سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

این ایچ اے آئی صاحب مراعات ، ٹھیکیداروں اور مشیروں کی ریٹنگ تیار کرے گا

Posted On: 26 AUG 2020 5:15PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،26اگست2020: اپنے مشیروں ، ٹھیکیداروں اور صاحب مراعات کے لئے شفاف اور جامع ‘پرفارمنس ریٹنگ’قائم کرنے کے لئے این ایچ اے آئی نے ‘وینڈر پرفارمنس ایویلیوئیشن سسٹم’تیار کیا ہے۔این ایچ اے آئی کے ایک بیان کے مطابق متعدد این ایچ اے آئی پروجیکٹوں کے لئے خدمات فراہم کرنے والوں کی کارکردگی کا پتہ لگانے کے لئےپورٹل پر مبنی وینڈرز کا معروضی تجزیہ شروع کیا گیا ہے۔

یہ پورٹل این ایچ اے آئی کی ویب سائٹ پر‘وینڈر پرفارمنس ایویلیوئیشن سسٹم’ کے تحت دستیاب ہے۔ اس پورٹل کے تحت این ایچ اے آئی نے کہا ہے کہ خدمات فراہم کرنے والوں(وینڈرز)کےلئے  خود احتسابی ضروری ہے اور انہیں اپنے ذریعے پروجیکٹ سے متعلق سرگرمیوں کو انجام دینے کی دستاویز پورٹل پر اَپ لوڈ کرنی ہوگی۔بعد ازاں این ایچ اے آئی کے ذریعے مختلف سطحوں پر ان دستاویزوں کی جانچ کی جاتی ہے اور اسی کی بنیاد پر وینڈر کی ریٹنگ تیار ہوتی ہے۔

پورٹل پر بی او ٹی(ٹول)، بی او ٹی(اینیوٹی) ایچ اے ایم، ای پی سی کے کاموں کے تحت اور اتھارٹی کے انجینئر، آزاد انجینئر اور ڈی پی آر مشیر کےلئے نفاذ کے طریقہ کار اور تکمیل کی حالت کی بنیاد پر پروجیکٹوں کی ریٹنگ کا طریقہ موجود ہے۔اس بات کو یقینی بنانے کے لئے  کہ تجزیہ انتہائی معروضی اور متوازن طریقے سے کیا جارہا ہے، متعدد سطحوں پر تجزیے کے بعد تیار ہوئی وینڈر ریٹنگ کو خدمات فراہم کرنے والوں کے ساتھ شیئر کیا جاسکتا ہے۔وینڈر کو تیار ہوئی  ریٹنگ کے خلاف اپیل کرنے کا بھی موقع دیا جائے گا۔

اب تک وینڈرز نے 853پروجیکٹوں کے لئے ڈیٹابھرا ہے(519 مشیر اور 334 ٹھیکیدار)جن کا تجزیہ مختلف سطحوں پر چل رہا ہے۔جو وینڈرز پورٹل پر مطلوبہ دستاویزات اَپ لوڈ کرنے میں ناکام رہیں گے، انہیں این ایچ اے آئی کی نیلامی میں شریک ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

این ایچ اے آئی کے بیان کے مطابق ،‘‘نیلامی کی دستاویزات میں موزوں ترامیم کی جارہی ہیں، تاکہ وینڈرز کی ریٹنگ کو نئے پروجیکٹ دینے کے لئے اہلیت کی ایک شرط بنائی جاسکے۔’’ریٹنگ کا یہ نظام وینڈرز کی جوابدہی  میں اضافہ کرے گا اور اس طرح سے شاہراہوں کا معیار بہتر ہوگا۔

 

********

 

م ن۔ق ت۔ن ع

(U: 4837)



(Release ID: 1648896) Visitor Counter : 125