کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

جناب گوڑا نےایچ یو آر ایل کے آئندہ کےتین پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا


یہ پروجیکٹ گھریلو پیداواری صلاحیت کو 38.1 لاکھ میٹرک ٹن تک بڑھا دیں گے: گوڑا

Posted On: 11 AUG 2020 6:16PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ، 11 اگست۔ کیمیکل اور کھاد کے مرکزی وزیر جناب ڈی  بی سدا نندا گوڑا نے گورکھپور ، برونی اور سِندری میں ہندوستان اْرورک اور رسائن لمٹیڈ(ایچ یو آر ایل) کے آئندہ  کےتین پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

 

ایچ یو آر ایل کے ایم ڈی جناب ارون کمار گپتا نے ان تمام تین پروجیکٹوں کے پیش رفت سے متعلق ایک مختصر پریزیٹیشن پیش کیا اور کہا کہ  گورکھپور ، برونی اور سِندری  کے پروجیکٹوں نے اب تک  بالترتیب 80 فیصد،74 فیصد اور73 فیصد پیش رفت حاصل کرلی ہے۔ البتہ ان پروجیکٹوں پر لاک ڈاؤن ، سفری پابندی اور مزدوروں کی عدم دستیابی  اور اسی طرح کی روکاٹوں کی وجہ سے اثر ہوا ہے۔ اب صورتحال میں بہتری آچکی ہے اور کووڈ لیبل کے مطابق 20 پرسنٹ کی کمی کے باوجود اطمینان بخش ورکروں کی تعداد کو ان تینوں پروجیکٹوں پر کام کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے پہنچایا جارہا ہے۔ حالانکہ مقررہ تاریخ  پر انہیں شروع   کرنے میں پانچ سے چھ مہینے تک کی  تاخیر ہوسکتی ہے،انہوں نے یقین دلایا کہ ان تمام تینوں پروجیکٹوں کو اگلے برس کے اختتام تک کمیشن کردیا جائے گا۔

جناب گوڑا نے کہا کہ کووڈ۔ 19 کی وجہ سے درپیش چیلنجوں کے باعث ہونے والی تاخیر کے لئے ایک جنگی پیمانے پر ایک منصوبہ تیار کیاجاناچاہئے۔

انہوں نے تجویز کیا کہ بیرونی ممالک سے صلاح کاروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ رابطہ کیاجاسکتا ہے کیونکہ توقع ہے کہ ابھی سفری پابندیاں مزید کچھ وقت تک جاری رہے گی۔ انہوں نے ان تینوں سائٹس پر کام کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے ایچ یو آر ایل کے انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا ہے۔جب اگلے برس کے اختتام تک یہ تینوں پروجیکٹ کمیشن پر کئے جائیں گے تو اندرون ملک پیداواری صلاحیت میں 38.1 لاکھ میٹرک ٹن کااضافہ ہوجائے گا  اور اس طرح یوریا کی پیداوار میں آتم نربھرتا میں بھی اضافہ ہوگا۔ ان پروجیکٹوں کے کمیشن سے  برآمداتی انحصار میں کمی، غیر ملکی زرمبادلہ میں بچت، ہزاروں کی تعداد میں بالواسطہ اور بلاواسطہ  روزگار کے مواقع پیدا کرنے  اور سرکار کے لئے ٹیکس وصولی وغیرہ جیسے فوائد ملک کے لئے شروع ہوجائیں گے۔

ہندوستان اْرورک اور رسائن لمٹیڈ(ایچ یو آر ایل) کول انڈیا لمٹیڈ(سی آئی ایل)، این ٹی پی سی لمٹیڈ(این ٹی پی سی) اور انڈین آئل کارپوریشن لمٹیڈ(آئی او سی  ایل) کے ایک مشترکہ پروجیکٹ کمپنی کے طور پر 15 جون2016 کو شروع کیاگیا تھا۔اس میں  فرٹیلائزکارپوریشن آف انڈیا لمٹیڈ( ایف سی آئی ایل) اور ہندوستان فرٹیلائز کارپوریشن لمٹیڈ(ایچ  ایف سی  ایل) دو دیگر پارٹنر کے طور پر شامل ہیں۔ حکومت ہند ایچ یو آر ایل کے ذریعہ گورکھپور ، برونی اور سِندری میں ایف سی آئی ایل اور ایچ ایف سی ایل  کے یوریاپلانٹوں کی تجدید نو کررہا ہے۔ ان میں سے ہر ایک یونٹ کی سالانہ پیداواری صلاحیت 12.4 لاکھ میٹرک ٹن  تک ہوجائے گی۔

****

 

 ( م ن ۔ا ع ۔رض)

U- 4762


(Release ID: 1648147) Visitor Counter : 162