وزارت دفاع

بحریہ کمانڈروں کی کانفرنس 2020 کا تعارفی خاکہ

Posted On: 18 AUG 2020 6:21PM by PIB Delhi

بحریہ کے کمانڈروں کی کانفرنس 2020 نئی دہلی میں 19 سے شروع ہو گی جو 21 اگست 20 تک جاری رہے گی۔ یہ کانفرنس بحریہ کے کمانڈروں کے مابین ملاقات اور تعامل کے لئے ایک اعلی سطحی کانفرنس ہے۔ بحریہ کے سربراہ، کمانڈر ان چیف کے ساتھ سال کے دوران کی جانے والی بڑی آپریشنل ، میٹریئل ، لاجسٹکس ، ایچ آر ، ٹریننگ اور انتظامی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے اور مستقبل میں اس کام کو آگے بڑھانے کے لئے لائحہ عمل پر غور وخوض کریں گے۔

یہ کانفرنس ہماری شمالی سرحدوں پر حالیہ واقعات کے پس منظر میں بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے جس میں کووڈ-19 سے درپیش غیر معمولی چیلینجز بھی شامل ہیں اور یہ کانفرنس اعلی بحری قیادت کو ایک فورم فراہم کرے گی جس میں آپریشنز ، خوراک رسانی اور اثاثوں کے رکھ رکھاو، خریداری کے امور ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اورانسانی وسائل کے بندوبست وغیرہ پر وبائی مرض کے ذریعہ قائم کردہ معمول کے نئے دائرہ کار میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

معزز رکشا منتری کانفرنس کے افتتاحی دن میں بحریہ کے کمانڈروں سے خطاب کریں گے اور ان کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ کانفرنس دیگر سینئر سرکاری عہدیداروں کے ساتھ بحریہ کمانڈروں کی بات چیت کے لئے بھی ایک فورم ہے۔

محکمہ برائے فوجی امور (ڈی ایم اے) اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) کے قیام کے بعد سے یہ بحریہ کمانڈروں کی پہلی کانفرنس ہے۔ اس کانفرنس میں مشترکہ منصوبہ بندی کے ڈھانچوں ، سہ رخی خدمات میں ہم آہنگی اور آپریشنل تیاری کے ساتھ ساتھ اثرانگیزی کو بہتر بنانے کے لئے آئی این کے اندر فنکشنل تنظیم نو کو بہتر بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

معزز وزیر اعظم کے ساگر (ایس اے جی اے آر یعنی خطے میں سب کے لئے سلامتی اورترقی) کے نظریہ کو مدنظر رکھتے ہوئے کمانڈر ہند۔ بحر الکاہل میں سیکیورٹی کی وسیع ضروریات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

 

****************

 

 

م ن۔ ن ا ۔م ف

 (18-08-2020)

U: 4628



(Release ID: 1646854) Visitor Counter : 153