نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ کی گنیش چترتھی کے موقع پر عوام کو مبارکباد

Posted On: 21 AUG 2020 5:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی،21 اگست :

نائب صدرجمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے ایک پیغام میں گنیش چترتھی کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔

 

پیغام کا مکمل متن حسب ذیل ہے:

میں’ گنیش چترتھی‘ کے مقدس موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

بھگوان گنیش جو بھگوان شیو اور دیوی پاروتی کے چھوٹے بیٹے سمجھے جاتے ہیں ، حکمت ، خوشحالی اور خوش قسمتی کے ایک مجسم کے طور پر ان کا احترام کیا جاتا ہے۔ ہم کوئی نیا کام شروع کرنے سے پہلے ہمارے راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے بھگوان گنیش سے التجا کرتے ہیں اور ان کی رحمتیں طلب کرتے ہیں۔

گنیش چترتھی بھگوان گنیش کی پیدائش کے موقع پر منایا جانے والا 10 دن تک جاری ایک طویل تہوار ہے ۔ عقیدت مندوں کی ایک بہت بڑی تعداد یہ تہوار مناتی ہے اور جلوس نکلتے ہیں۔ ہر سال لوگ اپنے گھروں میں بھگوان گنیش کے شاندار بت لاتے ہیں اور انتہائی عقیدت اور پاکیزگی کے ساتھ دیوتا کی پوجا کرتے ہیں۔ مورتیوں کا وسرجن جو کہ بھگوان گنیش کے کیلاش کے سفر کی علامت ہے ، تہوار کے اختتام کے موقع پر 10 ویں دن ہوتا ہے۔

حالانکہ بڑے جلوس اور اجتماعات گنیش چترتھی کی تقریبات کا خاصہ ہیں ، لیکن اس سال ، ہمیں لازمی طور پر کووڈ۔ انیس - وبائی مرض کے پھیلاؤ کے پیش نظر ان تقریبات کو مختصر کرنے کی کوشش کرنی ہوگی۔ میں ساتھی شہریوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ تہوار منانے کے دوران کووڈ -19 جسمانی فاصلاتی پروٹوکول پر سختی سے عمل کریں اور تہوار منانے کے دوران اچھی حفظان صحت برقرار رکھیں۔

یہ گنیش چترتھی ہمارے ملک میں امن ، ہم آہنگی اور خوشحالی لائے۔

************

م ن۔ن ا ۔م ف 

U:4723



(Release ID: 1647787) Visitor Counter : 190