ریلوے کی وزارت

ریلوے ، کامرس و صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے ڈیلی کیٹڈ فریٹ کوریڈور کارپوریشن انڈیا لمیٹیڈ (ڈی ایف سی سی آئی ایل) کے کام کاج کا جائزہ لیا


تمام ٹھیکداروں کے کام کی سخت نگرانی کی جائے
ریاستوں کے ساتھ تال میل سمیت تمام مسائل کو مشن موڈ میں حل کیا جائے
پروجیکٹ کے ہفتہ وار کام کاج کی مسلسل نگرانی کے لئے ایک اختراعی میکانزم تیار کیا جائے
ڈیلی کیٹڈ فریٹ کوریڈور (ڈی ایف سی) حکومت ہند کے ذریعہ شروع کیا گیا ایک بہت بڑا ریل بنیادی ڈھانچے کا پروجیکٹ ہے جس کی مجموعی لمبائی 3360 روٹ کلومیٹرہے
پروجیکٹ کی مجموعی لاگت 81459 کروڑ روپے ہے
ایسٹرن ڈی ایف سی اور ویسٹرن ڈی ایف سی (سون نگر۔ دان کنی پی پی پی سیکشن کو چھوڑکر) کے دسمبر 2021 تک مکمل ہونے کی توقع ہے

Posted On: 24 AUG 2020 4:47PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  24  اگست 2020، ریلویز اور کامرس و صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے آج ڈیلی کیٹڈ فریٹ کوریڈور کارپوریشن انڈیا لمیٹیڈ (ڈی ایف سی سی آئی ایل) کے کام کاج  کا جائزہ لیا۔ میٹنگ کے دوران سینئر افسروں نے   پروجیکٹ کی موجودہ صورتحال  کی معلومات فراہم کرائی۔ توقع ہے کہ اترپردیش میں دادری سے ممبئی میں  جواہر لال نہرو پورٹ  کو جوڑنے  والا  ویسٹرن کوریڈور اور  لدھیانہ (پنجاب)  کے قریب سانیوال سے  مغربی بنگال میں داکن کنی میں ختم ہونے والے  ایسٹرن  کوریڈور دسمبر 2021 تک مکمل ہوجائیں گے۔

جناب گوئل نے ڈی ایف ایف سی آئی ایل کی انتظامی ٹیم کو ہدایت دی کہ وہ  کووڈ کے دوران  لاک ڈاؤن کی وجہ سے  ہونے والے وقت کے نقصان  کی بھرپائی کے لئے  پروجیکٹ کی رفتار تیز کرنے کے لئے ضروری اقدامات کریں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ نئے ذہن والے نوجوانوں کے ذریعہ  پیش کردہ بہترین  سولیوشن کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

میٹنگ کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ   تمام ٹھیکداروں کے کام کی سخت نگرانی کی جائے۔ ریاستوں کے ساتھ تال میل سمیت  تمام مسائل کو مشن موڈ میں حل کیا جائے۔ پروجیکٹ کے ہفتہ وار کام کاج کی مسلسل نگرانی کے لئے  ایک اختراعی میکانزم تیار کیا جائے۔

ڈیلی کیٹڈ فریٹ کوریڈور (ڈی ایف سی) حکومت ہند کے ذریعہ شروع کیا گیا  ایک بہت بڑا ریل بنیادی ڈھانچے کا پروجیکٹ ہے جس کی مجموعی 81459 کروڑ روپے ہے۔ ڈی ایف سی سی آئی ایل نے  ڈیلی کیٹیڈ فریٹ کوریڈور کی منصوبہ بندی ، ڈیولپمنٹ، مالیاتی وسائل کی حصولیابی، تعمیر، رکھ رکھاؤ اور  کام کاج چلانے کے لئے ایک اسپیشل پرپز وہیکل قائم کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں یہ تنظیم  ویسٹرن ڈی ایف (1504 روٹ کلومیٹر ) اور ایسٹر ڈی ایف (1856 روٹ کلومیٹر)  جس کی مجموئی لمبائی 3360 کلو میٹر ہے، کی تعمیر کررہی ہے۔

                                                        ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-4780

                          



(Release ID: 1648392) Visitor Counter : 147