صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ۔19 کے خلاف مستحکم مارچ کرتے ہوئے ہندوستان میں  مجموعی طور پر تقریباً 3کروڑ 60 لاکھ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں


ہر 10 ہزار پر ٹیسٹ( ٹی پی ایم) کا پیمانہ  26 ہزار 16 کیسوں کے  ساتھ ایک نئی وسعت پر پہنچ گیا ہے

Posted On: 24 AUG 2020 1:31PM by PIB Delhi

 ہندوستان میں کووڈ۔19 وبا سے نمٹنے کے اہم ترین اقدامات میں  بروقت اور وسیع پیمانے پر ٹیسٹنگ کے ذریعہ  پوزیٹیوں کیسز کی جلد شناخت مرض سے  لڑنے کے لئے اہم ترین عنصر رہا ہے۔فوری شناخت اور آئسولیشن کی کارروائی کے ساتھ بروقت اور پرعزم علاج سے ری کوری معاملات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہےجبکہ شرح اموات میں کمی آئی ہے۔

ہندوستان میں ابھی تک 3 کروڑ 59 لاکھ 2 ہزار 1 سو37 معاملات کی جانچ کی جاچکی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 لاکھ 9 ہزار 917 معاملات کی جانچ کرنے کے ساتھ ہی ہندوستان جانچ کی صلاحیت کو بڑھانے کی اپنی مہم کے تئیں  پرعزم ہے۔

ملک بھر میں توسیع شدہ ڈائنگونسٹک لیب نیٹ ورک کے ذریعہ آسانی کے ساتھ ٹیسٹنگ کی رسائی کی وجہ سے موجودہ اعداد وشمار تک پہنچنے میں مدد ملی ہے۔ ان تمام مرکوز کارروائیوں کی وجہ سے جانچ فی ملین( ٹی پی ایم) میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا اور یہ 26016 ہوگئی۔ ٹی پی  ایم  نے مستحکم طور پر اضافے کا رجحان بدستور جاری ہے۔

ہندوستان میں ہر روز فی ملین جانچ کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس کاذکر عالمی صحت تنظیم نے‘‘ کووڈ۔19 کے تناظر میں عوامی صحت اور سماجی اقدامات کو ایڈجسٹ کرنے کے لئے عوامی صحت کے زمرے’’ سے متعلق اپنے رہنما نوٹ میں کیا ہے۔عالمی صحت تنظیم نے صلاح دی ہے کہ مشتبہ کووڈ۔19 معاملات کی جامع نگرانی کے لئے ایک قدم کے طور پر ایک ملک کو ایک ملین کی آبادی پر ہر روز 140 افراد کی جانچ کرنے کی ضرورت ہے۔

 

جانچ کرنے کی حکمت عملی وضع کرنے کا ایک اہم عزم ملک میں ڈائینگونسٹک لیب نیٹ ورک کو جامع طور پر توسیع دینا ہے۔ آج لیبوں کی تعداد نمایاں طور سے بڑھ کر 1530 ہوگئی ہے جس میں سے سرکاری شعبے میں 984 لیب جب کہ نجی شعبے میں 536 لیب شامل ہیں۔ ان میں مندرجہ ذیل شامل ہے۔

 ریئل ۔ ٹائم آر ٹی   پی سی آر پر مبنی ٹیسٹنگ لیب: 785( سرکاری۔ 459 +326 نجی)

ٹرو نیٹ پر مبنی جانچ کی لیب:617(سرکاری۔491+پرائیویٹ 126)

سی بی این اے اے ٹی پر مبنی ٹیسٹنگ لیب: 118(سرکاری۔ 34+نجی 84)

کووڈ۔19 سے متعلق تکنیکی معلومات، رہنما خطوط اور صلاح ومشورہ کے لئے برائے مہربانی باقاعدہ طور پر وزٹ کریں: https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf .

کووڈ۔19 سے متعلق تکنیکی معلومات، technicalquery.covid19[at]gov[dot]in  اور دیگر معلومات کو

 ncov2019[at]gov[dot]in and @CovidIndiaSeva  پر بھیجا جاسکتا ہے۔

کووڈ۔19 سے متعلق کسی بھی جانکاری حاصل کرنے کی صورت میں صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی ٹیلی فون مدد لائن:

.: +91-11-23978046 or 1075 (ٹول فری) پر کال کرسکتے ہیں۔ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مدد لائن نمبروں کی فہرست بھی    https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf .   پردستیاب ہے۔

****

 

 ( م ن ۔ا ع ۔رض)

U- 4774




(Release ID: 1648189) Visitor Counter : 222