کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
فیکٹ کے چیئرمین اور مینجنگ ڈائریکٹر جناب کشور رُنگٹا نے جنوبی خطے کی فرٹیلائزر ایسوسی ایشن آف انڈیا کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا
Posted On:
19 AUG 2020 4:39PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،19 اگست / فرٹیلائزرس اینڈ کیمیکلز تراونکور لمیٹیڈ ( فیکٹ ) کے چیئرمین اینڈ مینجنگ ڈائریکٹر جناب کشور رُنگٹا نے جنوبی خطے کی فرٹیلائزرس ایسوسی ایشن آف انڈیا کے چیئرمین کا چارج سنبھال لیا ہے ۔
WP67.jpg)
فرٹیلائزر ایسوسی ایشن آف انڈیا ( ایف اے آئی ) ایک ایسا اعلیٰ ادارہ ہے ، جو کیمیائی کھاد تیار کرنے والوں ، تقسیم کاروں ، درآمد کاروں ، ساز و سامان تیار کرنے والوں ، تحقیقی اداروں اور خام مال کی سپلائی کرنے والوں کی نمائندگی کرتا ہے ۔
ایف اے آئی – ایس آر کیرالہ ، تمل ناڈو ، کرناٹک ، آندھرا پردیش اور تلنگانہ ریاستوں کے فریقوں کا احاطہ کرتا ہے ۔
ایف اے آئی کا مقصد پیداوار کرنے والوں ، فروخت کرنے والوں اور فرٹیلائزر استعمال کرنے والوں ، تمام متعلقین کو یکجا کرنا ہے ۔
علاقائی دفاتر بنیادی امور پر توجہ مرکوز کرتے ہیں اور خطے میں فرٹیلائزر تیار کرنے والوں ، ریاستی سرکاروں اور دیگر مقامی حکام کے ساتھ مسلسل رابطہ قائم رکھتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 4654
(Release ID: 1647140)
Visitor Counter : 126