ٹی ٹی ایم   کو    135 اینٹریز  تمام ہندوستان سے  موصول ہوئی ہیں۔

 مقابلے کا پہلا راؤنڈ 17 جنوری 2020  کو  منعقد کیا گیا، جس میں گجرات ، اور چھتیس گڑھ کی  منسلک ریاستوں پر  طلباء  نے 100 سوالات کا جواب دیا۔ ہر گروپ میں سے پانچ لوگو ں نے اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔

حتمی راؤنڈ  اسکولی طلباء کے گروپ کا تھا، جس کا انعقاد 26  جون  2020 کو کیا گیا اور جس میں  مہاراشٹر اور اڈیشہ منسلک  ریاستوں پر سوالات  پوچھے گئے اور  اس کا دوسرا گروپ 30 جون 2020  کو  راجستھان اور آسام  منسلک ریاستوں پر  منعقد کیا گیا۔

آئی آئی ٹی ٹی ایم نے  ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے تحت آن لائن  قومی  شاعری اور بیانیہ مقابلے کا انعقاد کیا۔

 اس مقابلے کے لئے رجسٹریشن ملک  بھر  کے  تمام  لوگوں  کے لئے  کھلا تھا اور  شرکاء  نے اپنی  شاعری  کی تحریری کاپی کے ساتھ اپنی  شاعری کا  ویڈیو بھی بھیجا۔ اس مقابلے کا فیصلہ  شاعری کے عنوان ، زبان کے استعمال ، شاعری کی اصلیت اور بیان کرنے  کے فن پر منحصر ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(م ن-   ش ت- ق ر)

(28-08-2020)

U-4867



(Release ID: 1649218) Visitor Counter : 210