وزارت سیاحت

خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لئے پائیدار معاش کے ماڈل کے طور پر سیاحت کو فروغ دینے کے لئے وزارت سیاحت نے ورچوئل طور پر ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف انڈیا (ٹی اے اے آئی) اورفکی لیڈیز آرگنائزیشن (ایف ایل او) کے ساتھ ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کیے


یہ مفاہمت نامہ سیاحت کے شعبے میں خواتین کی شرکت بڑھانے اور انہیں ملک کی سیاحت کی افرادی قوت کا لازمی جزو بنانے کا ایک موقع ہمیں فراہم کرے گا

Posted On: 21 AUG 2020 4:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی،21 اگست :

خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے مرکزی وزیر مملکت برائے سیاحت (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل کی موجودگی میں ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف انڈیا (ٹی اے اے آئی) اور فکی لیڈیز آرگنائزیشن (ایف ایل او) کے ذریعہ سیاحت کی وزارت کے ساتھ آج ایک باضابطہ مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے۔ اس اقدام کے ذریعے ایف ایل او اینڈ ٹی اے اے آئی ذاتی اور مہمان نوازی کی ہنرمندیوں، زیادہ لچکدار کام کا توازن اور نمایاں طور پر کم پونجی کے ساتھ کاروبار کے لئے زیادہ سے زیادہ متبادل پر زور دیں گی۔

اس موقع پر جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں خواتین مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ ہمارے پاس بہترین خواتین ڈاکٹرز ، پائلٹ ، سائنس داں اور کاروباری خواتین ہیں۔ خواتین نے مہم جوئی سے متعلق مختلف سرگرمیوں اور کھیلوں جیسے کوہ پیمائی ، ٹریکنگ ، بائیسکلنگ وغیرہ میں بھی مہارت حاصل کی ہے۔ آج ، خواتین ہماری مسلح افواج کا ایک اہم جزو ہیں اور ہم ایک ایسی قوم ہیں جہاں خواتین نے ملک کے وزیراعظم اور صدر کے عہدے سنبھالے ہیں۔

شری پٹیل نے مزید کہا کہ دیہی اور دور دراز علاقوں کی خواتین سمیت خواتین کی تربیت اور ہنرمندی کے فروغ کے پروگراموں کو منظم اور مقبول بنانے کی ضرورت ہے ، تاکہ انہیں ڈیجیٹل ٹکنالوجی سے آگاہ کریں اور انہیں معاشرتی سطح پر فیصلہ سازی کا حصہ بننے میں سہولت فراہم کریں۔ لہذا ، یہ ہماری اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ سفر اور سیاحت کے شعبے میں خواتین کو آگے آنے اور سیاحت کی ترقی میں حصہ لینے کی ترغیب دی جائے ، جس سے نہ صرف اس شعبے کو فائدہ ہوگا بلکہ ان کی ترقی اور انہیں با اختیار بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ سیاحت کے بہت سے شعبے ایسے ہیں جہاں خواتین بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتی ہیں ، جیسے ہوم اسٹیز ، سیاحوں کی سہولت کار ، کیٹرنگ بزنس اور بہت کچھ۔

انہوں نے ملک بھر میں ان کے چیپٹرز کے ذریعے ٹی اے اے آئی اور فکی لیڈیز آرگنائزیشن (ایف ایل او) کے ذریعہ خواتین کی بہتری کے لئے کئے جا رہے کاموں کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ وزارت سیاحت ، ٹی اے اے آئی اور ایف ایل او کے مابین آج دستخط شدہ ایم او یو ہمیں سیاحت کے شعبے میں خواتین کی شرکت بڑھانے اور انہیں ملک کی سیاحت کی افرادی قوت کا لازمی جزو بنانے کے لئے زمینی سطح تک پہل کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

مفاہمت نامہ وزارت سیاحت ، ٹی اے اے آئی اور ایف ایل او کے مابین تعاون اور ہم آہنگی کے ایک نئے دور کی شروعات ہے۔

ریاستی سیاحتی محکموں اور ریاستی سیاحتی کارپوریشنوں کے ساتھ مل کر ، ایف ایل او اور ٹی اے اے آئی کے اسٹیٹ چیپٹرس بیداری پیدا کریں گے تاکہ اس اہم کردار کو اجاگر کیا جاسکے جسے سیاحت کی صنعت خواتین کے پائیدار معاش کے لئے ایک ماڈل کی حیثیت سے ادا کرسکتی ہے اور ان کی معاشی ترقی کو یقینی بنا سکتی ہے۔ اس تعاون سے خواتین کو زمینی سطح پر ، نیم شہری میں درمیانی سطح پر ، شہری علاقوں اور شہری تعلیم یافتہ بے روزگاری کی سطح پر شامل کرنے میں مدد ملے گی۔ ایف ایل او اور ٹی اے اے آئی خواتین کو متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مربوط کرنے کے عمل میں سہولت کار ثابت ہوں گے ، ان کے روزگار کے مواقع کو بڑھانے کے لئے خصوصی شعبوں میں تربیت حاصل کریں گے ، قوم کی ترقی میں مساوی شراکت دار کی حیثیت سے ان کی خود آگاہی میں اضافہ کریں گے اور ان کی معاشی استحکام کی سمت میں کام کریں گے۔

نمائندوں نے ملک میں پندرہ مقامات کا دورہ کرنے کے لئے دیکھو اپنا دیش کا عہد لیا۔

 

اقدامات کے تحت تجویز کردہ اہم اجزا درج ذیل ہیں:

1۔       دیکھو اپنا دیش پہل کے تحت ملک میں کم از کم پندرہ مقامات کا سفر کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کرنا۔ ایف ایل اور ٹی اے اے آئی کی رکنیت کے لئے یہ ضروری ہو گا کہ وہ آٹھ ہزار سے زائد خواتین اور ان کے فیملی کو سپورٹ سسٹم کی بنیاد فراہم کریں۔

2۔       ہر ایک ریاست میں کسی مشہور یادگار یا ٹورسٹ لینڈ مارک کے آس پاس کمیونٹی پر مبنی سیاحتی سرگرمیوں کو انجام دینا۔ خواتین ٹورگائیڈ ہوں گی، کھانے پینے کے اسٹال چلائیں گی۔

3۔       ایف ایل او اور ٹی اے اے آئی چیپٹرز وکالت اور آگاہی، تعلیمی ورکشاپ، سیمینار اور پینل مباحثوں کے ذریعہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے پائیدار ذریعہ معاش کے طور پرپائیدار سیاحتی طریقوں کے بارے میں بیداری پیدا کریں گے اور سیاحت پر توجہ دیں گے۔

4۔       خواتین کو کھانے کی حفاظت ، صحت اور حفظان صحت ، صفائی ستھرائی ، ماحولیات ، ہنرمندیوں اور کاروباری صلاحیتوں سے متعلق تصورات کے بارے میں تربیت دینے والی ٹورزم ورکشاپس کے لئے تربیتی ایجنسیوں کے ساتھ معاہدہ کرنا۔

5۔ این جی اوز ، کچھ عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں ، ٹریول انڈسٹری ایسوسی ایشنز وغیرہ کے ذریعہ منعقد کی جانے والی بیداری سے متعلق ورکشاپوں کے ذریعے خواتین کو اتیتھی دیو بھاوا موٹو کے بارے میں بتایا جائے گا اور انہیں بیدار کیا جائے گا۔

6۔       دیہی اور شہری ہوم اسٹے کے لئے کمیونٹی کے ذریعہ چلائے جا رہے اور خواتین کے زیرقیادت والے اقدامات کی تشکیل کرنا تاکہ خواتین کو معاش کے مواقع فراہم ہوں۔

7۔       انکریڈیبل انڈیا ٹورسٹ فیشلیٹیٹر سرٹیفکیشن پروگرام (آئی آئی ٹی ایف) کے بارے میں بیداری پیدا کرنا۔

 

وزارت سیاحت اس اقدام کی حمایت درج ذیل طریقوں سے کرے گی:

  • اس مفاہمت نامہ کے تحت ایف ایل او - ٹی اے اے آئی اقدامات کی توثیق
  • ایم او ٹی لوگو کی موجودگی کے ساتھ شریک برانڈنگ
  • ہدایت اور مداخلت
  • درست رابطوں کے ذریعہ سہولت کاری

************

 

م ن۔ن ا ۔م ف 

U:4722



(Release ID: 1647780) Visitor Counter : 154