امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

سامان بنانے والے کی تفصیل ، قابلِ استعمال ہونے کی آخری تاریخ ، قیمت اور سامان کی دیگر تفصیلات ، مصنوعات کے تمام پیکٹوں پر واضح طور پر وارننگ دی جانی چاہیئے : رام ولاس پاسوان

Posted On: 21 AUG 2020 8:20PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،22 اگست / صارفین کے امور ، خوراک اور تقسیمِ عامہ کے مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے کہا ہے کہ سامان بنانے والے کی تفصیل ، قابلِ استعمال ہونے کی آخری تاریخ ، ایم آر پی اور دیگر تفصیلات  ، مصنوعات کے  تمام پیکٹوں  پر واضح طور پر دی جانی چاہئیں ۔ انہوں نے صارفین پر زور دیا کہ اگر کسی بھی  سامان  کے پیکیٹ پر کوئی تفصیل نہیں دی گئی ہے تو وہ اس کی شکایت کریں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ  چیز سامان بنانے والوں  کے ، جو نا مناسب طور طریقے  اپنا رہے ہیں یا مارکیٹ میں غیر معیاری سامان بیچ رہے ہیں ، کے ذہنوں میں ایک مزاحم پیدا کرے گی ۔

          ایک ویڈیو پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے جناب رام ولاس پاسوان نے بتایا کہ آندھرا پردیش  کے گنٹور میں  ناپ تول کے محکمے نے سیڈر اوم دواء کے ڈسٹری بیوٹر کے خلاف  ایک شکایت درج کی ہے ۔  جناب پاسوان نے بتایا کہ موصولہ شکایت کے مطابق  سامان بنانے والے کا نام  ، ہیلپ لائن نمبر  اور قابل استعمال ہونے کی آخری تاریخ  ، اُس پر واضح نہیں تھی ۔  یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ اس پر چھپی  معلومات کے حروف کا سائز 1 ایم ایم سے بھی کم ہے اور دواء کے پیکیٹ پر آسانی سے واضح نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ اِس ڈسٹری بیوٹر  اور فروخت کرنے والے کے یہاں  ناپ تول کے قانون ، 2009 کی دفعہ 15 کے تحت چھاپے  مارے گئے  ہیں  اور مذکورہ دواء کے پیکیٹ ضبط کر لئے گئے ہیں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No.  4733



(Release ID: 1647949) Visitor Counter : 107