ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی
کابینہ نے گنا سیزن 2020-21 کے لئے چینی ملوں کے ذریعے قابل ادا گنے کی مناسب اور نفع بخش قیمت کے تعین کو منظوری دی
Posted On:
19 AUG 2020 4:31PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 19/اگست 2020 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی (سی سی ای اے) نے زرعی لاگت اور کمیشن فار ایگریکلچرل کاسٹ اینڈ پرائزیز (سی اے سی پی) کی سفارشات کے مطابق گنا سیزن 2020-21 (اکتوبر – ستمبر) کے لئے چینی ملوں کے ذریعے قابل ادا گنے کی مناسب اور نفع بخش قیمت (ایف آر پی) کے تعین کو درج ذیل بنیاد پر منظوری دی ہے:
- گنا سیزن 2020-21 کے لئے ایف آر پی 10 فیصد کی ریکوری کی بنیاد پر 285 روپئے فی کوئنٹل طے کیا گیا ہے۔
- ریکوری میں 10 فیصد سے زیادہ ہر ایک 0.1 فیصد کے اضافہ کے لئے فی کوئنٹل 2.85 روپئے کا پریمیم ادا کرنے، اور
- ہر ایک ریکوری میں 0.1 فیصد کی کمی پر ایف آر پی میں 2.85 روپئے فی کوئنٹل کی شرح سے کمی کرنے کا التزام کیا گیا ہے۔ یہ نظم ایسی چینی ملوں کے لئے ہے جن کی ریکوری 10 فیصد سے کم لیکن 9.5 فیصد سے زیادہ ہے، حالانکہ ایسی چینی ملوں کے لئے جن کی ریکوری 9.5 فیصد یا اس سے کم ہے، ایف آر پی 270.75 روپئے فی کوئنٹل طے کیا گیا ہے۔
گنے کی کاشت کرنے والے کسانوں کو ان کی پیداوار کی مناسب اور نفع بخش قیمت مل سکے، اس نقطہ نظر سے ایف آر پی کا تعین نفع بخش ہوگا۔
گنے کا ’ایف آر پی‘ گنا (کنٹرول) آرڈر، 1966 کے تحت طے ہوتا ہے۔ یہ ملک بھر میں یکساں طور پر قابل نفاذ ہوگا۔
******
م ن۔ م م۔ م ر
U-NO. 4650
(Release ID: 1647168)
Visitor Counter : 157
Read this release in:
Marathi
,
Odia
,
Malayalam
,
Tamil
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
English
,
Hindi
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Telugu
,
Kannada