صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت نے ایک دن میں تقریباً 9 لاکھ ٹیسٹ کرنے کا نیا ریکارڈ بنایا


ایک دن میں 57937 افراد کی صحت یابی کا بلند ترین ریکارڈ

صحت یابی کی کل تعداد ایکٹیو معاملات سے 13 لاکھ سے بھی زیادہ

Posted On: 18 AUG 2020 1:21PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  18 /اگست 2020 ۔ بھارت نے یومیہ کووڈ-19 کی جانچ کے معاملے میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ایک دن کے اندر تقریباً 9 لاکھ (899864) جانچ کئے گئے، جو کہ کسی ایک دن میں کی گئی اب تک کی سب سے زیادہ جانچ ہے۔ اس کے ساتھ ہی کل جانچ کی تعداد 30941264 ہوگئی ہے۔

اس بڑے پیمانے پر جانچ کے باوجود، ہفتہ واری قومی اوسط یعنی 8.84 فیصد کے مقابلے پوزیٹیو معاملات کی شرح کم یعنی 8.81 فیصد رہی ہے۔

بھارت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر ایک دن میں سب سے زیادہ صحت یابی کا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے، یہ تعداد 57937 ہے۔ یہ اسی مدت کے دوران سامنے آئے مصدقہ معاملات کی تعداد (55079) سے کہیں زیادہ ہے۔ مزید مریضوں کے صحت یاب ہونے اور اسپتالوں سے ڈسچارج کئے جانے نیز ہوم آئیسولیشن (ہلکے اور متوسط قسم کے معاملات میں) کے سبب صحت یاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد تقریباً 20 لاکھ (1977779) ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی صحت یاب ہونے والے مریضوں اور ایکٹیو معاملات کے درمیان فرق آج 13 لاکھ (1304613) سے تجاوز کرگیا ہے۔

روزانہ صحت یابی کی شرح میں مسلسل اضافے کی وجہ سے ہندوستان کی صحت یابی کی شرح 73.18 فیصد ہوگئی ہے، جبکہ شرح اموات بھی کم ہوکر 1.92 فیصد ہوگئی ہے۔ ٹیسٹ، ٹریک، ٹریٹ کی حکمت عملی کے سلسلے میں مرکز اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کی مسلسل اور مربوط کوششوں کےنتیجے میں 30 ریاستوں / مرکز  کے زیر انتظام علاقوں میں سی ایف آر قومی اوسط سے بھی کم ہیں۔ بڑے پیمانے پر جانچ کی وجہ سے متاثرین کی ابتدا ہی میں پہچان کرنے اور مریضوں کو الگ کرنے میں مدد ملی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مؤثر کلینکل ٹریٹمنٹ نے بھی شرح اموات کی کمی میں اپنا تعاون دیا ہے۔

Description: Image

ملک میں کووڈ کے حقیقی یعنی ایکٹیو معاملات (673166) ہیں، جو کہ کل پوزیٹیو معاملات کا محض 24.91 فیصد ہے۔

ڈائیگنوسٹک لیب کے قومی نیٹ ورک کی بڑے پیمانے پر توسیع کی وجہ سے ملک بھر میں ٹیسٹنگ کی بڑھتی ہوئی تعداد یقینی بنی ہے۔ آج تک 1476 لیب کام کررہے ہیں، جن میں سے 971 لیب سرکاری زمرے کے اور 505 لیب پرائیویٹ زمرے کے ہیں، جن میں شامل ہے:

  • ریئل ٹائم آر ٹی پی سی آر  پر مبنی ٹیسٹنگ لیب: 755 (سرکاری: 450 + نجی: 305)
  • ٹرو نیٹ پر مبنی ٹیسٹنگ لیب: 604 (سرکاری: 487 + نجی: 117)
  • سی بی این اے اے ٹی پر مبنی ٹیسٹنگ لیب: 117 (سرکاری: 34 + نجی: 83)

کووڈ -19 سے متعلق تکنیکی امور، رہنما ہدایات اور صلاح و مشورے سے متعلق سبھی مستند اور تازہ ترین معلومات کے لئے براہ کرم مستقل طور پر  https://www.mohfw.gov.in/ اور @MoHFW_INDIA دیکھیں۔

کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی سوال  technicalquery.covid19[at]gov[dot]in اور دیگر سوال ncov2019[at]gov[dot]in اور @CovidIndiaSeva پر بھیجے جاسکتے ہیں۔

کووڈ-19 سے متعلق اگر کوئی سوال ہو تو صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046  یا  1075 (ٹول فری) پر کال کریں۔ کووڈ-19 سے متعلق ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر دستیاب ہے۔

 

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 4622

18.08.2020



(Release ID: 1646912) Visitor Counter : 172