نیتی آیوگ
اٹل اختراعی مشن کا اسٹارٹ اَپ ایکو نظام کی توسیع کے لئے بھارت –سوئیڈن حفظان صحت اختراع مرکز کے ساتھ اشتراک
Posted On:
20 AUG 2020 7:07PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،20اگست2020: ملک میں اختراع کے طرز کو توسیع دینے کے ایک مشترکہ نظریاتی خاکے کے ساتھ ہم آہنگ رہتےہوئے اٹل اختراعی مشن(اے آئی ایم)، نیتی آیوگ اور بزنس سوئیڈن نے انڈیا سوئیڈن ہیلتھ کیئر انوویشن سینٹر کے ساتھ اشتراک کرنے کا ارادہ کیا ہے، تاکہ بھارتی صنعت کاروں کے مضمرات کو فروغ دیا جاسکے اور پورے ملک میں ایک فعال اور متحرک ایکو نظام کو بڑھاوا ملے۔
اس سلسلے میں انٹینٹ سے متعلق مجازی دستاویز(ایس وائی) پر اے آئی ایم اور انڈیا-سوئیڈن حفظان صحت اختراعی مرکز کے مابین 20 اگست 2020کو دستخط عمل میں آئے ہیں۔
اے آئی ایم کے تحت مختلف پروگرام یا پہل قدمیوں کو عملی جامہ پہنایا جارہا ہے۔ ان میں اٹل نیو انڈیا چیلنج(اے این آئی سی)، اٹل انکیوبیشن سینٹر(اے آئی سی)، اٹل کمیونٹی انوویشن سینٹرز (اے سی آئی سی)، اٹل ٹنکرنگ لیب(اے ٹی ایل)اور اٹل ریسرچ اینڈ انوویشن فار اسمال انٹرپرائزز(اے آر آئی ایس ای) شامل ہیں۔ اس اشتراک کے ذریعے یہ تمام تر پہل قدمیاں ایسی ہوں گی، جنہیں پروگراموں کو نافذ کرنے میں معاون کردار ادا کرنا ہوگا، یعنی یہ پہل قدمیاں بیداری مہمات ، مختلف سرگرمیوں اور اہتمام کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں گی، جس کے ذریعے دونوں ممالک میں ان پروگراموں کے ذریعے مجموعی اختراع کا گرِڈ فروغ پائے گا۔
بھارت-سوئیڈن حفظان صحت اختراع مرکز (اے آئی آئی ایم ایس) دہلی، اے آئی آئی ایم ایس ، جودھ پور اور بزنس سوئیڈن کے ساتھ اشتراک کر رہا ہے۔ یہ اختراعی مرکز ایک ایسا سازگار ماحول یا ایکو نظام فراہم کرے گا، جس کے تحت کھلی اختراع کا کام آسان ہوگا اور اسے وزارت صحت و کنبہ بہبود، حکومت ہند، طبی تحقیقی بھارتی کونسل (آئی سی ایم آر)، حکومت سوئیڈن کی وزارت صحت اور سماجی امور ، نیز بھارت میں موجود سوئیڈن کے سفارت خانے کی کلیدی رہنمائی میں کام کرنا ہوگا۔ اس نے ایکو سسٹم کے تحت مختلف شراکت داروں کے ساتھ ایک مضبوط نیٹ ورک پہلے بھی قائم کررکھا ہے، جن میں انویسٹ انڈیا، اے جی این آئی آئی، اسٹارٹ اپ انڈیا اور اس کے نالج شراکت دار- آسٹرا زنیکا، ناسکام اور وی آئی این این او وی اے کے نام شامل ہیں۔اختراعی مرکز نے حال ہی میں اپنا اولین حفظان صحت اختراع چیلنج بھی شروع کیا ہے، تاکہ اختراعی مرکز پلیٹ فارم کے شراکت داروں کے ساتھ انہیں بھارت میں حفظان صحت بہم رسانی کے نظام میں درپیش مسائل کو حل کرنے میں مدد دی جاسکے۔اس اشتراک کے ذریعے یعنی اٹل اختراعی مشن کے توسط سے بھارت-سوئیڈن حفظان صحت اختراعی مرکز ایکو نظام کو مزید استحکام حاصل ہوگا اور وہ انوویٹروں یعنی اختراع کاروں کو اپنے مسائل حل کرنے میں زیادہ بہتر اور تیز رفتاری سے مدد فراہم کرسکے گا۔
اے آئی ایم، نیتی آیوگ کے مشن ڈائریکٹر آر رامانن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ بھارت –سوئیڈن حفظان صحت مرکز موجودہ بھارتی اختراعی اور صنعت کاری ایکو نظام میں ہماری جانب سے کی جانے والی کوششوں میں اپنا تعاون دینے کے لئے تیارہے۔ ساتھ ہی ساتھ سوئیڈن کے اپنے ہم رتبہ اداروں کو بھی اختراعی امور میں اشتراک فراہم کرے گا۔ اس طرح کے تال میل سے عالمی درجے کے اسٹارٹ اَپس کو پروان چڑھانے میں مدد ملے گی اور بھارت اور سوئیڈش کمپنیوں کے لئے عالمی مواقع میں اضافہ ہوگا اور عالمی شراکت داری پر مبنی ایک نیٹ ورک تیارہوگا۔
مذکورہ دستاویز پر اے آئی ایم، نیتی آیوگ کے مشن ڈائریکٹر آر رامانن اور بھارت میں سوئیڈش ٹریڈ کمشنر مسٹر اینڈرز وِک برگ نے انڈیا-سوئیڈن ہیلتھ کیئر انوویشن مرکز کی جانب سے اپنے دستخط کئے۔
اے آئی ایم، نیتی آیوگ کی جانب سے کئے جارہے اس طرح کے تمام تر اقدامات سے توقع کی جاتی ہے کہ مستقبل میں ایک اختراعی ماحول کی نشو ونما ہوگی اور ملک بھر میں اسٹارٹ اَپ معیشت کو فروغ حاصل ہوگا۔
********
م ن۔ن ع
(U: 4701)
(Release ID: 1647549)
Visitor Counter : 225