صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ریاستوں سے زور دیکر کہاگیا ہے کہ وہ سرگرمی کے ساتھ کووڈ کے پھیلاؤ کو روکیں اور شرح اموات کو ایک فیصد سے کم رکھیں


کابینہ سکریٹری نے کووڈکی زیادہ شرح اموات کی حامل دس ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کاجائزہ لیا

Posted On: 27 AUG 2020 6:05PM by PIB Delhi

کابینہ سکریٹری نےآج صبح ساڑھے دس بجے 9 ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقہ کے چیف سکریٹریوں اور صحت سکریٹریوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کی۔ اس ویڈیو کانفرنس میں مرکزی صحت سکریٹری، آئی سی ایم آر کے ڈائرکٹر اور نیتی آیوگ میں رکن (صحت) سمیت مہاراشٹر، تملناڈو، کرناٹک،تلنگانہ، گجرات، مغربی بنگال، اترپردیش، پنجاب، آندھراپردیش اور جموں وکشمیر ریاستوں کے چیف سکریٹری اور صحت سکریٹری شامل ہوئے۔ اس ویڈیو کانفرنس کااہتمام ان ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ بندوبست اور جوابی حکمت عملی کاجائزہ لینے اور تبادلہ خیال کرنےکیلئے کیا گیا تھا۔

مرکزی صحت سکریٹری نے ان ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں کووڈ-19 کی موجودہ صورتحال پر ایک تفصیلی پرزنٹیشن پیش کیا جس میں زیادہ شرح اموات والے ضلعوں اور کووڈانفیکشن کیلئے جانچ، متاثرہ مریضوں کے رابطے میں آنے والے لوگوں کا پتہ لگانے، نگرانی ، بیماری کی روک تھام ،گھر میں آئیسولیشن ، ایمبولینس گاڑیوں کی دستیابی، اسپتالوں میں دستیاب بستر، آکسیجن، علاج پروٹوکول وغیرہ سے متعلق نقطہ نظر اور پالیسیوں کو اور بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ یہ پایا گیا کہ پچھلے دو ہفتے کے دوران ملک بھر میں کووڈ-19 بیماری سے مرنےوالوں میں 89 فیصد اموات ان 10 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہوئی ہیں۔ اس لئے ان ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مسلسل سخت احتیاط برتنے کی ضرورت ہے تاکہ اس کے انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے ساتھ ساتھ اس سے ہونے والی اموات کوکم کرنےکیلئے ٹھوس قدم اٹھائے جاسکیں۔

ان دس ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ اپنے تمام ضلعوں میں اموات کی شرح کو ایک فیصد  سے کم رکھنے کی سمت میں قدم اٹھائیں اور اس کے لئے درج ذیل باتوں پر دھیان مرکوز کریں۔

  1. مؤثر کنٹرول، متاثرہ لوگوں کے رابطے میں آنے والے لوگوں کاپتہ لگانا اور نگرانی۔
  2. نئے انفیکشن کے معاملوں کےکم سے کم 80فیصد معاملوں میں مریضوں کے رابطے میں آنے والے لوگوں کا پتہ لگاکر ان کا 72 گھنٹے کے اندر جانچ کرنے کو یقینی بنانا۔
  3. انفیکشن /پازیٹو کی شرح کو پانچ فیصد سے کم رکھنے کے ہدف کے ساتھ سبھی ضلعوں میں یومیہ فی دس لاکھ کی آبادی پر کم سے کم 140 جانچ کو یقینی بنانا۔
  4. کنٹرول والے علاقے / صحت دیکھ بھال مراکز پر اینٹیجن جانچ کرانا اور بیماری کے علامات والے مریضوں کی جانچ میں نگیٹیو آنے کے بعد پھر سے ان کا آر ٹی- پی سی آر جانچ کرانا۔
  5. گھروں میں آئیسولیشن میں رکھے گئے متاثرہ مریضوں کی باقاعدگی سے نگرانی کرنا(ٹیلی میڈیسن اور ہوم وزٹ) اور ایس پی او 2 کی سطح کو مقررہ سطح سے کم ہونے پر ان کا وقت رہتے ہوئے اسپتال میں داخل کرنے کو یقینی بنانا۔
  6. کووڈ اسپتالوں میں دستیاب بستروں کی تعداد اور ایمبولینس سہولتوں کے بارے میں عام لوگوں کو آگاہ کرنا اور کم سے کم وقت میں ایمبولینس خدمات مہیاکرنا۔
  7. بیماری کے سبھی معاملوں میں مؤثر طبی علاج کے ذریعے لوگوں کی جان بچانا۔
  8. کمزور مریضوں (پہلے سے بیماری میں مبتلا افراد، 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگ) پر خصوصی دھیان دینے کے ساتھ ہر ایک اسپتال میں اموات کی شرح پر ہفتہ واری نگرانی رکھنا۔
  9. متاثرہ مریضوں کی تعداد (کیس لوڈ) کی بنیاد پر کووڈ اسپتالوں میں سہولتوں میں اضافہ کرنا۔
  10. سبھی اسپتالوں میں ضروری دواؤں، ماسکوں اور پی پی ای کٹوں کی دستیابی اور ان کے استعمال کی نگرانی۔
  11. کووڈ سے بچنے کیلئے ایک دوسرے سے دوری بنائے رکھنے (سوشل ڈسٹینسنگ) ماسک پہننے، ہاتھوں کی صفائی، کھانسنے کے وقت کے عادات واطوار میں تبدیلی لانے کیلئے لوگوں کے رویے میں تبدیلی پر زور۔

چیف سکریٹریوں نے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ-19 کی موجودہ صورتحال اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اپنی تیاریوں، اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے دستیاب صحت بنیادی ڈھانچے اور اسےمزید مستحکم کرنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ انہوں نے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں شرح اموات میں کمی لانے کے ساتھ ساتھ کووڈ سے بچنے کے محفوظ طریقہ کار کے سلسلے میں معاشرے کو شامل کرنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بھی جانکاری دی۔

 

 

 

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 4857



(Release ID: 1649135) Visitor Counter : 187