کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

نیشنل فرٹیلائزس لمٹیڈ کے نوئیڈا آفس کمپلیکس نے اپنی دیواروں کو ورلی پینٹنگس سے تزئین کیا ہے

Posted On: 25 AUG 2020 1:49PM by PIB Delhi

بھارت کے لوک آرٹ کو فروغ دینے کے مد نظر فرٹیلائزس  کے محکمے کے تحت سرکاری شعبے کی کمپنی نیشنل فرٹیلائزس لمٹیڈ( این ایف ایل) نے نوئیڈا میں اپنے کارپوریٹ آفس کی باہری دیواروں کو مہاراشٹر کی معروف ورلی پینٹنگس سے مزئین کیا ہے۔

 

 

 

 

 تیز سرخ رنگ سے بنی ہوئی آرٹ کے یہ شاہکار ہر کسی کی توجہ کھینچ رہے ہیں۔

این ایف ایل کی اس کوشش سے اطراف کا علاقہ نہ صرف خوبصورت لگتا ہے بلکہ اس میں عوام الناس کی توجہ اور دلچسپی ورلی پینٹنگ کے بارے میں بڑھا دیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ورلی پینٹنگ یا تو مہاراشٹر کے گاؤوں میں بنائی جاتی ہے یا پھر انہیں بڑی نمائشوں میں دیکھاجاسکتا ہے۔  البتہ اب عوام الناس بھی ان پینٹنگس کو این ایف ایل کی باہر کی دیوار پر چسپا ں دیکھ سکتے ہیں۔

 این  ایف ایل کے ایک بیان کے مطابق کمپنی سووچھ بھارت مہم کے تحت حکومت ہند کی صفائی مہم کو مستحکم کرنے کی مسلسل کوشش کررہی ہیں اور  کمپنی کے اس اقدام سے نوئیڈا کی خوبصورتی میں چار چاند لگانے میں  بھی مدد ملے گی۔

 کرونا کے باعث ابھرنے والی اقتصادی بحران کی صورتحال میں ورلی کے  فنکاروں کو اس کام سے روزگار بھی حاصل ہوا ہے۔

****

 

 

 ( م ن ۔ا ع ۔رض)

U-4802



(Release ID: 1648490) Visitor Counter : 225