سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
ڈی ایس ٹی ملک کی سائنس ، ٹیکنا لوجی اور اختراعات کے ماحول کو فرو غ دینے اور ویژن اور پالیسی کے لئے ملک بھر کے مفکر وں کے ساتھ خصوصی گفتگو کی سیریز " اِن کنورزیشن وِد " شروع کر رہی ہے
Posted On:
27 AUG 2020 1:03PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،27 اگست / بھارت کی 5 ویں قومی سائنس ، ٹیکنا لوجی اور اختراعات پالیسی ، ایس ٹی آئی پی ، 2020 ء کے ضمن میں حکومتِ ہند کے پرنسپل سائنٹفک ایڈوائزر کے دفتر اور سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی کے محکمے نے ایک نئی ایس ٹی آئی پی – 2020 مرتب کرنے کے لئے ایک غیر مرکوز اور شمولیت والے عمل کا آغاز کیا ہے ۔
پالیسی کو ، اُس کے جذبے کے ساتھ حقیقی بنانے کے لئے ڈی ایس ٹی " اِن کنورزیشن وِد " نامی ایک سیریز شروع کر رہی ہے ، جس میں ملک بھر کے مفکر لیڈر خصوصی گفتگو اور تبادلۂ خیال کریں گے اور پالیسی کے لئے اپنے ویژن اور نظریات پیش کریں گے اور ملک کی سائنس اور ٹیکنا لوجی اور اختراعات کے ماحول کے لئے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے ۔
اس سیریز کا آغاز سائنس اور ٹیکنا لوجی کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن 28 اگست ، 2020 ء بروز جمعہ کررہے ہیں ۔ وہ ڈی ایس ٹی کے سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما کے ساتھ تبادلۂ خیال کریں گے ۔ یہ اس سیریز کا پہلا تبادلۂ خیال ہو گا ، جسے سائنس پالیسی فورم کے یو ٹیوب چینل پر براہ راست دکھایا جائے گا ۔
ڈی ایس ٹی نے گفتگو کی اس منفرد سیریز کے لئے تمام فریقوں کو مدعو کیا ہے ۔ اس کے لئے لوگ #ChatWithDrHarshVardhan کو استعمال کر سکتے ہیں ۔
تقریب کے لئے یو ٹیوب لنک :
https://www.youtube.com/watch?v=LhxV62_W5Sc https://youtu.be/LhxV62_W5Sc
بھارت کی پانچویں ایس اینڈ ٹی پالیسی ایک ایسے اہم وقت پر مرتب کی جا رہی ہے ، جب کہ بھارت اور پوری دنیا کووڈ – 19 وباء سے جوجھ رہی ہے ۔
سائنس ، ٹیکنا لوجی اور اختراعات پالیسی ( ایس ٹی آئی پی – 2020 ء ) کو آفس آف پی ایس اے اور ڈی ایس ٹی نے مشترکہ طور پر شروع کیا ہے ۔ امید ہے کہ نئی پالیسی اس سال کے آخر میں جاری کر دی جائے گی اور یہ موجودہ پالیسی کی جگہ لے گی ، جو 2013 ء میں مرتب کی گئی تھی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (27-08-2020)
U. No. 4850
(Release ID: 1649118)
Visitor Counter : 216