وزارت دفاع

گوا کے بحری جنگی کالج میں 33 ویں بحریہ کے اعلیٰ کمان کورس کا آغاز

Posted On: 18 AUG 2020 6:24PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،18 اگست / ممبئی یونیورسٹی کے وائس چانسلر  جناب سُہاس پڈنیکر   نے  17 اگست ، 2020 ء کو  بحریہ کے اعلیٰ کمان کورس  کے 33 ویں کورس کا آن لائن افتتاح کیا ۔   انہوں نے  آن لائن طریقۂ کار کو اپنانے  اور تعلیمی  اور  ملٹری  تعلیم  کے معیار کو بہتر بنانے  کے لئے گوا کے نیول وار کالج (این ڈبلیو سی ) کی کوششوں کی ستائش کی ۔  بھارتی بحریہ کا 37 ہفتے طویل  اہم پیشہ ورانہ  فوجی تعلیم کا پروگرام  این ڈبلیو سی میں ہر سال  منعقد کیا جاتا ہے ، جس میں  سمندری  حکمتِ عملی  ، بحریہ اور مشترکہ کارروائیوں اور  جدت سے متعلق امور  پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے ۔ جنوبی بحریہ  کی کمان  کے وائس ایڈمیرل  اے کے چاولہ  ، پی وی ایس ایم   ، اے وی ایس ایم  ، این ایم ،  وی ایس ایم ، اے ڈی سی ، فلیگ آفیسر کمانڈنگ اِن چیف   نے  کورس میں شرکت کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے  ، جسے  ویڈیو لنک کے ذریعے دکھایا گیا ،  تخلیقی  آموزش کے ذریعے  بہترین پیشہ ورانہ  کار کردگی حاصل کرنے پر زور دیا ۔  نیول وار کالج کے کمانڈنٹ  ، ریئر ایڈمیرل  سنجے  جے سنگھ   ، اے وی ایس ایم ، وی ایس ایم نے کورس میں شرکت کرنے والوں کا خیر مقدم کیا اور این ڈبلیو سی میں  تعلیم کے اعلیٰ معیار  کو اجاگر کیا  ، جس میں تعلیمی اور پیشہ ورانہ فوجی تعلیم  پر  توجہ مرکوز کی جاتی ہے ۔

          اس کورس میں 35 شرکاء ہیں ، جن میں بھارتی بحریہ کے 21 کپتان  ، بھارتی فوج کے 7 کرنل   ، بھارتی فضائیہ کے 5 گروپ کیپٹن اور کوسٹ گارڈ کے  2 کمانڈنٹ شامل ہیں ۔  اس کورس کے نصاب کا مقصد  انتہائی شدید تحقیقی  کام  اور تنقیدی فکر  کے ساتھ  ذہنی تجسس کو  فروغ دینا  ، سمندر سے متعلق  امور کو  حل کرنے کی صلاحیت  کو بہتر بنانا  اور قومی سلامتی کے امور  کو حل کرنا شامل ہے ۔  مشترکہ طور پر کام کرنے کی صلاحیت کو فروغ دینے کی خاطر  یہ افسران  آرمی وار کالج   میں 5 ہفتے کے آپریشن کیپسول  میں شرکت کریں گے ۔ کورس مکمل ہونے کے بعد اہل شرکاء کو   ممبئی یونیورسٹی سے " دفاعی اور اسٹریٹیجک مطالعات " میں ایم فل  کی ڈگری دی جائے گی ۔

         

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (18-08-2020)

U. No.  4629


(Release ID: 1646872) Visitor Counter : 168