کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

جناب گوڑا نے ریاست تلنگانہ کے لئے یوریا کی وافر سپلائی کی یقین دہانی کرائی


تلنگانہ کے وزیر زراعت نے جناب گوڑا سے ملاقات کی

ماہ اگست کے لئے 2.50لاکھ ایم ٹی کی مجوزہ ضرورت کے برخلاف کیمیاوی کھادوں کے محکمے نے تلنگانہ کو 3.38لاکھ ایم ٹی کیمیاوی کھادوں کی دستیابی کو یقینی بنایا ہے

Posted On: 18 AUG 2020 5:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،18اگست2020: کیمیاوی اشیاء اور کیمیاوی کھادوں کے وزیر جناب ڈی وی سدانند گوڑا نے کہا ہے کہ جاری خریف کے  سیزن کے دوران کیمیاوی کھادوں کی وافر دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے اور ان کی وزارت سپلائی کی صورت حال پر باریکی سے نظر بنائے ہوئے ہے۔

تلنگانہ کے وزیر زراعت جناب سنگی ریڈی نرنجن ریڈی نے آج نئی دہلی میں جناب گوڑا سے ملاقات کی ، تاکہ تلنگانہ میں یوریا کی دستیابی کے موضوع پر گفت و شنید ہوسکے۔جناب ریڈی نے کہا کہ خریف کے اس سیزن میں یوریا کے فروخت میں گزشتہ برس کے مقابلے میں خاطر خواہ اضافہ رونما ہوا ہے۔ساتھ ہی ساتھ ریاست میں زیر کاشت رقبے میں بھی اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے جاری مہینے کے دوران تلنگانہ کو یوریا کی سپلائی کے عمل میں تیزی لانے کی گزارش کی۔

 

IMG-20200818-WA0083(1)AFAQ.jpg

 

جناب گوڑا نے کہا کہ کیمیاوی کھادوں کا محکمہ ریاست کو یوریا کی سپلائی کئے جانے کے عمل کی قریبی نگرانی کررہا ہے، ساتھ ہی ساتھ ہفتہ واری ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بھی اس امر کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ افسران کے مابین روز مرہ کی بنیاد پر گفت و شنید عمل میں آتی ہے اور اٹھایا جانے والا ہر موضوع  اور مسئلہ ترجیحی بنیاد پر حل کیاجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طے شدہ منصوبے کے مطابق سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے ضروری ہدایات پہلے ہی جاری کی جاچکی ہیں اور اس  پر قریبی نگاہ رکھی جارہی ہے۔

جناب گوڑا نے تلنگانہ حکومت سے گزارش کی ہے کہ وہ آئی ایف ایم ایس ڈیش بورڈ پر فروخت ، دستیابی ، ذخیرے کی تازہ ترین اور بروقت تفصیلات کے اعدادو شمار کی پیشکش کو یقینی بنائے، تاکہ اصل بنیادوں پر کیمیاوی کھادوں کی دستیابی کی اصل تصویر سامنے آسکے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ سپلائی کے عمل کو مستحکم بنایا جائے گا اور محکمہ اس امر کو یقینی بنانے کی کوششیں جاری رکھے گا کہ یوریا تلنگانہ کے کاشت کاروں کو ان کی ضروریات کے مطابق وافر مقدار میں دستیاب رہے۔

ریاست تلنگانہ کے لئے مکمل خریف کے سیزن کے دوران مجوزہ ضرورت 10.00لاکھ میٹرک ٹن کے بقدر رکھی گئی ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ یکم اپریل2020 سے 16اگست 2020 کے دوران 6.79لاکھ میٹرک ٹن کی ضرورت کا اظہار کیا گیا تھا، جبکہ کیمیاوی کھادوں کے محکمے کی جانب سے 4.01لاکھ میٹرک ٹن کے اوپننگ اسٹاک سمیت 9.04لاکھ میٹرک ٹن کیمیاوی کھادوں کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

جاری ماہ اگست کے دوران ، 2.50لاکھ میٹرک ٹن کی مجوزہ ضرورت کے برخلاف کیمیاوی کھادوں کے محکمے نے اپنی جانب سے (2.67لاکھ میٹرک ٹن کے اوپننگ اسٹاک سمیت) 3.38لاکھ میٹرک ٹن کیمیاوی کھادوں کی دستیابی کو یقینی بنایا ہے۔ تلنگانہ میں 16 اگست 2020 کو دستیاب یوریا کا اسٹاک 1.76لاکھ میٹرک ٹن کے بقدر ہے، جو رواں مہینے کی بقیہ ضروریات کی تکمیل کے لئے کافی ہے۔رواں مہینے کے لئے ضروریات 1.20لاکھ میٹرک ٹن کے بقدر ہیں۔

 

********

 

 

 

م ن۔ ن ع

(U: 4631)


(Release ID: 1646886) Visitor Counter : 146