صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈیجیٹل انڈیا کے لئے ایک بڑی جیت: صحت کی وزارت کے ای سنجیونی ڈیجیٹل پلیٹ فارم نے ریکارڈ 2 لاکھ ٹیلی کنسلٹینشنز مکمل کئے

Posted On: 19 AUG 2020 1:54PM by PIB Delhi

نئی دہلی ، 18 اگست۔ صحت او ر خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے ای سنجیونی ڈیجیٹل پلیٹ فارم نے ریکارڈ 2 لاکھ ٹیلی کنسلٹینشز مکمل کئے ہیں۔ یہ سنگ میل 9 اگست کے بعد صرف 10 دن کے قلیل عرصے میں حاصل کیا گیا ہے جب  صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے  ڈیڑھ لاکھ ٹیلی کنسلٹینشز کے مکمل ہونے کی یاد  کے موقع پر ایک کانفرنس کی صدارت کی۔ ڈیجیٹل انڈیا کے لئے یہ ایک بڑی تقویت کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔  وزیراعظم کی پہل ای سنجیونی پلیٹ فارم نے اپنے فائدے کو ثابت کردیاہے اور کیئرگیور اور میڈیکل کمیونٹی کے لئے رسائی کو آسان کردیا ہے اور ان لوگوں کے لئے بھی رسائی کو آسان کردیا ہے جو کووڈ کے دوڑ میں حفظان صحت کی خدمات کے خواہا ں ہیں

ای  ۔ سنجیونی پلیٹ فارم  نے2 طرح کی  ٹیلی میڈیسن سروسز یعنی خدمات  ڈاکٹر سے ڈاکٹر کے مابین ( ای۔ سنجیونی) اور مریض سے  ڈاکٹرکے مابین (ای۔ سنجیونی او پی ڈی) میں ٹیلی   مواصلات  کا راستہ  ہموار کیا  ہے۔ڈاکٹر سے ڈاکٹر کے مابین ( ای۔ سنجیونی) آیوشمان بھارت ہیلتھ اور ویلنس سینٹر کے تحت نافذ کیا جارہا ہے۔ اس کا مقصدایک ہب اور اسپوک ماڈل میں نشان زد میڈیکل کالجز، ہسپتالوں کے ساتھ  تعاون سے تمام ڈیڑھ لاکھ صحت اور ویلنس سینٹروں میں ٹیلی مواصلات نافذ کرنا ہے۔ ریاستوں نے میڈیکل کالجز اور ضلع ہسپتالوں میں ڈیڈی کیڈڈ    ہبس کی نشاندہی کی ہے اور انہیں قائم کیا ہے تاکہ اسکوپس۔ ایس ایچ سی، پی ایچ سی اور ایچ ڈبلیو سی کو ٹیلی  مواصلات خدمات فراہم کی جاسکیں۔ صحت کی وزارت نے دوسری ٹیلی  مواصلات سروس ای۔ سنجیونی او پی ڈی شروع کی ہے۔ اس کامقصد اپریل 2020 میں کووڈ۔19 عالمی وبا کی وجہ سے مریض سے ڈاکٹر کے مابین  ٹیلی میڈیسن فراہم کی جاسکے۔ اس سے کووڈ کو پھیلنے سے روکنے میں کافی مدد ملی ہے۔

ای۔ سنجیونی اب تک 23 ریاستوں میں نافذ کی جاچکی ہے اور دیگر ریاستیں اس کو شروع کرنے کے مرحلے میں ہے۔

 جو چوٹی کی پانچ ریاستیں اس پلیٹ فارم کے ذریعہ ای ۔ ہیلتھ خدمات کا استعمال کررہی ہیں۔  ان میں تاملناڈو،(56346 کنسلٹینشز)، اترپردیش (33325)، آندھرا پردیش(29400)، ہماچل پردیش(26535) اور کیرالہ(21433) شامل ہیں۔آندھرا پردیش 25478 کنسلٹیشنز کے ساتھ سب سے زیادہ ایچ ڈبلیو سی۔ میڈیکل کالج انٹر ایکشن میں  سرفہرست ہے۔ جبکہ تاملناڈو 56346 کنسلٹنیشز کے ساتھ او پی ڈی سروسز میں سرفہرست ہے۔

****

 ( م ن ۔ ح ا۔رض)

U- 4642



(Release ID: 1646920) Visitor Counter : 191