وزارت دفاع

رکشا منتری نے چھاؤنی کے علاقوں میں مرکز کی اسکیموں کے بلا رکاوٹ نفاذ پر زور دیا

Posted On: 25 AUG 2020 5:21PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،25 اگست / وزارتِ دفاع اور   ڈیفنس اسٹیٹ کے ڈائریکٹوریٹ جنرل  ( ڈی جی ڈی ای ) نے   آج یہاں ملک کی   62 چھاؤنیوں میں  مرکز   کی  تعاون  والی اسکیموں   ( سی ایس ایس ) کے نفاذ کو  بہتر بنانے  کے لئے ایک ویبینار  کا انعقاد کیا ۔  اس کا افتتاح وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے کیا ۔

          اپنے افتتاحی کلمات میں جناب راج ناتھ سنگھ نےکہا کہ یہ  ویبینار   چھاؤنیوں میں رہنے والے تقریباً 21 لاکھ مکینوں کی مجموعی فلاح  و بہبود  کو بہتر بنانے    اور مرکزی  سرپرستی والی  اسکیموں کے فوائد  کی بلا رکاوٹ  ترسیل   کو یقینی بنانے  کی جانب   ایک اہم  قدم   ہے ۔ آیوشمان بھارت  ،  پردھان منتری آواس یوجنا  ، اسمارٹ سِٹی مشن    ، اسکولی بچوں کے لئے دوپہر کے کھانے کی  اسکیم وغیرہ    فلاحی اسکیموں  کا حوالہ دیتے ہوئے  جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ  ایسی فلاحی اسکیموں کے   نفاذ میں چھاؤنی  کے علاقے میں   کوئی  فرق نہیں ہونا  چاہیئے ۔  انہوں نے وزارتِ دفاع کے ذریعے درآمدات کے لئے ایک  منفی فہرست جاری کرنے جیسے آتم نربھر بھارت   کے لئے کئے گئے  اقدامات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت  نے اقتصادی ترقی  میں اضافے کے حصول کے لئے  اختراعات   کا خیر مقدم کیا ہے ۔

          تمام 62 چھاؤنی بورڈ  کے  صدر  ،  نائب صدر اور چیف ایگزیکیٹیو افسران  ( سی ای اوز ) دو روزہ ویبینار میں شرکت کر رہے ہیں  ۔  اس کا انعقاد  مرکز کی سرپرستی   والی  مختلف اسکیموں    کے نفاذ کے طریقۂ کار اور فنڈنگ   کو بہتر  طور  پر سمجھنے اور   چھاؤنی کے علاقوں  میں رہنے والوں کے لئے  اِن کے فوائد پہنچانے  کی خاطر  ایک نقشۂ راہ تیار کرنے    کے لئے بھی  کیا گیا  ہے ۔  ویبینار میں   ہاؤسنگ اور شہری  امور  ،  تعلیم  ، صحت اور خاندانی بہبود ، سماجی انصاف اور  تفویض  اختیارات اور   خواتین اور   بچوں کی ترقی   کی وزارتوں   کے جوائنٹ سکریٹریوں  / مجاز افسران   نے شرکت کی ۔ متعلقہ ریاستی مشن ڈائریکٹروں اور متعلقہ ریاستی  محکموں کے  پرنسپل سکریٹریوں  نے بھی ویبینار میں شرکت کی ۔

          اس ویبینار میں   ہر چھاؤنی بورڈ  کے ذریعے  اسکیموں کے فوائد کی زیادہ سے زیادہ رسائی  اور چھاؤنی کے علاقوں میں  سی ایس ایس  کے فیض  حاصل کرنے والوں کے معاملات کو آگے بڑھانے کے لئے ایک نقشۂ راہ مرتب کرنے پر بھی   تبادلۂ خیال کیا جائے گا ۔

          وزیر دفاع نے ایک گروپ والی   زندگی  بیمہ اسکیم   " چھاؤنی کووڈ   : یودھا سنرکشن یوجنا "  کا بھی آغاز کیا   ۔ لائف انشورنس کارپوریشن (ایل آئی سی ) کی یہ اسکیم  کسی بھی ناگہانہ آفت میں   جانی نقصان کے لئے پانچ پانچ لاکھ روپئے کا بیمہ   فراہم  کرنے کے لئے تمام 62 چھاؤنی  بورڈ کے 10000  سے زیادہ ملازمین  کا احاطہ کرے گی ۔  اس اسکیم سے    ڈاکٹروں  ، نیم طبی عملے  اور صفائی ستھرائی کے عملے    سمیت   مستقل اور   کنٹریکٹ والے ملازمین  کو فائدہ ملے گا ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No.  4809



(Release ID: 1648584) Visitor Counter : 175