شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے این ای آر اے ایم اے سی (نیرامیک) کے افسران اور ایف پی او کے ساتھ گفتگو کی
ہندستان میں کووڈ کے بعد معیشت کے لئے شمال مشرقی ریاستوں میں زراعتی شعبہ کافی اہم ہے :ڈاکٹر جتیندر سنگھ
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نیرا میک کو اسے فائدہ مند صنعت بنانے کے لئےجلد ایک وسیع عملی منصوبہ تیار کرنے کو کہا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
26 AUG 2020 4:24PM by PIB Delhi
نئی دہلی،26اگست 2020/ شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) وزیراعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلائی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ ہندستان میں کووڈ کے بعد معیشت کے لئے شمال مشرقی ریاستوں میں زراعتی شعبہ کافی اہم ہے۔ انہوں نے شمال مشرقی علاقائی زرعی تقسیم کارپوریشن لمیٹیڈ نیرامیک (نیرامیک-این ای آر اے ایم اے سی )کے افسران کو اور کسانوں کے گروپوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کئی کاروباری گھرانے عظیم زراعتی وسائل کا فائدہ اٹھانے کے لئے شمال مشرقی ریاستوں کی سمت دیکھ رہے ہیں اور ہمیں اس موقع سے محروم نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے بتایا کہ پھلوں کی پروسیسنگ اور پھلوں کے رس کے پلانٹس جیسے کئی زراعت پر مبنی صنعتیں قائم کرنے کے لئے دلکش تجاویز موصول ہوئی ہیں اور جلد ہی انہیں نافذ کیا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے شمال مشرقی علاقائی زراعت تقسیم کارپویشن لمیٹیڈ (نیرامیک-این ای آر اے ایم اے سی) کو کووڈ ختم ہونے کے بعد اپنے انوکھی پروڈکٹس کی پہچان کرکے اور ان کی شمال مشرقی علاقے سے باہر ہندستان کے باقی مقامات پر برانڈنگ کرکے فروخت کے ذریعہ ایک فائدہ مند صنعت بنانے کے لئے کہا ہے۔ انہوں نے نیرا میک کو ایک ہفتے کے اندر اس کے لئے ایک وسیع عملی منصوبہ تیار کرکے پیش کرنے کو کہا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں کسانوں کی مدد کرنا نیرامیک، کسان تنظیموں، شمال مشرقی خطے اور اس طرح پورے ہندستان کے لئے فائدہ مند ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ جب مرکز مدد کے لئے آگے آرہا ہے، سوسائٹی تیار ہے، ملک بدلاؤ کے لئے ترس رہا ہے اور کاروباری گھرانے بڑےپیمانے پر شمال مشرقی زراعتی شعبے میں سرمایہ لگانے کی خواہش مند ہیں تو یہ صورتحال یقینی طور سے کووڈ کے بعد ہندستان کے معاشی اصلاحات میں مدد کرے گی۔

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے تازہ اور بیرونی ممالک میں بھیجے جاسکنے والے پھلوں، مسالوں اور کالا چاول (بلیک رائس) جیسے دیگر خصوصی زرعی مصنوعات کی بہتات کا ذکر کرتےہوئے کہا کہ نیرامیک کو اس شعبے میں زراعت –باغبانی کے میدان کا مرکز بن جانا چاہئے اور کسانوں کو ان کی آمدنی بڑھانے میں مددکرنی چاہئے۔ انہوں نے تالا بندی یا لاک ڈاؤن کے دوران زرعی پیداوار کی خریداری کے ذریعہ کسانوں کی مدد کرنے او ر اس طرح کسانوں کو مجبوراً فروخت سے بچانے کےلئے نیرامیک کی ستائش کی لیکن اس کے ساتھ ہی انہوں نے اسے اپنے انتظامیہ کو بڑھانے کے لئےبھی کہا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیرامیک کا کاروبار 19-2018 میں دو کروڑ سے بڑھ کر 20-2019 میں بیس کروڑ ہوگیا ہے۔ انہوں نے نیرامیک سے اگلےپانچ برسوں میں 200 کروڑ روپے کے کاروبار کا ہدف حاصل کرنے کو کہا ہے۔
ویڈیو کانفرنس کےذریعہ میٹنگ میں شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت میں سکریٹری ڈاکٹر اندر جیت سنگھ، این ای سی کے سکریٹری جناب این کے چلئی ، نیرامیک کے سربراہ جناب سوربھ اینڈلے اور محکمے کے دیگر سینئر حکام نےبھی حصہ لیا۔
م ن۔ ش ت ۔ ج
Uno-4832
(ریلیز آئی ڈی: 1648911)
وزیٹر کاؤنٹر : 179