کامرس اور صنعت کی وزارتہ

اپیڈا نے زراعت اور متعلقہ شعبوں کے مفاد میں سرگرمیوں میں مطابقت پیدا کرنے کے لئے اے ایف سی انڈیا لمٹیڈ اور نیشنل کوآپریٹیو یونین آف انڈیا کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخظ کئے

Posted On: 25 AUG 2020 11:45AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،25اگست2020:کامرس و صنعت کی وزارت کے تحت زراعت اور ڈبہ بند خوراک کی مصنوعات کی برآمدات کی ترقی کی اتھارٹی اپیڈا نے اے ایف سی انڈیا لمٹیڈ اور نیشنل کوآپریٹیو یونین آف انڈیا کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔اس کا مقصد زراعت اور متعلقہ شعبوں کے مفاد میں سرگرمیوں مطابقت لانے کے لئے مل کر کام کرکے مہارت کا استعمال کرنا ہے،تاکہ متعلقہ فریقوں کےلئے بہتر قیمت کا بندوبست کیا جاسکے۔

اپیڈاان بہت سی تنظیموں اور اداروں کے ساتھ مطابقت پیدا کرنے کے لئے اشتراک کے طریقہ کار پر توجہ دیتی رہی ہے، جو مختلف میدانوں میں پیشہ ورانہ اور خصوصی مہارت کے حامل ہیں، جس کا مقصد مختلف متعلقہ فریقوں کی صلاحیت سازی  کرنا اور زراعت کی ترقی کے لئے واضح پریشانیوں کا حل فراہم کرنا ہے۔ نیز حکومت ہند کی اعلان کردہ زرعی برآمدات پالیسی کے تحت طے شدہ مقاصد کی مطابقت میں ان کی  برآمدات  کو بڑھا وا دینا ہے۔زرعی برآمدات کی پالیسی، زرعی برآمدات پر خاص توجہ دیتے ہوئے پیداوار کرنے  کے مقصد سے وضع کی گئی تھی۔نیز اس مقصد میں برآمدات کی ترقی  اور کسانوں کو بہتر قیمت  فراہم کرنا شامل ہے۔اس کے علاوہ  حکومت ہند کی پالیسیوں اور پروگراموں میں مطابقت پیدا کرنا بھی ان مقاصد میں شامل ہے۔لہٰذا پالیسی میں ملک کے زرعی آب و ہوا کے مختلف علاقوں میں خصوصی پیداوار کلسٹرز بنانے کے نظریے کو اپنانے کے لئے کہا گیا ہے، تاکہ سپلائی میں مختلف معاملات کو حل کرنے میں مدد مل سکے۔ جیسے مٹی کی زرخیزی کا بندوبست، زیادہ پیداواریت ، مارکیٹ کے لئے مخصو ص فصل کا اختیار کیا جانا اور اچھے زرعی طور طریقوں کا استعمال۔

اپیڈا اے ای پی پر عمل درآمد کے لئے ریاستی حکومتوں کے ساتھ لگاتار سرگرم رہی ہے۔یوپی، کیرالہ، ناگالینڈ، تمل ناڈو، آسام، پنجاب، کرناٹک، گجرات، راجستھان، آندھرپردیش، تلنگانہ، منی پور اور سکم نے ریاست کے لئے مخصوص لائحہ عمل کو قطعی شکل دی ہے، جبکہ دیگر ریاستوں کے لائحہ عمل ، قطعی شکل دیئے جانے کے مختلف مراحل میں ہیں۔26 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام تین علاقوں نے مرکزی ایجنسیوں کو نامزد کیا ہے۔21 ریاستوں میں  ریاستی چیف سیکریٹری کی چیئرمین شپ میں ریاستی سطح کی مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔

پنجاب ، پوپی(دو الگ الگ اضلاع) میں  آلو کے دو کلسٹرز ، راجستھان میں اسبغول،  مہاراشٹر میں سنترا، انار، انگور، کیلا(تین اضلاع)، تمل ناڈو  اور کیرالہ میں کیلا، یوپی میں آم، گجرات اور یوپی میں ڈیئری مصنوعات، کرناٹک میں گلاب اور پیاز، یوپی میں تازہ سبزیاں، مدھیہ پردیش میں سنترا اور گجرات (دو اضلاع)، میں آلو کے کلسٹر اضلاع میں ، کلسٹر سطح کی 20 کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ان کلسٹروں میں دو میٹنگیں منعقد کی  گئی ہیں، تاکہ درکار مداخلت کے بارے میں متعلقہ فریقوں کو حساس بنایا جاسکے اور ان سے بات چیت کی جاسکے۔

یہ سب کچھ اس پس منظر میں کیا گیا ہے کہ اپیڈا نے اے ایف سی انڈیا لمٹیڈ اور نیشنل کوآپریٹیو یونین آف انڈیا کے ساتھ مفاہمت ناموں پر دستخط کئے ہیں۔

اپیڈا کے چیئرمین جناب دواکر ناتھ مشرا اور اے ایف سی انڈیا لمٹیڈ(سابقہ زرعی مالیاتی کارپوریشن لمٹیڈ) کے مینیجنگ ڈائریکٹر بی گنیشن  نے مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔اے ایف سی انڈیا لمٹیڈ ایک تسلیم شدہ سرکاری تنظیم ہے، جس کی پوری  ملکیت کمرشیل بینکوں ، نابارڈ اور ایکزم بینک کے پاس ہے، جسے 1968ء میں قائم کیا گیا تھا۔ یہ مختلف سطحوں پر کام کرنے والی ایک ترقیاتی تنظیم ہے، جو بھارت میں  مشوروں، پالیسی سے متعلق   مشوروں اور زراعت، دیہی ترقی اور دیگر اہم سماجی و اقتصادی شعبوں میں پروجیکٹوں پر عمل درآمد میں مدد فراہم کرنے کی خدمات مہیا کرتی ہے۔

تعاون کے میدان

  1. اے ایف سی انڈیا لمٹیڈ، آرگینک پیداوار کے نظام ، کیمیاوی ؍باقیات سے پاک پیداوار نظام کے لئے درکار ٹیکنالوجی کی نشاندہی اور  اس کی فراہمی  کرے گی۔
  2. اے ایف سی بین الاقوامی مارکیٹ ضروریات کے مطابق اپیڈا کے رہنما خطوط پر عمل درآمد کرتے ہوئے مشترکہ پروسیسنگ مراکز تیار کرنے میں سہولت اور مدد فراہم کرے گی۔
  3. اے ایف سی پورے ویلیو چین نظام کو مؤثر طورپر مدد دینے کی کوشش کرے گی اور جب تک  کم سے کم وقت میں یہ کلسٹرز اور ویلیو چین مکمل نہیں ہوجاتی ، تجارتی طورپر قابل عمل ہونے کے لئے ضروری مدد فراہم کرے گی۔
  4. اے ایف سی زرعی برآمداتی پالیسی کے تحت نوٹیفائی کئے گئے برآمدات کو فروغ دینےوالے کلسٹرز  کے تحت سبھی سرگرمیوں پر زمینی سطح پر عمل درآمد کرے گی۔
  5. اپیڈا بین الاقوامی عمل درآمد کے سلسلے میں سبھی متعلقہ فریقوں کےلئے پیداوار سے پہلے ، پیداوار کے دوران، فصل کاٹے جانے کے بعد، ابتدائی ڈبہ بندی، ثانوی ڈبہ بندی اور ٹرانسپورٹیشن؍تقسیم رہنما خطوط کے لئے، اے ایف سی کی حوصلہ افزائی کرے گی۔
  6. اے ایف سی، ویلیو چین میں مختلف پروجیکٹوں پر عمل درآمد کے لئے اپیڈا کے ذریعے نشاندہی کئے گئے کلسٹروں کی تیاری کے لئے کام کرے گی۔

دیگر مفاہمت ناموں پر اپیڈا کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ترون بجاج اور این سی یو آئی کے چیف ایگزیکٹیو این ستیہ نارائنا نے کئے۔این سی یو آئی بھارت کی کوآپریٹیو تحریک کی اعلیٰ ترین تنظیم ہے، جو کثیر ریاستی کوآپریٹیو سوسائٹیوں سے متعلق قانون 2002 کے تحت رجسٹرڈ ہے، جس کا اصل مقصد  بھارت میں کوآپریٹیو تحریک کو فروغ دینا اور آگے بڑھانا ہے، تاکہ کوآپریٹیو شعبے کی تعمیر اور توسیع کی کوششوں میں لوگوں کو معلومات ، رہنمائی اور مدد فراہم کی جاسکے اور کوآپریٹیو اصولوں کی مطابقت سے تعاون کی رائے کے ایک جزو کے طورپر خدمات فراہم کی جاسکے۔

 

 

********

 

م ن۔ ا ب ۔ن ع

(U: 4795)


(Release ID: 1648429) Visitor Counter : 302